Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 15 | Urdu Life 77

  ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا

قسط : 15


Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 15 | Urdu Life 77
Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 15 | Urdu Life 77


کائنات نے آج پنک کلر کی ڈریس پہنی تھی اور ہلکا سا میک اپ کیا ہوا تھا

اس نے ہلکی ہلکی پنک کلر کی لبِ اسٹک ہونٹوں پر لگائی ہوئی تھی 

اور ہمیشہ ہی طرح بال کھلے ہی چھوڑے ہوئے تھے !!! 

آج وہ جلدی تیار ہو کر نیچے آگئی تھی !!!

عبداللہ صاحب نے اس کو دیکھ کر کہا : ماشاللہ آج تو میری گڑیا سچ میں بلکل گڑیا لگ رہی ہے !!! 

کائنات نے کہا شکریہ پاپا !!!! 

دادی اماں نے کہا : کیا بات ہے گڑیا  آج بڑی خوش ہو کالج تو تم روز ہی جاتی تھی لیکن آج ایسی کیا بات ہے جو تمہارے چہرے سے خوشی جھلک رہی ہے !!!

کائنات نے کہا : نہیں اماں ایسی کوئی بات نہیں ہے وہ بس دو مہنیوں کے بعد سب سے ملوں گی نہ اس لیے بس خوش ہوں !!! 

ناشتہ کرنے کے بعد وہ کالج کیلئے روانہ ہوگی !!! 

اس کے چہرے سے اس کی خوشی صاف نظر آرہی تھی کہ آج وہ بہت زیادہ خوش ہے !!! 

(لیکن وہ کیوں اتنی خوش تھی وہ خود بھی نہیں جانتی تھی )

کالج پہنچی !!! 

سب کی نظریں کائنات کو دیکھ رہی تھی آج کائنات لگ بھی بہت خوبصورت رہی تھی !!! 

وہ سب سے ملی !!! 

کائنات کے سب دوست اس کے پاس تھے لیکن کائنات کی نظریں اب بھی کسی کو ڈھونڈ رہی تھی جو اس کو کہی نظر نہیں آرہا تھا !!!!!


فہد اٹھو کالج نہیں جانا (فہد کی امی اس کو آوازیں دے کر اٹھا رہی تھی ) 

فہد کے کانوں میں جب اس کی امی کی آواز پڑی وہ ایک دم اٹھ کھڑا ہوگیا !!! 

اففففف اللہ اتنی دیر ہوگی ہے (فہد نے ٹائم دیکھتے ہوئے کہا )

وہ جلدی سے تیار ہوگیا اور کالج جانے کیلئے روانہ ہوگیا !!! 

اس کے گھر سے کالج بہت دور تھا !!! 


مہوش نے کائنات کو دیکھ کر کہا : کائنات کس کو ڈھونڈ رہی ہے سب تو ادھر ہیں !!!

کائنات نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا : کسی کو نہیں !!!! 

مہوش نے کہا : پھر تُو بار بار کالج کے گیٹ کو کیوں دیکھ رہی ہے کسی کے آنے کا انتظار ہے کیا ؟؟؟ 

کائنات نے منہ بنا کر کہا : یار فہد پتہ نہیں کہاں رہے گیا ؟؟؟ 

ابھی تک نہیں آیا ؟؟؟؟ 

مہوش نے کہا : او اچھا تو تجھے فہد کی پریشانی ہے کہ فہد ابھی تک کیوں نہیں آیا ؟؟؟ 

کائنات نے کہا : ہاں نہ یار دیکھ کلاس کا بھی ٹائم ہونے والا ہے اور وہ ابھی تک نہیں آیا ؟؟؟ 

پتہ نہیں آئے گا بھی نہیں ؟؟؟

کم از کم مجھے ان فارم ہی دیتا !!!!

(کائنات جو کے پریشانی کے عالم میں سب بول رہی تھی اور  مہوش کھڑی اس کو حیرانی سے دیکھ رہی تھی ) 

مہوش نے کہا : کائنات میں نے اس سے پہلے تو تجھے کسی کیلئے اتنا پریشان ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ؟؟؟؟ 

کیا بات ہے ؟؟؟ 

دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے ؟؟؟ 

کائنات نے اس کو دیکھ کر کہا : ایسا کچھ نہیں ہے جیسا تُو سمجھ رہی ہے چل اب کلاس میں چلتے ہیں !!! 

