Tumhara milna ek khuwab sa | Urdu Novel | Episode 4 | Urdu Life 77

 ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا

قسط 4

Tumhara milna ek khuwab sa | Urdu Novel | Episode 4 | Urdu Life 77

فہد اٹھ کے تیار ہوکر گیا 

دیکھا تو کائنات  اس کا لاؤنج میں بیٹھی انتظار کر رہی تھی 

اس نے کائنات کو بلایا کہ میڈم  جی میں نے گاڑی باہر  نکال دی ہے آجائیں 

 (کائنات نے  غصے سے کہا)

 اتنی دیر ہو ملازم لیکن نکھرے ایسے کرتے ہو جیسے پتا نہیں کہاں کے منسٹر ہو

 فہد کو کائنات کی باتیں سن کر دکھ ضرور ہوتا ہے لیکن اس کو کبھی بھی کائنات کی کسی بھی بات کا برا نہیں لگتا تھا 

یا یوں کہہ لیں کہ وہ کائنات کی کسی بھی بات کا برا ماننا ہی نہیں چاہتا تھا

 وہ کائنات کو اتنا  تو جان گیا تھا کہ کائنات زبان کی کڑوی ہے لیکن دل کی بہت اچھی ہے 

وہ گاڑی میں بیٹھی اب کی بار وہ پیچھے نہیں آگے فہد کے ساتھ بیٹھی

 فہد کائنات کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا 

کہ کائنات نے اس کو کہا زیادہ خوش فہمی میں مت  آنا

 صحیح سے انجوائے کرسکوں لیے آگے بیٹھی ہوں یہ کہہ کر اس نے میوزک اون کیا 

 (فہد نے کہا ) میں نے کچھ کہا آپ کو اور آپکی گاڑی ہے آپ جہاں مرضی بیٹھیں میں کون ہوتا ہوں آپ کو کچھ بولنے والا 

کائنات خود سے ہی باتیں کر رہی ہے صحیح تو کہہ رہا ہے وہ میری  گاڑی میں جہاں مرضی  بیٹھوں 

میں اس  ڈرائیور کو کیوں وضاحتیں دے رہی ہوں پاگل ہو گئی ہوں میں 


اندھیری رات تھی پورے آسمانوں پر کالے بادل چھائے ہوئے تھے 

 اور ہوا اس بہت تیز چل رہی تھی   

کائنات  کھڑکی کے باہر  ہاتھ نکال کے فل انجوائے کر رہی تھی

 اور فہد بس اس کو دیکھتا جا رہا تھا 

آج وہ بلیک ڈریس میں  لگ بھی بہت حسین رہی تھی 

 کائنات نے فورا فہد کو کہا 

گاڑی روکو!!!!


فہد نے گاڑی روک دی

  فہد نے اس سے پوچھا 

میڈم!!!!

 ہم یہاں کیوں روکیں ہیں 

کائنات نے اس کو کہا  تمہیں نظر نہیں آیا موسم کتنا پیارا ہو رہا ہے اور کتنی اچھی ہوا چل رہی ہے 

 اس کو باہر آ کے فل انجوائے کرنا ہے نہ کہ گاڑی میں بیٹھ بیٹھ کر !!!!



فہد نے اس سے پہلے کائنات کو اس طرح خوش  کبھی نہیں دیکھا  تھا جب بھی دیکھا تھا اسے غصے میں  دیکھا تھا 

لیکن وہ آج بہت زیادہ خوش لگ رہی تھی 

اس کے چہرے کی مسکراہٹ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے تھے


تم جانتے ہو  مجھے کھلے  آسمان کے نیچے رہنا کتنا زیادہ پسند 

جب میں آسمان کو دیکھتی ہو تو میرا دل کرتا ہے کہ میں آسمان پہ پرندوں کی طرح اڑوں 

 ( کائنات نے اس کو اپنے دل کا حال بتاتے ہوئے کہا)


فہد نے کہا میڈم  ایک بات بولوں 

 کائنات نے کہا ہاں بولو 

(فہد نے پیار بھرے لہجے میں کہا)

آپ جب مسکراتی ہیں نہ تو بہت زیادہ پیاری لگتی ہیں اور بہت کیوٹ بھی 

 ایسے لگتا ہے کہ جیسے ہر جگہ بہار ہی بہار ہے ایسے ہی ہمیشہ مسکرایا کریں 

 لیکن جب آپ غصہ کرتی ہیں نہ تو__!!!!!

