Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 19 | Urdu Life 77

 ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا 

قسط : 19 


Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 19 | Urdu Life 77

کائنات اور فہد باغ میں ہمیشہ کی طرح بیٹھے تھے ، فہد کے موبائل پر ایک میسج آیا ، فہد میسج پڑھ کر مسکرایا (کائنات اس کو گھور گھور کر دیکھ رہی تھی ) کائنات سے رہا نا گیا تو اس نے فہد سے پوچھ ہی لیا ، فہد کس کا میسج ہے ؟؟ 

فہد نے اس کو دیکھ کر کہا ، کسی کا نہیں !!

کائنات نے غصے سے بولا تُو مسکرا کیوں رہے ہو ؟؟

فہد نے کائنات کی طرف دیکھا جو غصے میں لال ہوگی تھی : فہد نے کہا ، آپ غصہ کیوں کر رہی ہے ، بتاتا ہوں ، فاطمہ نے ایک

Funny 

میسج بھیجا ہے تو اس پر ہنسی آگئی !!

کائنات نے چونک کر کہا : وہی فاطمہ نا جو ہماری کلاس میں پڑھتی ہے !!

فہد نے کہا : ہاں جی وہی فاطمہ 

کائنات نے اس کو گھور کر دیکھا اور پھر پوچھا : تمہارے پاس اس کا نمبر کیا کر رہا ہے !

فہد نے کہا : کچھ دن پہلے ہی اس نے مجھے اپنا نمبر دیا تھا ، اس کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا ، اس نے کہا فہد میری مدد کر دو تو میں نے اس کی مدد کر دی !!

کائنات نے کہا : تو پھر مدد کرنی تھی نہ نمبر لینے کی کیا ضرورت تھی ؟؟؟

فہد نے کہا : ہم لوگوں کی دوستی ہوگی تو اس نے مجھے اپنا نمبر دے دیا ____

کائنات  اس کی بات کاٹتے ہوئے بولی : اور تم نے اس سے نمبر لے بھی لایا ؟؟؟

فہد نے مطمئن ہو کر کہا : ہاں ، کیوں مجھے نہیں لینا چاہیے تھا کیا ؟؟؟ 

کائنات ایک دم خاموش ہوگی اس کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کے اب اس کو کیا جواب دے !!! 

وہ دونوں باتیں کر رہے تھے کے وہاں فاطمہ آگی !!! 

Hi کائنات 

(فاطمہ نے کائنات کو مخاطب کر کے کہا ) 

لیکن کائنات نے اس کو اگنور کر دیا !!

اب کی بار فاطمہ نے فہد کو مخاطب کر کے کہا : فہد دیکھو نہ یار یہ سوال مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے ، پیلز مجھے سمجھا دو !!!

فہد نے کہا : ہاں کیوں نہیں بیٹھو یہاں سمجھا دیتا ہوں !!

کائنات فہد کو اپنی بڑی بڑی آنکھوں  سے گھور کر دیکھ رہی تھی  

فاطمہ نے کہا : یہاں نہیں فہد چلو ، کلاس میں چلتے ہیں !!!

فہد نے کہا : ٹھیک ہے چلو !!

میں ابھی آتا ہوں (وہ کائنات کو یہ بول کر فاطمہ کے ساتھ چلا گیا ) 

کائنات غصے میں لال پیلی ہو رہی تھی ، اور دل ہی دل میں سوچ رہی تھی فہد مجھے اکیلا چھوڑ کر اس لڑکی کے ساتھ کیسے جا سکتا ہے ، اس کی دوست صرف اور صرف میں ہوں ، فاطمہ مجھے فہد سے دور کر دے گی , اففففف کائنات یہ تُو کیا سوچ رہی ہے ، ایسا کچھ نہیں ہے !!

(کائنات خود کو خود تسلیاں دے رہی تھی ) 

مہوش اس کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس کے پاس آئی ، کائنات تم یہاں بیٹھی ہو اور میں تمہیں پورے کالج میں ڈھونڈ رہی ہوں (مہوش نے کائنات کو باغ میں دیکھ کر بولا ) 

اور اس کے پاس آکر بیٹھ گی !!

(کائنات غصے میں اپنے کھلے بالوں میں انگلیاں الجھا رہی تھی )

 کائنات کو دیکھ کر مہوش نے سوال کیا : کائنات غصے میں کیوں ہو ؟؟؟

کائنات نے اس سے مخاطب ہو کر کہا :  فہد کو فاطمہ اپنے ساتھ لیکر گی ہے !!

مہوش نے نارمل انداز میں کہا : ہاں ، تو اس میں کون سی بڑی بات ہے جو تم اتنے غصے میں ہو ؟!

کائنات نے منہ بنا کر کہا : یار فاطمہ اس کی دوست کیسے ہو سکتی ہے ؟؟

مہوش نے اس کو دیکھ کر کہا : جیسے تُو اس کی دوست ہے ویسے !!!!!

مہوش کا یہ جواب سن کر کائنات نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا اور بولی : ہاں تو میں دوست ہوں نہ ، پھر وہ فاطمہ کیوں دوست بن گی ہے ، فہد کی دوست صرف اور صرف میں ہوں اور مجھے چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ نہیں جا سکتا (کائنات نے غصہ سے کہا ) 

مہوش نے کہا : کیوں تجھے جیلیسی   ہو رہی ہے کیا ، وہ تجھے یہاں  اکیلا چھوڑ کر اس فاطمہ کے ساتھ چلا گیا !!

