Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 20 | Last Episode | Urdu Life 77

  ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا 

قسط :  20 

Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 20 | Last Episode |  Urdu Life 77


کائنات اماں کی بات سے بہت پریشان تھی اور وہ یہ بھی جانتی تھی کے اگر اماں نے کہا ہے تو پاپا کبھی نہیں منائے گئے (مجھے یہ بھی تو نہیں پتہ نہ کے فہد بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے یا نہیں ) 

وہ خود ہی خود الجھ رہی تھی 

آج

  Farewell

  پارٹی تھی ، اس نے نیلے رنگ کی فراک پہنی تھی ، اس پر اُس نے سفید رنگ کا دوپٹہ اپنے گلے میں لیا ہوا تھا ، بال ہمیشہ کی طرح کھلے تھے 

وہ کالج پہنچی ، وہ کافی پریشان تھی (اماں کی بات کو لے کر ) اس کو سمجھ نہیں آرہا تھا کے اب وہ کیا کرے گئی !!

سب دوستوں نے مل کر پارٹی کی ، تصویریں لیں ، اور خوب انجوائے کیا !! 

کائنات باغ میں آکر بیٹھ گئی (جہاں وہ اور فہد ہمیشہ بیٹھتے تھے ) 

فہد اس کے پاس آیا ، کائنات آپ آج کافی پریشان ہے ، سب ٹھیک تو ہے نہ !!

کائنات ایک دم خاموش تھی ، وہ اس کے کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں سے رہی تھی 

فہد نے کہا : اچھا ٹھیک ہے ، جب آپ نے مجھے سے بات ہی نہیں کرنی ، تو میرا یہاں رکنے کا کیا کام ، میں چلا جاؤں ؟؟ 

(فہد وہاں سے جانے کیلئے اٹھا تو کائنات نے اس کا ہاتھ پکڑا ، اور اس سے کہا ) میں نے تمہیں کہا کے تم یہاں سے جاؤ ؟؟

فہد نے کہا : نہیں 

کائنات نے کہا : تو پھر کیوں جا رہے ہو ، آج کالج کا آخری دن ، تُو میرے ساتھ گزار لو ، پھر پتہ نہیں کبھی ملاقات ہو بھی یا نہیں !!

فہد نے ہنس کر کہا : پورے چار سال آپ کے ساتھ گزارے ہیں ، ابھی بھی آپ وقت نا دینے کا طنز کر رہی ہیں  

کائنات نے کہا : چلو آج مجھے تم اپنے ساتھ گھومنا لے جاؤ 

فہد منع نہیں کر سکا ، کیونکہ اگر وہ منع کرتا ، کائنات ناراض ہو جاتی ، اور فہد کائنات کی ناراضگی مول نہیں لے سکتا تھا 

فہد نے کہا : چیلیں ، فہد نے کائنات کو رکشہ پر بیٹھایا (آج پہلی بار وہ رکشہ پر بیٹھی تھی ) 

وہ دونوں ندی پر گئے ، جہاں پانی کی لہریں آرہی اور جا رہی تھی ، ساتھ ہی ایک باغ تھا جہاں بہت سے لوگ گھومنے آئے تھے !!

وہ دونوں پہلے ندی پر گئے ، جہاں انہوں نے مل کر تصویریں لی ، اور فل انجوائے کر کے پھر وہ دونوں باغ میں گئے !!! 

کائنات نے کہا فہد تم سے ایک سوال پوچھوں ؟؟ 

فہد نے کہا : جی پوچھیں 

کائنات نے کہا : تمہیں میری یاد نہیں آئے گی ؟؟؟

فہد نے کہا : آپ کی یاد تو بہت آئے گی !!

کائنات نے کہا : تو پھر زندگی بھر مجھے اپنے ساتھ رک لو نہ _!!

فہد نے کہا : کیا مطلب ؟؟

کائنات نے کہا : کچھ نہیں ، تم مجھے وہ بات بتاؤں جو تم مجھے صبح سے بول رہے ہو کے میں نے بتانی ہے !!!

فہد نے کہا : وہ میں ___ _______ وہ __میں ______

کائنات نے کہا : کیا , وہ ، میں لگا رکھا ہے کھل کر بتاؤ کیا بات ہے ؟؟؟ 

فہد نے کہا : مجھے ایک کمپنی میں بہت اچھی جاب ملی گئی ہے !!