وہ ایک دم کچھ بولتے ہوئے خاموش ہوگیا 


 کائنات نے  فورا پوچھا کیا تو ؟؟؟


 تو وہ دل ہی دل میں بولنے لگا  چڑیل لگتی ہیں ایک نظر اس نے

 میڈم کو دیکھا  اور بولا کچھ نہیں 


 شکر ہے میڈم نے سنا کچھ نہیں ورنہ فہد بیٹا یہ ہی چڑیل اس اندھیری رات میں تیرا خون پی جاتی 


 کائنات نے فہد کو کہا 

چلو وہاں پیچھے میں نے آئسکریم  والا  دیکھا تھا تو چل کر  آئسکریم لیتے ہیں 

 وہ سڑک پر پیدل چلنے لگے   

سڑک بلکل خالی تھی صرف وہ دونوں چلتے دیکھائی دے رہے تھے

انہوں نے آئسکریم لی 

کائنات نے اچانک کہا کے او ہو میں جلدی جلدی میں اپنا پرس تو گھر ہی بھول آئی ہوں 

(فہد نے کہا)

 کوئی بات نہیں میڈم میں پیسے دے دیتا ہوں 

( کائنات نے منہ بنا کے کہا)

 تمہارے پاس اتنے پیسے ہیں جی میڈم صاحبہ  ہیں آپ فکر نہ کریں


 وہ دونوں واپس گاڑی کی طرف جانے لگے ہوا بہت زیادہ تیز چل رہی تھی  وہ دونوں  سڑک کنارے چل رہے تھے 

 کائنات جو کہ آئسکریم کھاتے  ہوئے بلکل چھوٹی بچی لگ رہی تھی  فہد اس کو مسلسل دیکھ  رہا تھا اور مسکرا رہا تھا


فہد کو دل سے مسکرائے ہوئے کافی عرصہ ہوگیا تھا اس نے اپنے گھر کی ذمہ داریوں کو اس قدر اپنے کندھوں پر لے لیا تھا کہ اس کو مسکرانے تک کا وقت نہیں ملتا تھا

 لیکن جب سے کائنات اس کی زندگی میں آئی تھی وہ دل سے مسکرانے لگا تھا اس کو کائنات کا ساتھ اچھا لگنے لگا تھا اس کو دیکھ کر وہ ہمیشہ خوش رہتا 

کائنات چاہے اس کو جیسا مرضی  برا بھلا  بولتی تھی لیکن  وہ پھر بھی اس کی کوئی بات کا برا نہیں مانتا یہ جو کچھ بھی وہ نہیں سمجھ پا رہا تھا کہ کیا ہے لیکن یہ سب اس کے ساتھ پہلی دفعہ ہو رہا ہے  اور اس کو بہت اچھا بھی لگ رہا تھا 



کائنات آئسکریم کھا رہی تھی  لیکن ہوا اتنی تیز چل رہی تھی کہ اس کے بال  بار بار اس کو پریشان کر رہے تھے

 اس نے فہد کو کہا 

میرے بال پیچھے کرو مجھے یہ ڈسٹرب کر رہیں ہیں 


فہد نے اس کے بال اس کے چہرے سے پیچھے کیے اور اس کا چہرہ اوپر کی جانب کیا 

آپ کو پتا ہے میڈم آپ بہت خوبصورت  ہیں دنیا کی سب سے زیادہ حسین لڑکی 

اور آپکی آنکھیں کسی جھیل کے پانی کی طرح گہری ہے اور میرا جی چاہتا ہے اس میں ڈوب جاؤں