کائنات نے منہ بنا کر کہا : بھلا مجھے کیوں جیلیسی ہونے لگے گی وہ بھی اس فاطمہ سے !!!

مہوش نے کہا : تجھے فاطمہ سے جیلیسی نہیں ہو رہی ، وہ فہد کے قریب آرہی ہے تجھے اس چیز سے جیلیسی ہو رہی ہے !!!

کائنات ایک دم خاموش ہوگی , مہوش نے اس کو بلکل لاجواب کر دیا تھا !! 

مہوش نے کہا : مجھے پتہ تھا ، تیری یہ خاموشی ، تیرے دل کا حال بیان کر رہی ہے ، تُو خود کو اور فہد کو کیوں اندھیرے میں رکھ رہی ہے !!!

کائنات نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا : کیا مطلب ہے تیرا ؟؟؟

مہوش نے کہا : جو مجھے نظر آرہا ہے وہ تُو خود کیوں نہیں دیکھ سکتی ہے !!

کائنات نے پوچھا : کیا نظر آرہا ہے ؟؟؟

مہوش نے کہا : یہ ہی کے تجھے فہد سے محبت ہو گئی ہے !!

کائنات نے ایک دم چونک کر کہا : نہیں ___نہیں ایسا نہیں ہو سکتا وہ صرف میرا اچھا دوست ہے بس !!!

مہوش نے کہا : اب تک تُو نے اس کو (صرف اچھا دوست ہے ) کہے کر ہی خود کو بیوقوف بنایا ہوا ہے ٫ اب تُو اس بات سے انکار نہیں کر سکتی ، تیرے دل کی فیلینگز ، اب  تیرے ایکشنز میں نظر آنے لگ گئی ہیں ، 

خود کے دل سے پوچھ ذرا کے فہد سچ میں تیرا دوست ہی ہے ؟؟؟

منگنی تیری عامر سے ہو رہی تھی اور خیال تجھے فہد کا آرہا تھا واہ جی واہ ، اور تو اور ابھی تیری منگنی ٹوتی ہے ، تجھے اس بات کا ذرا سا بھی دکھ نہیں ہے ، عامر نے تجھے دھوکا دیا ، تجھے کوئی پرواہ ہی نہیں ہے ،لیکن فہد تجھ سے دو دن کیا خفا رہا ، تیری جان نکلی جا رہی تھی ، کائنات یہ محبت نہیں تو اور کیا ہے ؟؟ 

(مہوش نے اس کی طرف دیکھ کر کہا ) 

کائنات ایک دم خاموشی سے اس کی یہ ساری باتیں سن رہی تھی 

مہوش نے کہا : مجھے پتہ ہے تیرے پاس میرے کسی سوال کا آج کوئی جواب نہیں ہوگا ، کیونکہ تُو بھی جانتی ہے کہ میں سچ بول رہی ہوں ،چل یہ سب چھوڑ ،آج جو ہوا تُو اس کو کیسے اگنور کرے گی ؟؟

کائنات نے سوال کیا : کیا ہوا آج ؟؟

مہوش نے کہا : فہد کے علاؤہ تیرے اور بھی بہت سے دوست لڑکے ہیں ، ان کی بھی بہت سی لڑکیاں دوستیں ہیں ، تجھے ان لڑکوں کا تو لڑکیوں سے بات کرنا بُرا نہیں لگتا ، لیکن آج فاطمہ نے فہد سے ذرا بات کیا کر لی تو ، تُو غصہ میں لال ہی ہوگی , جیلیسی پتہ ہے کب ہوتی ہے ؟؟؟

جب ہمیں کسی بہت خاص کو کھونے کا ڈر ہو کے کسی اور کے آ جانے سے وہ ہمیں نا چھوڑ دے ، 

جب ہم اپنی محبت کو کسی اور کے ساتھ بانٹ نہیں سکتے ، جب ہم انسان کسی سے محبت کرتے ہیں نہ تو بہت خود غرض ہو جاتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں جو ہمارا ہے ، وہ صرف اور صرف ہمارا ہی رہے ، اُس سے  کوئی اور بات تُو کیا ، اس کی طرف کوئی دیکھے بھی نہیں , کائنات تُو مان کیوں نہیں لیتی کے تجھے فہد سے محبت ہوگی ہے !!!

کائنات نے اس کو اگنور کرتے ہوئے کہا : ایسا کچھ نہیں ہے ، بکواس ہے یہ سب کچھ !!

مہوش نے کہا : چل پھر یہ بتا کہ تُو عامر سے محبت کرتی تھی ؟؟؟

کائنات اس کے سوال پر ایک بار پھر چپ ہوگی !!

مہوش نے کہا : تیرے پاس اس سوال کا جواب ، منگنی والے دن بھی نہیں تھا اور آج بھی نہیں ہے کیونکہ تجھے فرق ہی نہیں پڑتا عامر تیری زندگی میں رہے یا نہ رہے ، فرق تو تجھے تب پڑے گا جب فہد تجھے چھوڑ کر جائے __________

مہوش نے اپنی بات مکمل ہی نہیں کی تھی کے کائنات نے اس کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا : اللہ نے کرے یار ، ایسا تو نہیں بول ، کیا مہوش تُو بھی کچھ بھی بولتی ہے ، بولنے سے پہلے کچھ سوچ تو لیا کر !!!

