Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 14 | Urdu Life 77

 ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا

قسط : 14 

Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 14


کائنات پہلے سے کافی بہتر ہو چکی تھی

 ان کے کالج کھلنے میں  اب دو ہفتے رہ گئے تھے !!!! 

کائنات نے دو منٹ ہی فہد کو دیکھا تھا اس دن !!!!

 لیکن وہ دو منٹ کا دیکھانا اس کو سکون بخش گیا !!!! 

فہد کو دیکھنے اور اس سے بات کرنے کے بعد اب وہ سکون میں رہنے لگی تھی !!!! 

ابھی بھی اس کو ایک بات پریشان کر رہی تھی کہ ایسا کیا ہوا ہوگا جو فہد اس کو اہسپتال میں اکیلا چھوڑ کر چلا گیا ؟؟؟؟ 

وہ بیٹھی سوچ ہی رہی تھی کہ اس کے فون پر ایک نمبر سے کال آئی !!!!

اس نے نمبر دیکھ کر اگنور کر دیا 

کیونکہ وہ نمبر اس کے کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں تھا !!!! 

ایک بار پھر اس نمبر سے کال آئی !!!! 

اب کی بار کائنات نے کال اٹھا لی !!! 

ہیلو کون !!!! (کائنات نے کہا ) 

فون کے اس پار شخص نے کہا :  میڈم جی !!!!! 

کائنات یہ الفاظ سن کر کھڑی ہوگی ایک دم اور وہ حیران رہے گی !!!! 

(کائنات نے جلدی سے کہا ) 

فہد !!!!! 

فہد نے آگے سے کہا : جی میڈم جی ! آپ کیسی ہیں ؟؟؟؟ 

کائنات نے کہا : اگر تمہیں اتنی ہی میری پرواہ تھی تو مجھے اکیلے اہسپتال میں کیوں چھوڑ کر گئے ؟؟؟ 

تمہیں نہیں پتہ تمہارے جانے کے بعد میرا ایک ایک منٹ گزارنا مشکل ہو رہا تھا !!!! 

تم سے ملنے کیلئے ، تم سے بات کرنے کیلئے میں نے کیا کچھ نہیں کیا !!!! 

لیکن تم __ ہمیشہ ایسے غائب ہو جاتے ہو یہ بھی نہیں سوچتے کہ مجھے کتنا برا لگتا ہوگا !!!! 

(کائنات نے ساری باتیں ایک ہی سانس میں اس کو بول دی ) 

فہد نے کہا : میڈم جی سوری بس ضروری کام آگیا تھا جس وجہ سے جانا پڑا !!!! 

کائنات نے سوال کرتے ہوئے پوچھا : ایسا بھی کونسا ضروری کام آگیا تھا تمہیں جو تمہیں میں بھی یاد نہیں رہی !!! 

نہ تم نے کوئی فون کیا اور نہ مجھے سے ملنے آئے !!!! 

فہد نے اس سے کہا : کچھ نہیں میڈم !!! 

کائنات کو فہد کی آواز بلکل اداس لگ رہی تھی اس نے فہد سے پوچھا : فہد سب ٹھیک ہے نہ تم کچھ پریشان سے لگ رہے ہو ؟؟؟؟ 

فہد نے کہا : ایسی کوئی بات نہیں ہے میڈم جی !!! 

کائنات نے اس کو کہا : پھر مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ تم اداس ہو !!!! 

تم مجھے بھی نہیں بتاؤں گے اپنی پریشانی ؟؟؟؟ 

کائنات کے بار بار پوچھنے پر اب کی بار فہد نے اس کو بتا دیا !!!! 

میڈم جی !!! اس دن میرے ابو کا انتقال ہوگیا تھا اس وجہ سے مجھے وہاں سے جانا پڑا !!!! 

کائنات یہ سن کر بلکل ہکی پکی رہے گی !!! 

فہد :  سوری مجھے نہیں پتہ تھا !!!! 

(کائنات نے اس سے اپنی باتوں کی معذرت کرتے ہوئے کہا )

کوئی بات نہیں میڈم جی !!! 

کائنات نے کہا :  تم کیسے ہو ؟؟ 

فہد نے کہا : ٹھیک ہوں !!! 