فہد نے کائنات کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑتے ہوئے کہا 

میں آپ کے ساتھ ایسے ہی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں

 آپکا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر میں ایسے ہی پوری زندگی چلنا چاہتا ہوں وقت یہی تھم جائے اور آپ اور میں اس وقت میں قید ہو جائے 


کائنات اس کو زور زور سے آوازیں دے رہی تھی 

لیکن وہ اس قدر اپنی خوابوں کی دنیا میں مگن تھا کہ اس کو کائنات کی ایک بھی آواز سنائی نہ دی

( کائنات نے اب کی بار اس کے بازو کو زور سے ہلایا ) 

فہد چوک کر بولا کیا ہوا میڈم جی_!!!؟؟؟؟


 کہاں گم ہو گئے تھے تم؟؟؟ (کائنات نے کہا)


کہیں نہیں  فہد نے فورا جواب دیا 


 تو کتنی بار میں بول چکی ہوں کہ میرے بال پیچھے کرو 

 تمہیں سنائی نہیں دے رہا 

مجھے آئسکریم کھانے میں پریشانی ہو رہی ہے  بار بار بال آگے ا جا رہے ہیں 

(کائنات نے اس کو کہا)

 (فہد نے حیرانی  ظاہر کرتے ہوئے کہا )

میڈم جی میں!!!!!

 تو اور کون کائنات نے کہا یہاں تمہیں تمہارے علاوہ کوئی اور نظر آ رہا ہے تم میرے ملازم ہو تو جیسا میں کہہ رہی ہوں ویسا کرو زیادہ کچھ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں 



فہد اس کے گال سے اس کے چہرے کے بال پیچھے کرتا  اور  اس کو  آئسکریم کھاتے دیکھ کر مسکراتا 

جب کہ کائنات آئس کریم کھانے میں مگن تھی 

کائنات نے ایک نظر فہد کو دیکھا  جو اسی کو دیکھ رہا تھا 

 کائنات نے پوچھا کیا دیکھ رہا ہو؟؟؟؟

 فہد نے کہا!! میں دیکھ رہا ہوں  موسم کتنا خراب ہو رہا ہے مجھے لگتا ہے  بارش ہونے والی ہے

تو گھر کے لئے نکلتے ہیں 

(کائنات نے اس کو کہا)

بارش کا تو پتہ نہیں لیکن تمہارے ہاتھ میں جو آئسکریم ہے نا وہ پانی پانی ضرور ہوگئی ہے فہد نے اپنے ہاتھ میں پکڑی  آئسکریم  کو دیکھا جو کہ واقعی پگھل چکی تھی 

وہ کائنات کو دیکھنے میں اس قدر کھو گیا تھا کہ اس کو پتہ ہی نہیں چلا کہ کب اس کے ہاتھ کی آئسکریم پگھل گئی 

او سوری  میڈم میرا دھیان نہیں گیا آپ  یہاں رکیں ذرا  میں پاس سے ہی  ہاتھ دھو کر آتا ہوں یہ کہہ کر وہ ہاتھ دھونے چلا گیا 


کائنات جو کہ گاڑی کے پاس کھڑی موسم کو انجوائے کر رہی تھی سامنے سے چار لڑکے اس کو خود کی طرف آتے دکھائیں دیئے 

اس اندھیری رات میں,  اتنے خراب موسم میں، حسین لڑکی یہاں تنہا  کھڑی کس کا انتظار کر رہی ہے

 (کائنات نے کہا) زیادہ بدتمیزی کرنے کی ضرورت نہیں ہے تم جیسوں کو اچھے سے ٹھیک کرنا آتا ہے مجھے !!!!