مہوش نے ہنس کر کہا : میری جان یہ محبت ہی ہے جو تجھے اس سے جوڑ کر رکھا ہوا ہے ، خود کے دل سے سچے دل سے سوال کر ، تجھے جواب میں ہاں ہی ملے گا ، اپنی دل کی آواز کو اگنور مت کر !!!

کائنات نے کہا : اچھا ٹھیک ہے پوچھ لوں گی اپنے دل سے ، چل اب مجھے بھوک لگی ہے کینٹین چلتے ہیں !!

وہ دونوں کینٹین میں گئے ، مہوش تُو یہاں رک میں ابھی آتی ہوں ( کائنات یہ کہہ کر وہاں سے چلی گی ) 

کلاس میں فہد بیٹھا فاطمہ کو سمجھا رہا تھا اور فاطمہ اس کا چہرہ دیکھے جا رہی تھی کائنات سامنے سے آئی : فہد کا ہاتھ پکڑا اور کہا چلو فہد !!

فاطمہ نے کہا چونک کر کہا : کہاں جانا ہے ، کائنات ابھی کچھ Topic رہتے ہیں !!

کائنات نے حق جتاتے ہوئے کہا : کلاس میں اور بھی لڑکے ہیں تم ان سے جا کر پوچھ لو ، فہد نے تمہاری جتنی مدد کرنی تھی اس نے کر دی ، اب تم اس کا پیچھا چھوڑ دو !!!

یہ کہہ کر وہ فہد کا ہاتھ پکڑا کر اس کو وہاں سے لے کر گی !!

کائنات یہ کیا طریقہ تھا فاطمہ سے بات کرنے کا (فہد نے اس کی طرف دیکھ کر کہا ) 

کائنات نے منہ بنا کر کہا : تمہیں بڑی فکر ہو رہی ہے فاطمہ کی ؟؟؟

فہد نے کہا : ایسی بات نہیں ہے ، لیکن آپ ایسے بات کر کے آئی ہیں ، اس کو کتنا بُرا لگا ہوگا  ؟؟

کائنات نے فہد کے قریب جا کر اس کی شرٹ کو پکڑ کر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا : تمہیں اس بات سے بلکل بھی فرق نہیں پڑنا چاہیے کے اس کو کس بات سے بُرا لگتا ہے ، اور کس بات سے نہیں ، سمجھ گئے تم (کائنات نے اس کی شرٹ کو چھوڑتے ہوئے کہا ) 

ابھی اس کا نمبر اپنے موبائل سے 

Delete 

کرو

 (کائنات نے اس کو کہا )

فہد نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا : کیوں کیا ہوگیا ہے ؟؟؟

کائنات نے کہا : مجھے اچھا نہیں لگتا تم میرے علاؤہ کسی اور لڑکی سے دوستی رکھو ، تم صرف اور صرف میرے دوست ہو  ،جلدی سے جلدی نمبر 

Delete 

کرو اس کا ،

 اور اب میں تمہیں اس کے ساتھ بات کرتے ہوئے نا دیکھوں ورنہ مجھ سے بُرا کوئی نہیں ہوگا 

فہد نے ہنس کر کہا : اچھا بابا آپ غصہ کیوں کر رہی ہیں ، میں صرف اور صرف آپ ہی کا دوست ہوں!! 

!!! ہوگیا نمبر Delete فاطمہ کا میرے موبائل سے ، اب خوش آپ !!!

کائنات نے مسکرا کر کہا : ہاں جی بہت زیادہ خوش ، اور ہمیشہ میرے ساتھ ہی رہنا،  فہد تمہیں کھونے کے ڈر سے بھی بہت ڈرتی ہوں !!!

فہد نے کہا : میں تو آپ کے ساتھ ہی ہوں لیکن زندگی کا کیا بھروسہ ، اگر مجھے کچھ ہوگیا تو _________

کائنات نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کہا : اللہ نا کرے ، کیوں ایسی باتیں کرتے ہو ، کائنات ایک دم رونے لگ گی !!

فہد نے اس کو چپ کروایا : ارے یار،  میں مذاق کر رہا تھا آپ تو 

Serious 

ہی ہوگی !!

کائنات نے کہا : میں سب کچھ کھو سکتی ہوں سوائے تمہارے ، تمہارے بنا جینے کا اب تصور بھی نہیں کر سکتی ہوں !!!

(میں بھی اپنی پوری زندگی آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں ، آپ کو ہر خوشی دینا چاہتا ہوں ، آپ کے دکھ ، درد میں آپ کے ساتھ کھڑا رہنا چاہتا ہوں ، لیکن میں یہ چاہا کر بھی نہیں کر سکتا ، میں تو آپ سے اپنی محبت کا اقرار تک نہیں کر سکتا ، کیونکہ جانتا ہوں میری تقدیر میں آپ کا زندگی بھر کا ساتھ نہیں لکھا )  فہد اپنے دل ہی دل میں بول رہا تھا !!!

