Jaun Elia Love Poetry | John Elia shayari on Love| John Elia Sad Poetry Ghazal | John Elia Urdu Poetry 2 Lines

 Jaun Elia Love Poetry | John Elia shayari on Love| John Elia Sad Poetry Ghazal | John Elia Urdu Poetry 2 Lines 




آج مجھ کو بہت برا کہہ کر 
آپ نے نام تو لیا میرا






بات یہ ہے کہ لوگ بدل گئے ہیں 
ظلم یہ ہے کہ وہ مانتے بھی نہیں






اک تیری برابری کیلئے 
خود کو کتنا گرا چکا ہوں میں






مرنا تو اس جہاں میں کوئی حادثہ نہیں 
اس دورِ ناگوار میں جینا کمال ہے






اک عجب حال ہے کہ اب اس کو 
یاد کرنا بھی بے وفائی ہے






اب نہیں کوئی بات خطرے کی 
اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے






مجھے یاد کر کے گناہ نہ کر 
مجھے بھول جا یہ ثواب ہے






سب سمجھتے ہیں میں تمہارا ہوں 
تم بھی رہتے ہو اس گماں میں کیا






کیا ستم کہ اب تیری صورت 
غور کرنے پہ یاد آتی ہے






اب میری کوئی زندگی ہی نہیں 
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا






میرے مرنے پہ لاکھ روئیں گے 
میرے رونے پہ کون مرتا ہے






اک شخص پاس رہ کر بھی سمجھا نہیں مجھے 
اس بات کا افسوس ہے، شکوہ نہیں مجھے






جو گزاری نہ جا سکی ہم سے 
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے






اب کسی سے میرا حساب نہیں 
میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں






کتنا رویا تھا میں تیری خاطر 
اب جو سوچوں تو ہنسی آتی ہے






خوب ہے عشق کا یہ پہلو بھی 
میں بھی برباد ہوگیا تو بھی






میں بھی عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس 
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں






وہ جو مرنے پر تلا ہے 
اس نے جی کر بھی تو دیکھا ہوگا






تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو 
میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو






چھوڑو یہ سرسریِ وعدے نہیں پورے ہوتے
میں اِسی وقت جو مر جاؤں تو مر جاؤ گے کیا






خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت بڑی اذیت ہے






یہ نہ پوچھو بچھڑ کے تم سے مجھے 
کتنے برس اس کا غم رہا جاناں






بن تمہارے کبھی نہیں آئی 
کیا میری نیند بھی تمہاری ہے






محبت بھی ایمان کی طرح ہوتی ہے 
محبوب واحد نہ ہو تو کفر ہو جاتا ہے





دشمنوں تم کو خوف کس کا ہے 
مار ڈالو کہ میں اکیلا ہوں


Post a Comment

Previous Post Next Post