کائنات نے کہا : واہ یہ تو بہت اچھی بات ہے ، اور تم مجھے ابھی بتا رہے ہو 

This is not fair yr 

، چلو اب اس بات پر آئسکریم کھاتے ہیں

وہ دونوں آئسکریم والے کے پاس گئے !!

دونوں نے آئسکریم لی 

کائنات آئسکریم کھا رہی تھی کے فہد نے کہا : میں کل بہاولپور جا رہا ہوں 

کائنات نے کہا : کیوں ؟؟؟

فہد نے کہا : مجھے جاب وہاں ملی ہے اور کمپنی والوں نے مجھے وہاں ایک گھر بھی دیا ہے تو ہم لوگ کل وہاں شفٹ ہو رہے ہیں !!

کائنات کے ہاتھوں سے آئسکریم نیچے گر گئی ، تم ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مجھے اکیلے چھوڑ کر جا رہے ہو (کائنات نے اس کی طرف دیکھ کر کہا ) 

فہد نے کہا : میرا جانا ضروری ہے 

کائنات نے کہا : ٹھیک ہے جاؤ ، ویسے بھی تمہیں کیا ضرورت ہے میری ؟؟؟

فہد نے کہا : ایسی باتیں مت کریں ، آپ میری زندگی کا بہت اہم حصہ ہیں 

کائنات نے کہا : تو پھر کیوں مجھے چھوڑ کر جا رہے ہو ، یہاں ہی میرے پاس رک جاؤ نہ !!!

فہد نے کہا : کبھی کبھی ہمیں نا چاہتے ہوئے بھی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ، بس آپ یہ سمجھ لیجیے کے میں نے یہ فیصلہ خود کے دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے 

کائنات کی آنکھوں سے ایک دم آنسو نکلنے شروع ہو گئے !!

فہد نے اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا : آپ مت رویا کریں ، آپ روتی ہیں ، تکلیف مجھے ہوتی ہے 

کائنات نے کہا : تم میرے بنا رہے لو گے ؟؟

فہد ایک دم خاموش ہوگیا 

کائنات نے کہا : تم تو رہے لو گے ، لیکن میں کیسے رہوں گی ، مجھے تو تمہاری اس قدر عادت ہوگئی ہے کے ایک دن تمہیں نا دیکھوں تو میری سانس نکلنے لگتی ہے ، تم سے بات نا کروں ،تو مجھے اپنا دن ادھورا لگتا ہے لیکن تم ______؟

فہد نے کہا : آپ کو کیا پتہ کے میرے دل میں آپ کو لے کر کیا فیلینگز ہیں ، آپ تو میرے دل میں رہتی ہیں  اور ہمیشہ دل میں دھڑکنوں کی طرح دھڑکتی رہیں گئی (فہد خود  کے دل میں یہ سب سوچ رہا تھا لیکن وہ کائنات سے کچھ کہے نہیں پا رہا تھا ) 

فہد نے کائنات کو دیکھ کر کہا : کبھی کبھی زندگی ہمارے بہت سخت امتحانات لیتی ہیں ، بس میری زندگی بھی میرا سخت امتحان لے رہی ہے اور میں اس امتحان میں  پاس ہونا چاہتا ہوں ، بہت سی دل کی باتیں آپ سے کہنی تھی ، لیکن کہے نہیں پایا ، کیونکہ حالات نے اجازت نہیں دی 

کائنات نے کہا : ٹھیک ہے جاؤ لیکن میں تمہارے لئے کچھ لے کر آئی تھی 

فہد نے کہا : کیا ؟؟

کائنات نے اس کو انگھوٹی دیکھائی ، اور اس کے ہاتھ میں پہنا دی اور کہا : یہ میری نشانی ہے ، اس کو اپنے ہاتھ سے کبھی مت نکالنا !!

آج ان کی آخری ملاقات تھی اس کے بعد فہد بہاولپور شفٹ ہو گیا 

اس کی جاب ، اور اس کی محنت سے ان کے حالات پہلے سے  کافی حد تک بہتر ہو چکے تھے (فہد کائنات سے بے حد محبت کرتا تھا ، لیکن وہ کبھی اپنے دل کی بات اس کو بتا نہیں پایا ،پورے 5 سال کے بعد بھی وہ اس کو کبھی نہیں بھلا پایا،  آج بھی  وہ اس کے دل میں رہتی ہے ، کوئی ایسا دن نہیں ہوتا ، جس میں فہد اس کو یاد نہیں کرتا ) 