کائنات نے کہا : اچھا چلو ، اب کینٹین چلتے ہیں ، مجھے بہت بھوک لگی ہے !!! 

میڈم گھر آگیا (کائنات کے ڈرائیور نے اس سے مخاطب ہو کر کہا ) 

کائنات جو کے مہوش کی باتوں کو بہت گہری سے سوچ رہی تھی ، پورے سفر میں اس کے دماغ میں  مہوش کی باتیں چل رہی تھی !!

وہ گاڑی سے اتری 

کائنات گھر میں داخل ہوئی ہمیشہ کی طرح وہ آج بھی بہت خوش تھی 

دادی اماں صوفے پر بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی تھی !!

کائنات دادی کے پاس آئی ، اس نے سوچا ذرا اماں سے پوچھ لوں !!!

اماں ایک بات پوچھوں (کائنات نے اس کی سر میں گود رکھ کر کہا ) 

دادی اماں نے کہا : ہاں میری جان پوچھو !!!

کائنات نے کہا : اماں محبت کیا ہوتی ہے ؟؟؟

اماں نے کہا : محبت بہت خاص ہوتی ہے ، پتہ ہے اس کی خاصیت کیا ہے ؟؟ یہ عام لوگوں سے ہوتی ہے ، لیکن جس سے ہوتی ہے اس انسان کو بہت خاص بنا دیتی ہے 💯 

اس طرح محبت خاص بنتی ہے ، محبت دنیا کا خوبصورت ترین احساس ، اور جذبہ ہوتا ہے 

محبت کے بغیر کوئی بھی رشتا نہیں بنتا ، محبت رنگ روپ ، نسل مذہب یہ سب کچھ بھی نہیں دیکھتی ، وہ تو بس ہو جاتی ہے !!! 

کائنات نے کہا اماں : کیسے پتہ لگے کے ہمیں محبت ہوئی ہے یا نہیں ؟؟؟

محبت کی نہیں جاتی ، یہ بس ہو جاتی ہے ، دل کے اختیار سے باہر کی چیز ہے محبت , جس انسان کی بُری بات بھی آپ کو بُری نا لگے اس انسان سے آپ کو محبت ہوتی ہے ، جس کے پاس رہے کر آپ سب کچھ بھول جائیں ، اس انسان سے محبت ہوتی ہے ، جس کو خوش دیکھ کر آپ کا چہرا کھلکھلا اٹھے ، اس سے محبت ہوتی ہے ، جس کو سوچتے وقت آپ دنیا بھول جائے ، اس سے محبت ہوتی ہے ، جس کیلئے دل بے چین رہتا ہو ، اس سے محبت ہوتی ہے ، جس کی ناراضگی برداشت ہی نہ ہو آپ سے ، اُس سے ہوتی ہے محبت ، پوری دنیا آپ کے بارے میں کیا سوچتی ہے ، آپ کو فرق ہی نہیں پڑتا لیکن ایک ایسا انسان ہوتا ہے جو آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہے ، اس سے آپ کو بہت فرق پڑتا ہے اُس سے محبت ہوتی ہے ، دل میں تو اس انسان کا راج ہوتا ہی ہے ، لیکن جب آنکھیں بند کرنے پر دماغ فوراً سے اس انسان  کی تصویر آپ کے سامنے دیکھا دے ، اس انسان سے ہوتی ہے محبت ♥️ 

تو یہ سب چیزیں تھی جس سے انسان کو پتہ چلتا ہے کے ، وہ کسی دوسرے انسان سے محبت کرتا ہے ،  اور پھر  کس انسان سے محبت کرتا ہے یہ تو اس کو بہت جلدی ہی پتہ چل جاتا ہے !!!!

کائنات نے اٹھ کر بیٹھی گی اور سوال کیا : اماں کیا ہر کسی کو اس کی محبت مل جاتی ہے آسانی سے ؟؟؟

دادی اماں نے کہا : محبت کا ملنا تو بڑے ہی نصیب ہی بات ہے ، اس دنیا میں اگر کوئی چیز آسمانی ہے تو وہ محبت ہے , ضروری نہیں ہے کہ جس سے ہم محبت کرے وہ ہمیں ملے ، اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کے جس سے ہم محبت کریں ، وہ بھی ہم سے محبت کرے ، لیکن ان سب سے زیادہ ضروری پتہ ہے کیا ہے (قربانی) ، محبت کا دوسرا نام قربانی ہے ، اپنی خوشی کو قربان کر کے اُس انسان کی خوشی کی دعا مانگنا جس سے آپ محبت کرتے ہیں ، یہ ہوتی ہے محبت !!!

کائنات نے کہا : اچھا ٹھیک ہے اماں میں اپنے کمرے میں جا رہی ہوں 

دادی اماں نے کہا : رکو ، آج بڑی محبت کی باتیں پوچھ رہی ہو کیا بات ہے؟؟ کہی میری گڑیا کو محبت تو نہیں ہوگی نہ !!!

کائنات نے کہا : نہیں اماں ، وہ تو میری ایک دوست پوچھ رہی تھی !!

میں نے اس کو کہا : میں اپنی اماں سے پوچھ کر بتاؤں گی آخر ان کو محبت کا بڑا Experience

 ہے نہ، (آخر آپ نے دادا ابو سے شادی بھی تو اپنی پسند سے ہی کی تھی نہ ) 

وہ مجھے بتا دے گی !!