وہ دونوں کلاس میں جا کر بیٹھی گئی !!! 

(کائنات کی نظریں اب بھی کلاس کے دروازے پر جمی ہوئی تھی کہ کب وہاں سے فہد آئے ) 

کلاس شروع ہوگی تھی !!! 

کائنات کو باہر کی طرف دیکھ کر سر کائنات سے مخاطب ہو کر بولے : کائنات اگر آپ کو باہر جانا ہے تو آپ باہر جا سکتی ہیں !!! 

کائنات ایک دم اچانک چونک گی اور کہنے لگی : نہیں سر ایسی تو بات نہیں !!!! 

تو پھر آپ باہر دروازے کو کیوں دیکھ رہی ہیں ؟؟؟ 

(سر نے سوال کیا ) 

کائنات کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اب وہ اس سوال کا کیا جواب دے  

سوری سر : وہ یہ کہہ کر بیٹھ گی !!!! 

تھوڑی دیر بعد پیچھے سے آواز آئی 

( میں آئی کم آن سر )  

کائنات نے جلدی سے پیچھے دیکھا تو وہاں فہد کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کی جینس پہنے کھڑا تھا جس کو دیکھ کر ایک دم کائنات کے چہرے پر خوشی کی لہر آگی !!!! 

آج پہلی بار کسی کو دیکھ کر اس کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا تھا 

کائنات کو ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ابھی اس کا دل باہر نکل آئے گا !!!! 

سر نے اس کو اندر آنے کی اجازت دے دی !!!

کلاس میں سر کھڑے لیکچر دے رہے تھے !!! 

کائنات سامنے بیٹھے فہد کو دیکھ رہی تھی !!! 

اچانک مہوش کی نظر کائنات پر پڑی تو اس نے اپنا بازو زور سے  کائنات کے بازو پر مارا !!! 

کائنات نے اس کی طرف دیکھ کر کہنے لگی : کیا ہے ؟؟؟ 

مہوش نے کہا : کلاس سے باہر جانے کا شوق ہے کیا اگر سر نے دیکھ لیا نہ تو پھر پتہ ہے نہ کیا ہوا گا !!! 

کلاس ختم ہونے کے بعد مہوش کائنات کو لے کر کینٹین گی 

مہوش نے کہا : کائنات آج کلاس میں تیرا دھیان کدھر تھا ؟؟؟ 

کائنات نے کہا : یار کدھر نہیں تھا میں تو سر کو دیکھ رہی تھی 

مہوش نے کہا : سر کو یا سر کے آگے جو بیٹھا تھا اس کو !!! 

کائنات نے انجان بن کر کہا : سر کے آگے کون بیٹھا تھا ؟؟؟ 

مہوش نے کہا : زیادہ معصوم نہ بن مجھے سب پتہ چل رہا تھا 

کائنات نے کہا : تُو بھی میری اماں نہ بن جب پتہ چل رہا تھا تو کیوں پوچھ رہی ہے ؟؟؟ 

مہوش نے کہا : تجھے کچھ ہو گیا ہے 

کائنات نے کہا : اچھا چھوڑ سب اب مجھے کھانے دے !!! 

کائنات کینٹین میں بیٹھی فہد کا انتظار کر رہی تھی کہ فہد کینٹین آئے گا لیکن وہ وہاں نہیں آیا !!! 

کائنات کینٹین سے باہر گی پورے کالج میں ڈھونڈ لیا لیکن فہد اس کو کہی نہیں ملا !!!! 

اچانک اس کی نظر کالج کے پیچھے ایک باغ پر پڑی جہاں فہد اکیلا بیٹھا اپنی کتابیں پڑھ رہا تھا !!!! 

کائنات وہاں گی اور اس کے پاس آکر بیٹھ گی !!! 

فہد اس قدر کتابوں میں کھویا ہوا تھا کہ اس کو کائنات کے آنے کی خبر تک نہیں ہوئی !!! 