  آپ کی طبیعت اب کیسی ہے ؟؟؟ 

کائنات نے کہا :  پہلے سے بہتر ہے !!! 

کائنات نے فہد کو بولا : مجھے سے ملنے آؤں گے ؟؟؟؟ 

فہد نے کہا : کیوں میڈم جی !!!! 

کائنات نے کہا : میرا دل کر رہا ہے تم سے ملنے کو اور بھی بہت سی باتیں کرنی ہے تم سے!!!!

 اس دن تو بس دو گھڑی ہی بات ہو پائی تھی !!!! 

فہد نے کہا : سوری میڈم میں نہیں آسکتا !!!! 

کائنات نے کہا : کوئی بات نہیں ویسے بھی کالج کھلنے والے ہیں تو ہم وہاں مل کر بات کر لیے گئے !!!! 

فہد نے کچھ سوچتے ہوئے کہا : اب میں کالج نہیں آؤں گا !!!! 

کائنات نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا : کیوں نہیں آؤں گے ؟؟؟ 

فہد نے کہا : ابو کے جانے کے بعد گھر کی پوری ذمداری میرے اوپر ہے !!!

اگر کالج چلا گیا تو گھر کے اخراجات کون اٹھائے گا ؟؟؟؟ 

کائنات نے کہا : پہلے بھی تو تم پڑھائی کے ساتھ ساتھ کام کرتے تھے نہ تو تم اب بھی ویسا ہی کرنا !!!

فہد نے کہا : تب میرے پورا ذمداریاں تھی لیکن اتنی زیادہ نہیں تھی !!!

ابو زندہ تھے تو گھر کے سارے اخراجات اٹھاتے تھے !!! 

میں جو کماتا تھا اس سے صرف اپنی بہنوں کی فیس جمع کرواتا تھا !!!!! 

کائنات نے کہا : تم تو کالج اسکالرشپ پر آئے ہو نہ تمہیں تو کالج سے کوئی پرابلم نہیں ہونی چاہیے !!!! 

فہد نے کہا : مجھے کالج سے کوئی پرابلم نہیں ہے بلکہ میں خود پڑھنا چاہتا ہوں !!

لیکن اگر میں کالج چلا گیا آدھا دن تو میرا کالج میں گزار جائے گا !!! 

ہاف ٹائم جاب کرنے سے میرے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوگے، اس لئے مجھے فل ٹائم جاب کرنی پڑے گی !!!! 

کائنات نے کہا : دیکھو کالج مت چھوڑو یہ تمہارا لئے بہت اچھا موقع ہے اپنے حالات کو بہتر کرنے کیلئے !!! 

تم پڑھائی کرو ، تم پڑھ لکھ کر جب اپنی ڈگری مکمل کروں گے تو تمہیں بہت اچھی نوکری مل جائے گی !!!! 

یہ وقت مشکل ہے نہ تو مشکل کے بعد آسانی بھی آتی ہے !!! 

فہد نے کہا : لیکن ؟؟؟؟ 

کائنات نے کہا : لیکن کچھ بھی نہیں تم اتنا زیادہ مت سوچو اللہ پاک سب بہتر کرے گا !!!! 

تم کالج آ رہے ہو تو مطلب آرہے ہو !!! 

 اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے تو میں پاپا سے بات کروں اور پیلز تم اس بار مجھے غلط مت سمجھنا میں دل سے تمہاری مدد کرنا چاہتی ہوں !!! 

(کائنات نے فہد کو کہا ) 

فہد نے کہا : نہیں میڈم جی بس آپ نے پوچھ لیا میرے لئے اتنا ہی کافی ہے !!! 

غلطی اس دن میری تھی ، سوری مجھے آپ کو بولنا چاہیے _!!!

 اس دن میں نے آپ کو  غصہ میں کچھ زیادہ دیا تھا !!! 

کائنات نے کہا : نہیں ، تم نے تو بلکل ٹھیک کیا !! 

اگر تم اس دن مجھے میری حقیقت سے نہ ملواتے تو میں نے تو بے مقصد سی زندگی گزارتے رہنا تھا !!! 

شکریہ تمہارا ، تم نے مجھے میرے ضمیر کا آئینہ دیکھایا !!! 