دادی اماں نے شرما کر کہا : ہاں جب ہم کالج میں ساتھ تھے تب سے وہ مجھے پسند کرتے تھے اور میں بھی ، میں نے سوچ لیا تھا شادی کرنی ہے تو بس ان سے ہی کرنی ہے 

کائنات نے اماں کے گال پر چوم کر کہا : اچھا اماں اب میں کمرے میں جا رہی ہوں !!!

کائنات کمرے میں داخل ہوئی ، شیشے کے سامنے کھڑی تھی ، اماں نے جو جو باتیں اس کو بتائی تھی ، وہ سب کائنات محسوس کر سکتی تھی ، اس نے خود کو شیشے میں دیکھ کر کہا : کیا سچ میں،  مجھے فہد سے محبت ____________________

نہیں نہیں کائنات ، تجھے فہد سے کیسے محبت ہو سکتی ہے ؟؟

کیوں نہیں ہو سکتی اتنا اچھا لڑکا ہے ، دیکھنے میں بھی اچھا خاصا ہے کسی کو بھی اس سے محبت ہو سکتی ہے !!!

لیکن کائنات یہاں بات کسی کی نہیں ہو رہی ہے تیری ہو رہی ہے بات ؟؟؟ 

کیا تو سچ میں اقرا کر رہی ہے کے تجھے فہد سے محبت ہو گئی ہے ؟؟؟

ہاں مجھے سچ میں اس سے محبت ہوگئی ہے (کائنات شیشے میں کھڑے ہو کر خود سے سوال جواب کر رہی تھی ) ہاں کائنات کو فہد سے محبت ہو گئی ہے ، میں بھی نہ کتنی پاگل ہوں فہد میرے سامنے تھا ، اور میں اپنا سکون کہیں اور تلاش کر رہی تھی ، جبکہ میرا سکون تو فہد تھا !!!

وہ شیشے میں دیکھ کر خود سے بولی اور شرما گئی !!!

محبت سچ میں بہت اچھا جذبہ ہے میں نے آج سے پہلے اتنا خوبصورت احساس کبھی محسوس نہیں کیا !!! 

وہ پورے کمرے میں جھومنے لگی ، اور بار بار خود سے اقرا کر رہی تھی کے مجھے فہد سے محبت ہوگئی ہے 

Iam in Love With Fahad,  Oh My God , I Can't believe It 

مجھ جیسی پتھر دل انسان کو بھی محبت ہو سکتی ہے !!

وہ خوابوں میں بیٹھی کچھ سوچ رہی تھی کے اس کے فون کی گھنٹی بجی ، وہ اس قدر اپنے خوابوں کی دنیا میں گم تھی کے اس کو فون کی گھنٹی کی آواز سنائی نہیں دی !!

ایک بار پھر فون زور سے بجا ،اب کی بار کائنات نے فون اٹھا لیا 

ہیلو !!!!

دوسری جانب سے آواز آئی ،آپ کائنات بول رہی ہیں !!

جی ہاں ، میں کائنات ہی بول رہی ہوں !!

فہد کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے 

کائنات کے پیرؤں سے زمین نکل گئی ، ایسا لگ رہا تھا جیسے اس کے سر پر کسی نے پہاڑ آکر پھینک دیا ، وہ ہل کر رہے گئی !!

اپنی لرزتی ہوئی آواز میں اس نے کہا : وہ ٹھیک تو ہے نہ ؟؟؟

حالت بہت خراب ہے ، مجھے بس آپ کو Inform کرنا تھا ، آخری نمبر آپ کا تھا ، اس لئے میں نے آپکو فون کیا 

کائنات نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا : میں آرہی ہوں اہسپتال ، پیلز آپ اس کو کچھ مت ہونے دیجیے گا 

وہ بھاگی ہوئی ہوسپیٹل پہنچی ، ڈاکٹر فہد کہاں ہے پیلز مجھے بتائے نہ ، وہ کیسا ہے ؟؟ 

ڈاکٹر نے کہا : آپ دعا کریں ہم آپریشن کر رہے ہیں ، کائنات کو ایک  دم جھٹکا لگا ، وہ رونے لگ گئی ، اللہ پاک پلیز میرے فہد کو بچا لو ، میری جان لے لو پر پیلز اس کو بچا لو، میں اس کے بنا نہیں رہے سکتی  پیلز میرے فہد کو مجھے واپس دے دو ، پیلز اللہ پاک میں وعدہ کرتی ہوں اس کو کبھی تنگ نہیں کروں گی ، وہ جیسا بولے گا ویسا ہی کروں گی ،  پیلز میرا فہد مجھے واپس دے دو ، (وہ رو رو کر خدا سے دعا مانگ رہی تھی ) 

سامنے بیٹھا ایک شخص اس کو مسلسل دیکھ رہا تھا وہ کائنات کے پاس آیا ، (اس کو پانی کی بوتل دے کر کہا ) یہ لیں پانی پی لیں ، اور آپ فکر نا کریں ، اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ سب ٹھیک کر دے گا !! 

کائنات نے اس کی طرف دیکھ کر کہا : آپ وہ ہی ہے جو فہد کو یہاں لے کر آئے ہیں ؟؟؟

جی ہاں ، میں ہی اس لڑکے کو یہاں لے کر آیا ہوں ، اور میں نے ہی آپ کو فون بھی کیا تھا !!