فہد نے جب خود کے پاس کسی اور کے وجود کو محسوس کیا !! 

اس نے کتابوں سے نظر ہٹا کر سامنے بیٹھی کائنات پر نظر ڈالی 

جو کہ اس کو ہی دیکھ رہی تھی اور مسکرا رہی تھی !!! 

وہ ایک دم حیران ہو کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا : میڈم جی آپ یہاں ؟؟؟ 

کائنات نے اس کا ہاتھ پکڑ کر واپس اس کو اپنے ساتھ بیٹھایا اور بولی : 

ہاں کیوں تمہیں کسی اور کے آنے کا انتظار تھا کیا ؟؟؟ 

فہد نے کہا : نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں ہے !!! 

کائنات نے سوال پوچھتے ہوئے کہا : اچھا تو پھر مجھے دیکھ کر ایک دم اچانک سے کھڑے کیوں ہوگئے ؟؟؟ 

فہد نے کہا : مجھے امید نہیں تھی کہ آپ یہاں میرے پاس آسکتی ہیں اس لئے حیران ہو گیا __!!!

کائنات نے ہنستے ہوئے کہا : اب سے امید رکھنی شروع کر دو کیونکہ اب جہاں تم وہاں میں !!! 

فہد نے کائنات کو دیکھ کر ہلکی سی مسکراہٹ پاس کی !!! 

ویسے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کوئی کتابوں میں اس قدر بھی کھو سکتا ہے کہ اس کو کسی کے آنے تک کا پتہ نہیں چلے (کائنات نے اس کی طرف دیکھ کر کہا ) 

فہد نے کہا : اگلے ہفتے پیپر ہے نہ اس لئے ذرا کتابوں میں دھیان زیادہ ہے !!!!

کائنات نے منہ بنا کر کہا : ہاں پیپر تو ہیں پتہ نہیں میرا کیا ہوگا ؟؟ 

لیکن میں تو جب بھی کتابیں کھولتی ہوں مجھے نیند آجاتی ہے ایسے لگتا ہے جیسے برسوں کی نہ سوئی ہوئی ہوں اور ایک تم ہو جس کو کسی خوبصورت لڑکی کے پاس ہونے کا احساس تک نہیں ہوا ؟؟؟ 

فہد نے ہنستے ہوئے کہا : ایسی بات نہیں ہے میڈم جی !!! 

کائنات نے کہا : یہ میڈم جی ، میڈم جی کیا لگا رکھا ہے ، میرا نام کائنات ہے تو تم مجھے کائنات بولو !!!! 

فہد نے کہا : نہیں ، آپ میری میڈم جی ہیں ، میں آپ کا نام کیسے لے سکتا ہوں ؟؟ 

کائنات نے کہا : تم میرا نام اپنے منہ سے لے سکتے ہو اور ویسے بھی ابھی تم میرے پاس کام نہیں کرتے تو تم مجھے یہ میڈم جی ، میڈم جی نہ بولا کرو مجھے الجھنا ہوتی ہے !!!! 

فہد نے کہا : میڈم جی آپ اتنا چینج ہو جائے گی میں نے سوچا نہیں تھا ؟؟؟ 

کائنات نے کہا : تو اب سوچ لو !!! 

ایک بات بولوں !!! (کائنات نے اس کی طرف دیکھ کر کہا ) 

مجھے سے دوستی کروں گے

 (کائنات نے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے کہا ) 

فہد نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا : میں!!!! 

کائنات نے کہا : تمہیں اپنے علاؤہ کوئی اور نظر آرہا تھا یہاں آس پاس ؟؟؟؟

فہد نے کہا : نہیں!!!

کائنات نے کہا : تو پھر تم سے ہی پوچھ رہی ہو نہ کہ دوستی کروں گے ؟؟؟

فہد نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیا اور کہا : جی میڈم 

(کائنات نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا ) اب میڈم جی نہیں صرف کائنات بولو تم !!!! 

فہد نے کہا : ٹھیک ہے کائنات !! 