فہد کی شادی اس کی خالہ کی بیٹی سے ہوگئی ، وہ دو بچوں کا باپ بن چکا تھا ، ایک بیٹا جس کا نام اس نے علی ، اور ایک بیٹی جس کا نام اس نے کائنات رکھا (وہ کائنات کو ہمیشہ اپنے آس پاس رکھنا چاہتا تھا ، اس کو اپنی بیٹی میں کائنات نظر آتی تھی ) 

پانچ سالوں کے بعد اس کا ملتان جانا ہوا کسی کام سے ، وہ بازار میں کھڑا تھا 

سامنے ایک لڑکی عبایا پہنے کھڑی اس کو دیکھ رہی تھی (لڑکی نے نقاب کیا ہوا تھا ) لیکن اس کی آنکھیں فہد کو پہنچانی ہوئی تھی !! 

لڑکی نے اپنے چہرے سے نقاب ہٹایا ، کائنات کو سامنے دیکھ کر فہد ایک دم ہل کر رہے گیا 

کائنات کے چہرے پر بھی ایک دم چمک آگئی اس نے آگے بڑھتے ہوئے کہا : اُس دن تم مجھے گھومنے کے کر گئے تھے ، چلو آج میں تمہیں گھومنے کے کر جاتی ہوں (کائنات نے اس کو ہاتھ پکڑانے کیلئے اپنا ہاتھ آگے کیا ، لیکن ایک دم کچھ سوچ کر  پیچھے کر لیا ) 

وہ دونوں رکشہ میں بیٹھے (فہد کائنات کو ایک دم حیرانی سے دیکھ رہا تھا ) 

جو لڑکی کبھی رکشہ میں بیٹھی ہی نہیں تھی ، آج وہ اس قدر سکون سے رکشہ میں بیٹھی ہوئی ہے 

فہد کو کائنات وہاں لیکر آئی جہاں ان کی آخری ملاقات ہوئی تھی !!

آئسکریم والا وہ ہی تھا ، جو پانچ سال پہلے تھے 

کائنات نے اس کو سلام کیا اور کہا : چچا سوری آج ذرا دیر ہوگئی (وہ آئسکریم والے سے ایسے بات کر رہی تھی جیسے وہ یہاں روز آتی ہو ) 

اور ایسا ہی تھا فہد کے جانے کے بعد وہ ہر روز یہاں ، اس باغ میں آتی 

اس آئسکریم والے سے دو آئسکریم لیتی اور وہاں بیٹھی رہتی ، جب تک وہ دونوں آئسکریم اس کے ہاتھوں میں پگھل نہیں جاتی ,ایک دن چچا نے پوچھا ، بیٹا تم ہر روز یہاں آتی ہو ، اور دو آئسکریم لیتی ہو ، اور کھاتی بھی نہیں ہو ، آئسکریم پگھل جاتی ہے ایسا کیوں کرتی ہوں ؟؟

کائنات نے چچا کو کہا : یہ ہی ایک جگہ ہے وہ میرے دل کے بہت قریب ہے ، اور اس جگہ ہی مجھے اس کے ہونے کا احساس ہوتا ہے ، اور یہاں  بیٹھ کر میں ہر روز اس کے آنے کا انتظار کرتی ہوں کے شاید وہ کبھی آ جائے ،  اور جہاں تک یہ آئسکریم کی بات تو ایک آئسکریم اس کی ، دوسری میری ، اور پگھل اس لئے جاتی ہے آئسکریم کیونکہ میں آئسکریم تو صرف اس کے سامنے ہی کھاتی ہوں اس کے بنا آئسکریم کھانے کا بھی مزا نہیں آتا ، اس لئے جب وہ واپس آئے گا تب کھاؤں گی آئسکریم !!!


چچا دیکھیں میں نے کہا تھا نا وہ آئے گا ، وہ آگیا  !!

(کائنات نے فہد کی طرف اشارا کرتے ہوئے کہا ) 

چچا اب دو زبردست سی آئسکریم دیں , اس نے دو آئسکریم لی ، ایک فہد کو دی اور دوسری اس نے خود کھائی 

فہد اس کو مسلسل حیرانی سے دیکھ رہا تھا 

کائنات نے اس کو آئسکریم کھاتے ہوئے کہا : شادی کر لی تم نے ؟؟

فہد نے کہا : ہاں 

کائنات نے ہنس کر کہا : اچھا کتنے بچے ہیں ؟؟

فہد نے کہا : دو 

کائنات نے کہا : نام بتاؤ 

فہد نے کہا علی اور ___

کائنات نے کہا : اور ؟؟؟؟

فہد نے کہا : کائنات !!!!