کائنات نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے پوچھا : یہ ایکسیڈینٹ کیسے ہوا ؟؟؟

اس شخص نے کہا : یہ لڑکا سڑک پا کر رہا تھا کے سامنے سے ایک گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی ، لیکن مجھے ایک بات کی بہت حیرانی ہوئی ,

کائنات نے جلدی سے پوچھا : کس چیز کی حیرانی ؟؟؟

یہ لڑکا کب سے کھڑا تھا ، جس گاڑی نے اس کو ٹکر ماری وہ بھی کھڑی ہوئی تھی ، لیکن جب یہ لڑکے سڑک پار کر رہا تھا ، تب ہی وہ گاڑی والے نے گاڑی چلائی ، اور اس کا ایکسیڈینٹ ہوگیا ، مجھے تو لگتا ہے اس کو کسی نے مارنے کی کوشش کی ہے !!

اتنے میں ڈاکٹر باہر آیا : کیا ہوا ڈاکٹر ؟؟ فہد ٹھیک ہے نہ ؟؟ 

(کائنات نے ڈاکٹر کو دیکھ کر ان سے سوال کیا ) 

ڈاکٹر نے کہا : ہاں جی ، اب وہ بلکل ٹھیک ہیں ، ہم ان کو روم میں شفٹ کرتے ہیں تب آپ ان سے مل سکتی ہیں !! 

کائنات نے اس شخص کا شکریہ ادا کیا !!

کائنات نے بلال کو فون کیا ، اور اس کو ہسپتال بلایا !! 

وہ ہسپتال پہنچ گیا ، اتنے میں مہوش بھی وہاں آگئی (کائنات نے اس کو بھی فون کر کے بلا لیا تھا ) 

 کائنات ، فہد کیسا ہے (مہوش نے آتے ہی کائنات سے سوال کیا ) 

ہاں ، وہ بلکل ٹھیک ہے ، تم یہاں فہد کے پاس رکو ، میں تھوڑی دیر میں آتی ہوں (کائنات نے مہوش سے مخاطب ہو کر کہا)  

مہوش نے کہا : تم کہاں جا رہی ہو ؟؟

کائنات نے کہا : بہت ضروری کام ہے ،وہ ہوتے ہی میں آجاؤں گئی ، لیکن تم یہاں فہد کے ساتھ ہی رہنا ، اس کو اکیلا مت چھوڑنا (کائنات اس کو یہ کہہ کر چلی گئی ) 

باہر بلال کھڑا اس کا انتظار کر رہا تھا ، وہ گاڑی میں بیٹھی ، چلو بلال (بلال نے گاڑی چلانے شروع کر دی ) 

 وہ عامر کے ابو کے آفیس پہنچی جہاں عامر بیٹھا ہوا تھا ، اس کے پاس ہی ایک اور آدمی کرسی پر بیٹھا ہوا تھا !!!

ہاں صاحب ، کام ہوگیا ہے ، ٹھیک ویسا ہی جیسے آپ نے کہا تھا ، ہم نے اس لڑکے کو گاڑی سے اڑا دیا ، اب اس کا بچنا ناممکن بات ہے 

(سامنے بیٹھے شخص نے عامر کو کہا )

عامر نے خوش ہو کر کہا : بہت اچھے ، یہ لو تمہارا انعام (عامر نے بھاری رقم اس شخص کو دیتے ہوئے کہا ) 

اب اس ڈرائیور کو اپنی اوقات بتا لگے گی ، میرے سے پنگا لے گا ،اس کی اتنی ہمت ، اس فہد کو اس کی سزا تو ضرور ہی ملین چاہیے تھی ، دیکھ لو بس ، اس کو اِس دنیا سے ہی نکال پھینک دیا میں نے ، اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا ، سب کو لگے گا کے بیچارے کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے (عامر نے زور زور کر ہنس کر کہا )

کسی اور کو پتہ چلے یا نہ چلے ، مسٹر عامر ، ہمیں تو پتہ چل گیا ہے (پولیس اندر داخل ہو کر بولی ) 

عامر اور وہ آدمی ایک دم حیرانی سے اپنی اپنی کرسیوں سے اٹھا گئے 

(عامر نے گھبر کر ان سے پوچھا ) آپ لوگ یہاں کیسے ؟؟؟

میں لے کر آئی ہوں ، ان کو یہاں (کائنات پیچھے سے آکر بولی ) 

کائنات عامر کے پاس آکر اس کو زور سے تھپڑ مارا اور کہا : تمہیں کیا لگتا تھا ، تم اتنی گھٹیا حرکت کرو گے اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا ، مجھے تو پہلے سے ہی شک تھا ، تم جیسا گھٹیا انسان ہی ، ایسی گھٹیا حرکت کرسکتا ہے ، اور یہاں آکر وہ شک یقین میں بدل گیا , 

Shame on You .........!!!!!