کائنات نے جب فہد کے منہ سے اپنا نام سنا (ایک دم اس کی دھڑکن تیز تیز چلنے لگ گی ) 

آج سے پہلے مجھے اپنا نام کبھی اتنا خوبصورت نہیں لگا جتنا آج تمہارے منہ سے سن کر لگ رہا ہے 

ایک بار پھر کو میرا نام 

کائنات نے فہد کو دیکھ کر کہا اور مسکراتی رہی !!!! 

فہد نے ایک بار پھر اس کو کائنات کہے کر مخاطب کیا !!!! 


فہد اور کائنات کی دوستی پورے کالج میں مشہور ہو گی تھی !!!

سب ان کی دوستی کو دیکھ کر حیران ہونے لگے !!! 

آہستہ آہستہ ان کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ اور گہری ہوتی رہی !!

فہد نے کائنات کو  پیپرز کی  بہت اچھی تیاری کروا دی تھی  اور کائنات نے بھی بہت محنت کر کے پیپرز یاد کیے !! 

اس بار کائنات بہت اچھے نمبروں سے پاس ہوگی تھی جس کی اس کو بہت خوشی تھی 

فہد کے نمبر پوری کلاس میں سے زیادہ آئے تھے کائنات نے سوچا کیوں نہ فہد کو اس خوشی میں سرپرائز دیا جائے !!! 

فہد کلاس میں بیٹھا کچھ کام کر رہا تھا کہ کائنات اس کے پیچھے سے آئی !!!

اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو فہد کی آنکھوں پر رکھا !!!

اور ہمیشہ کی طرح فہد اس کے ہاتھوں کو بنا اپنا ہاتھ لگائے اس کو پہچان گیا اور بولا کائنات !!! 

کائنات نے اس کے آنکھوں سے اپنے ہاتھ ہٹیں اور سامنے کرسی پر بیٹھ گی !!! 

کائنات منہ بنا کر بولنے لگی : تم ہمیشہ بنا ہاتھوں کو ہاتھ لگائے مجھے کیسے پہچان لیتے ہو ؟؟؟

فہد نے مسکراتے ہوئے کہا : آپ کی موجودگی کا احساس بہت الگ ہوتا ہے میرے لئے !!!! 

کائنات نے دلچسپی لیتے ہوئے کہا : اچھا ذرا بتاؤ الگ کونسا احساس ؟؟؟؟

فہد نے اس کو دیکھا اور مسکرا کر کہا : جب آپ آس پاس ہوتی ہیں نہ تو مجھے دلی سکون ملتا ہے 

یہ وہ سکون ہے جو کسی اور کے وجود سے نہیں آتا سواۓ آپ کے !!!! 

کائنات نے کہا : اچھا جی ، چلو اب اس سکون کو تھوڑا خوشی میں تبدیل کرتے ہیں !!!!

فہد نے کہا : کہاں چلنا ہے ؟؟؟

کائنات نے اس کی کتابیں بند کی اور کہا چلو سرپرائز ہے !!! 

فہد نے حیرانی ظاہر کی اور پوچھا : سرپرائز کیا ہے ؟؟؟

کائنات نے کہا : پاگل اگر سرپرائز بتا دیا تو سرپرائز کیسے رہے گا !!!!

کائنات نے اب فہد کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کو اپنی گاڑی تک لے آئی !!!

وہ دونوں گاڑی میں بیٹھے !!!! 

گاڑی چلنے لگی !!!

فہد نے کائنات کے ہاتھ کو پکڑ کر کہا : ہم لوگ کہی جا رہے ہیں ؟؟؟

کائنات نے کہا : چپ کرو سرپرائز ہے سب !!!!

فہد نے کہا : کچھ تو بتاؤں !!! چلو یہ بتا دو ہم لوگ کہاں جا رہے ہیں ؟؟؟

کائنات نے اس کے ہونٹوں پر اپنی انگلی رکھ کر کہا : اب ذرا سی بھی آواز نہیں آنی چاہیے !!!

لگتا ہے آنکھوں کے ساتھ ساتھ تمہارے منہ پر بھی مجھے پٹی باندھی چاہیے تھی !!!


جاری ہے ______

Post a Comment

Previous Post Next Post