کائنات مسکرائی : اچھا ، اگر میرا بھی بیٹا ہوتا تو میں بھی اس کا نام فہد ہی رکھتی !!

فہد نے اس سے سوال کیا : آپ نے شادی نہیں کی ؟؟

کائنات نے کہا : نہیں 

فہد نے کہا : کیوں ؟؟؟

کائنات نے اپنی آئسکریم ختم کرتے ہوئے کہا : مجھے اس ڈائری نے شادی نہیں کرنے دی !!

فہد ایک دم حیران رہے گیا ، کائنات کے ہاتھ میں اپنی ڈائری دیکھ کر (جس کو وہ پاگلوں کی طرح اپنے پورے گھر میں ڈھونڈ چکا تھا ) 

فہد نے کہا : آپ کو یہ کہاں سے ملی ؟؟؟

کائنات نے ہنس کر کہا : کہاں سے ملی یہ

 Important

 نہیں ہے ، ڈائری مل تو وقت پر گئی تھی ،لیکن اس کو پڑھنے میں ، میں نے بہت وقت لگا دیا ، تمہارے جانے کے بعد پڑھیں میں نے یہ ڈائری ، اگر پہلے پڑھ لیتی تو شاید حالات آج کچھ اور ہوتے ، تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں کے تم مجھے سے اتنی محبت کرتے ہو ؟؟ 

(کائنات نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ) 

ویسے اچھا ہی ہوا تم نے مجھے بتایا نہیں ورنہ یہ سن کر تو میں خوشی سے پاگل ہو جاتی ، اور تم سے بھی اپنے دل کا حال بیان کر دیتی کے میں بھی تم سے محبت کرتی ہوں 

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

اگر ہم دونوں اپنی محبت کا اقرار کر بھی دیتے تو یہ معاشرہ کبھی ہمیں ایک نہیں ہونے دیتا ، یہ ظالم زمانہ ہماری محبت کو نہیں سمجھ سکتا تھا ،  تم میرے اسٹیٹس کے جو نہیں تھے ، کیسے قبول کرتا یہ زمانہ مجھے اور تمہیں ، تم نے بھی اپنی محبت اس لئے قربان کی تھی 

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

میں ہر زور اللہ تعالیٰ کو یہ ہی بولتی ہوں کاش اللہ نے مجھے کچھ بھی نا دیا ہوتا ، صرف اور صرف تمہارا ساتھ ، تمہارا پیار عمر بھر میری تقدیر میں لکھ دیا ہوتا  

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

کتنی عجیب بات ہے نہ ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ، اور اقرار کر ہی نہیں پائے ، کیونکہ ہم جانتے تھے شاید اللہ پاک نے ہماری قسمت میں آگے کا ساتھ نہیں لکھا 

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

فہد کی آئسکریم اس کے ہاتھوں میں پگھل چکی تھی ، کائنات کی ہر بات فہد کے دل کے پرانے زخموں کو تارہ کر رہی تھی (فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

فہد نے اپنے ہاتھ سے انگھوٹی اترائی (جو کائنات نے اس کو دی تھی ) 

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

کائنات کو وہ انگھوٹی واپس کر کے وہ وہاں سے چلا گیا 

پھر اس نے پیچھے مڑ کر کبھی نہیں دیکھا ، وہ ٹرین میں بیٹھا ہوا تھا ، رو رہا تھا ، اس نے اپنے ہاتھ کو دیکھا ، جس انگلی میں انگھوٹی تھی 

 (انگھوٹی چھوٹی تھی )  جس وجہ سے اس کی انگلی میں گہرا نشان پڑ گیا تھا 

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

وہ کائنات کو تو بہت پیچھے چھوڑ آیا تھا لیکن آج بھی اس کے دل میں کائنات دھڑکنا بنا کر بستی ہے !!!

(فہد کو کائنات کے یہ الفاظ سن کر بہت حیرانی ہوئی ) وہ ایک دم خاموش ہوگیا 

وہ بہت زیادہ رویا اس دن ، اس نے اپنی انگلی سے اس نشان کو مٹانے کی بہت کوشش کی ، لیکن وہ نشان نہیں مٹا ، بلکہ اور گہرا ہوتا گیا ❣️ 


ختم شدہ !!!!

Post a Comment

Previous Post Next Post