عامر ، تم اس حد تک گر سکتے ہو ، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی !! (کائنات نے اس کو غصہ سے کہا ) 

انسپکٹر صاحب : ان دونوں کو کڑی سے کڑی سزا ملی چاہیے ، (کائنات نے انسپکٹر سے مخاطب ہو کر کہا ) 

پولیس عامر کو اور اس آدمی کو پولیس اسٹیشن لے کر گی ) 

کائنات اپنی گاڑی میں بیٹھی ، اور بلال سے مخاطب ہو کر بولی ، چلو ، اب فہد کے گھر لے کر چلو (تم نے فہد کے نئے گھر کا پتہ کروایا ؟؟) 

بلال نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا : جی،  بی بی جی میں نے پتہ کروا دیا 

کائنات فہد کے گھر پہنچی 

فہد کی امی ہاتھ میں تسبیح لے کر بیٹھی تھی کے کائنات کو دیکھ کر اس سے سوال کیا ؟؟؟ 

کون ہو تم ؟؟؟

کائنات اس سے پہلے کچھ بولتی ، فضا کچن سے باہر آئی ، اور کائنات کو دیکھ کر ایک دم حیران ہوگئی 

کائنات آبی آپ یہاں ؟؟؟ 

فضا نے اس کو دیکھ کر سوال کیا !!!

فہد کی امی نے فضا سے مخاطب ہو کر کہا : یہ کون ہے ؟؟؟

فضا نے کہا : امی یہ فہد بھائی کے کالج میں پڑھتی ہے !! 

فہد کی امی نے کہا : اچھا ، آؤ ، آؤ بیٹا ، کائنات ان کے ساتھ چارپائی پر بیٹھ گئی !!!

فہد کی امی نے پریشانی سے پوچھا : بیٹا فہد نہیں آیا ، ابھی تک ، کالج سے ؟؟؟ 

کائنات نے کہا : فہد کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے !! 

فہد کی امی ایک دم رونے لگ گئی : ہائے اللّٰہ کیا ہوا میرے بچے کو ، وہ ٹھیک تو ہے نہ !!!

کائنات نے ان کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا : جی آنٹی ، وہ بلکل ٹھیک ہے ابھی ، میں آپ کو ہسپتال لے جانے کیلئے ہی آئی ہوں ، آپ لوگ چلیں 

فضا ایک منٹ رکو (کائنات نے فضا کو جاتے ہوئے روکا ) 

میں تم سے پہلی بار ملی ہوں ، لیکن تم مجھے پہلے سے جانتی ہو ، کیسے ؟؟؟

فضا نے گھبرا کر کہا : مجھے آپ کے بارے میں فہد بھائی نے بتایا تھا 

کائنات حیران ہوئی ، اچھا ، لیکن تم نے مجھے پہچانا کیسے ، تم نے تو مجھے آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ؟؟

فضا کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کے اب کیا بولے (اس نے سوچا کے وہ فہد کی ڈائری کائنات کو دے دیتی ہے ، یہ اچھا موقع ہے فہد بھائی کی فیلینگز کائنات کو بتانے کا ) 

آپ یہاں رکیں ، میں ابھی آتی ہوں  (فضا یہ کہے کر فہد کے کمرے میں گئی ، وہاں سے وہ ڈائری کے کر آئی ) 

یہ لیں ، یہ فہد بھائی کی ڈائری ہے ، اس میں آپ کو بہت سے سوالوں کے جواب مل جائے گئے (فضا نے کائنات کو ڈائری پکڑا کر کہا ) 

کائنات نے وہ ڈائری لی ، وہ کھولنے ہی والی تھی کے فہد کی امی نے ان دونوں کو آواز دی 

کائنات نے ڈائری بند کی ،اور دونوں گاڑی میں بیٹھ گئیں !!

وہ لوگ ہسپتال پہنچے ، اس وقت تک فہد کو ہوش آ گیا تھا !!

فہد کی امی اور اس کی بہنیں ، اس سے ملنے کمرے کے اندر گئیں ، کائنات باہر ہی کھڑی ہو کر اس کو دیکھ رہی تھی 

فہد اپنی امی اور بہنوں کو دیکھ کر بہت زیادہ خوش بھی ہوا ، اور ساتھ ہی حیران بھی ہوگیا کے وہ لوگ یہاں کیسے آئے 

فضا نے بتایا کے بھائی ہم لوگوں کو کائنات آبی یہاں لے کر آئی ہے !

مہوش نے سوچا ، اچھا تو یہ ضروری کام تھا کائنات کو جس کے لئے وہ گئی تھی !!

فہد نے پوچھا ، کائنات کہاں ہے ؟؟؟ 

مہوش نے کہا : میں اس کو لے کر آتی ہوں 

مہوش باہر آئی ، کائنات کو دیکھ کر اس نے کہا : کائنات تم باہر کیوں کھڑی ہو ، فہد تمہیں اندر بلا رہا ہے !!

کائنات نے اس کی طرف مڑ کر کہا : یار میں فہد کو اس حال میں نہیں دیکھ سکتی ہوں ، اُس کو  اس حالت میں دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے ، میں اندر نہیں جاسکتی ، اگر گئی ، تو وہاں رونے شروع ہو جاؤں گئی 

مہوش نے کہا : فہد تجھے بار بار بلا رہا ہے چل میرے ساتھ (مہوش کائنات کا ہاتھ پکڑتے ہوئے اس کو ساتھ لے کر گئی ) 

فہد کو ایک نظر دیکھ کر کائنات نے اپنی آنکھیں جھکا لی 

مہوش نے فہد کی امی اور اس کی بہنوں سے مخاطب ہو کر کہا : چلیں آنٹی ، ہم لوگ کھانا کھانے چلتے ہیں !!!