فہد نے کہا : ٹھیک ہے میڈم جی اب أپ سو جائیں رات کافی ہوگی ہے !!!! 

فون بند ہونے کے بعد فہد سوچنے لگا  : میڈم جی کتنا بدل گی ہیں نہ اور کتنے پیار سے بات کی آج انہوں نے مجھے سے !!! 

اور بلکل صحیح کہا رہی تھی مجھے کالج نہیں چھوڑنا چاہیے !!! 

دیکھتا ہوں کل دکاندار سے بات کرتے ہوں اس بارے میں !!!! 

(فہد خود ہی اپنے آپ سے باتیں کر رہا تھا ) 


______________________________________


مہوش تمہیں پتہ ہے میں بہت زیادہ خوش ہوں (کائنات نے مہوش کو فون پر بات کرتے ہوئے کہا ) 

اچھا مجھے بھی بتاؤ ذرا تم کیوں اتنا زیادہ خوش ہو ؟؟؟ 

(مہوش نے اس کی خوشی کی وجہ پوچھی ) 

کائنات نے کہا : یار کل کالج کھلنے والے ہے نہ تو سب پہلے جیسا ہو جائے گا !!!! 

مہوش نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا : تجھے ، اور کالج کھلنے کی اتنی خوشی ، بات کچھ ہضم نہیں ہوئی !!!! 

کائنات نے ہنستے ہوئے کہا : تو ہضم کر لے کیونکہ یہ ہی سچ ہے میری جان !!! 

مہوش نے کہا : مجھے تو لگ رہا ہے تجھے کسی سے ملنے کی بہت زیادہ ہی جلدی ہے ؟؟؟ 

کائنات نے مسکراتے ہوئے کہا : ہاں نہ بہت جلدی ہے مجھے سے اب اور انتظار نہیں ہو رہا ہے !!! 

ایک ایک منٹ گزارنا مشکل ہو رہا ہے !!!! 

مہوش نے کائنات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : یہ کیا بول رہی ہو تم پاگل تو نہیں ہوگی ہو نہ ؟؟؟؟ 

کائنات نے کہا : پاگل تو میں پہلے تھی عقل تو اب ٹھکانے آئی ہے !!! 

مہوش نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا : تُو اتنا بدل جائے گی میں نے کبھی سوچا نہیں تھا ؟؟؟ 

اگر آپ کا بدلاؤ آپ کی زندگی میں سکون لے آئے تو آپ کو ضرور ہی بدل جانا چاہیے !!! 

(کائنات نے اس کو جواب دیتے ہوئے کہا )

کبھی کبھی چینج زندگی کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے !!! ورنہ وقت بہت آگے نکل جاتا ہے اور آپ پیچھے ہی کہی رہے جاتے ہیں !!! 

خود کو دوسروں کیلئے نہیں بلکہ اپنے سکون کیلئے خود کو چینج کریں !!!! 


فہد دکان میں داخل ہوا تو سامنے بیٹھے شخص سے مخاطب ہو کر بولا : جنید سر (جو کہ دکان کے مالک تھے جہاں فہد میکینک کا کام کرتا تھا ) 

ہاں بولو فہد کیا بات ہے ؟؟؟ 

(جنید نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ) 

سر کل سے میرے کالج کھلنے والے ہیں !!!

تو میں صبح کو دکان نہیں آسکوں گا !!!! 

جنید نے کہا : کوئی بات نہیں تم کل  سے ہاف ٹائم آیا کرو !!! 

مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے !!!! 

فہد نے کہا : شکریہ سر 

جنید نے کہا : اس میں شکریہ کی کیا بات ہے تم ہو ہی اتنے قابل !!! 

تم پیسوں کی فکر مت کرنا وہ تمہیں اتنے ہی ملے گے جتنے تمہیں پہلے ملتے تھے !!! 

تمہارا کام مجھے کافی پسند ہے تو اتنی رعایت تو بنتی ہے نہ !!! 

فہد نے کہا : آپ نے مجھے پر بہت بڑا احسان کیا ہے جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے !!! 

جنید نے کہا : یہ سب تمہاری خود کی محنت کا نتیجہ ہے !!!! 


جاری ہے ___

Post a Comment

Previous Post Next Post