مہوش ان سب کو لے کر باہر چلی گئی !!

فہد نے کائنات کو دیکھ کر کہا : آپ اتنی کمزور ہے مجھے آج پتہ چلا ، آپ اتنی سی چوٹ دیکھ کر رونے لگ گئی !!

کائنات اپنے ہاتھوں سے مسلسل اپنے آنسو صاف کر رہی تھی لیکن  اس کے آنسو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے 

فہد نے اس کو دیکھ کر کہا : پیلز روئیں تو مت ، مجھے درد ہو رہا ہے 

کائنات نے اس کی طرف دیکھ کر کہا : کہاں درد ہو رہا ہے ، رکو میں ڈاکٹر کو بلا کر آتی ہوں 

(کائنات جانے کیلئے مڑی تو فہد نے اس کا ہاتھ پکڑا لیا ) 

دل میں درد ہو رہا ہے ، اور یہ درد آپ کے رونے کی وجہ سے ہو رہا ہے ، آپ رونے بند کریں ، میرا درد بھی کم ہو جائے گا !!

کائنات کرسی پر بیٹھی ، اور کہا : خود کی حالت دیکھی ہے ، کیسی ہو گئی ہے ؟؟

فہد نے ہنس کر کہا : میری حالت سے زیادہ تو ، مجھے آپ کی حالت خراب لگ رہی ہے !!

کائنات نے اس کی طرف غصہ سے دیکھا 

اچھا آپ فکر نہ کریں ، میں بہت جلدی ٹھیک ہو جاؤں گا (فہد نے کائنات کو تسلی دیتے ہوئے کہا ) 

تھوڑے دنوں کے بعد فہد بلکل ٹھیک ہوگیا اور کالج آنے شروع کر دیا 

ان کا آخری سمسٹر ہی رہے گیا تھا 

کائنات اور فہد کی  ان چار سالوں میں بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہو گئی تھی (کائنات نے بہت دفعہ اپنے دل کی بات فہد کو بتانے کی کوشش کی ، لیکن ہر بار کسی نا کسی وجہ سے وہ کہہ نہیں پاتی ) 

کائنات نے سوچا ، پہلے دادی اماں سے فہد کے بارے میں بات کر لیتی ہوں ، پھر فہد کو اپنے دل کی بات بتاؤں گئی !!

کائنات اپنی دادی اماں کے کمرے میں گئی اور ان کو فہد کے بارے میں سب بتا دیا !!

دادی اماں نے کہا : بیٹا دوستی تک تو ٹھیک ہے ، لیکن عبداللہ تیری شادی کبھی بھی فہد سے نہیں کرے گا 

کائنات ایک دم چونک گئی : اماں کیوں نہیں منائے گئے پاپا ؟؟

اماں نے کہا : بیٹا ، عبداللہ تجھے سے بہت محبت کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے جو لڑکا تیری زندگی میں آئے ، وہ تجھے دنیا کا ہر عیش و آرام دے ، 

تجھے رانی بنا کر رکھے ، بیٹا تُو کبھی بھی فہد کے گھر میں خوش نہیں رہے سکے گی ، وہ تجھے محبت کو دے گا لیکن وہ عیش و آرام ، جو تجھے یہاں ملتا ہے ، وہ وہاں نہیں ملے گا 

کائنات نے کہا : اماں مجھے چیزوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، مجھے صرف اور صرف فہد کی محبت چاہیے 

اماں نے کہا : بیٹا ، یہ سب شروع شروع میں ہوتا ہے ، زندگی گزارنے کیلئے پیسے بہت اہم ہوتے ہیں ، تیری خواہشوں کی تو ایک لمبی لسٹ ہے ، جو تُو کسی بھی حال میں پوری کرنا چاہتی ہے ، بیٹا وہ فہد پوری نہیں کروا سکتا !!

تُو اس کے گھر میں ایڈجسٹ نہیں ہو سکتی ، ایک ، دو مہینے کی بات نہیں ہے بیٹا پوری زندگی گزارنے کی بات ہے !!

کائنات نے کہا : اماں فہد بہت اچھا لڑکا ہے اور پاپا اس کو کوئی اچھی سی جاب دے دے گئے نہ 

اماں نے کہا : بیٹا یہ ہی تو بات ہے ، 

عبداللہ اگر مان بھی گیا ، تو وہ فہد کی پوری زندگی بدل دے گا ، لیکن جہاں تک میں فہد کو جانتی ہوں ، وہ بہت خودار لڑکا ہے ، وہ عبداللہ سے کسی قسم کی کوئی  favour 

نہیں لے گا ، اس لئے نا خود پر ظلم کر ، اور نہ فہد پر ظلم کر ، پیچھے ہٹ جا ، کیونکہ فہد سے شادی ناممکن بات ہے !!

میں اگر شادی کروں گی تو صرف فہد سے ورنہ میں شادی نہیں کروں گی (کائنات یہ کہہ کر وہاں سے چلی گئی ) 


جاری ہے _______

Post a Comment

Previous Post Next Post