  دوسرے لڑکے نے کائنات کا ہاتھ پکڑ کے بولا 

اف اتنا ایٹیٹیوڈ  

چلو کوئی نہیں 

اس چاند سے چہرے پر تھوڑا سا ایٹیٹیوڈ تو بنتا ہے نہ 

تم جس کا انتظار کر رہی تھی وہ 

نہیں آیا تو کیا  ہوا 

ہم لوگ تو آ گئے نا اب مل کر انجوائے کرے گے  اس موسم کو 

 کائنات  نے اپنا ہاتھ چھڑوا  کر اس کے ہاتھ سے اس کے گال پر زور سے تھپڑ ماری تمیز نہیں ہے تمہیں بات کرنے کی کہ لڑکیوں سے کیسے بات کرتے ہیں 


اُس لڑکے کو غصہ آگیا اس نے اپنے ساتھیوں کو کہا

 کہ پکڑو اس لڑکی کو اور لے کر چلو ساتھ اپنے اتنی ہمت اس کی کہ یہ مجھے تھپڑ مارے گی 

اس کو وہاں جا کر اس تھپڑ کا جواب دوں گا  

وہ چاروں  کائنات کو پکڑ کے لے کر جا رہے تھے  کہ کائنات زور زور سے  چیخ  رہی تھی دور دور تک وہاں کوئی نہیں تھا  پتہ نہیں یہ فہد کہاں چلا گیا (وہ دل ہی دل میں سوچ رہی تھی) اس کو بہت ڈر لگ رہا تھا  

اچانک سے اس کی نظر فہد پر پڑی جو سامنے سے آ رہا تھا 

  فہد میں ادھر ہو اس نے زور سے اس کو آواز دی 

 فہد نے کائنات  کی طرف دیکھا جو  ان لڑکوں کے پاس تھی 

اور وہ غصے میں لال ہوگیا فہد وہاں آیا اور کہا چھوڑو میں کہہ رہا ہوں چھوڑ دو میڈم جی کو  وانہ تم لوگوں کی خیر نہیں  ہے 


وہ چاروں لڑکے آپس میں زور زور سے قہقہے لگا کر ہنسنے لگے کہ اب یہ  تمہارا ڈرائیور بچائے گا تمہیں


 تم  اپنے عاشق کو  ساتھ لے کر  آتی تو  شاید وہ تمہیں بچا بھی لیتا لیکن یہ تمہارا ڈرائیور کیا کرے گا 


 کائنات  کے آنسو دیکھ کر فہد کو بہت غصہ آیا  اور اس نے ان لڑکوں کو کہا چھوڑ دو میڈم کو اچھا ہوگا اگر ان کو ذرا سی بھی چوٹ لگی نہ تو یاد رکھنا مجھہ سے برا کوئی نہیں ہوگا 


کائنات خود کو چھڑوانے کی بہت کوشش کر رہی تھی لیکن انہوں نے کائنات کو اتنی زور سے پکڑا تھا کہ وہ ہر بار ناکام ہو جاتی


 کائنات  اب کی بار  اس نے اپنی پوری  طاقت لگا کر کوشش کی اور وہ اس کوشش میں کامیاب ہوگی  ان کی گرفت سے آزاد ہوئی اور جلدی سے وہ  فہد کے  پاس دوڑتی ہوئی آئی اور اس کے گلے سے  لگ گئی


 پہلی بار فہد نے کائنات کو اس حد تک ۔ڈرتے ہوئے دیکھا تھا 

 اس نے کائنات کے آنسو صاف کیے 

کائنات کو خود کے پیچھے کرکے ان لڑکوں سے لگنے لگ گیا خوب پٹائی کی اس نے ان سب کی,,,,

لڑکے وہاں سے  بھاگ گئے...

اس نے کائنات سے مخاطب ہو کر کہا 

 میڈم جی وہ لوگ بھاگ گئے 

 (کائنات ایک بار پھر اس کے سینے سے لگا کر کہنے لگی)

  مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے اور وہ رونے لگ گی 

 فہد نے اس کے آنسو صاف کیے

 آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے میڈم جی میں ہوں آپ کے ساتھ!!!!

(فہد نے کائنات کو تسلی دیتے ہوئے کہا)


 وہ دونوں گاڑی میں بیٹھے 

کائنات نے فہد سے کہا

 شکریہ مجھے بچانے کے لیے !!!!!


فہد نے کہا میڈم اس میں شکریہ کی کیا بات ہے یہ تو میرا فرض تھا


 (کائنات نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ) 

مجھے تم سے ایک بات کہنی ہے

 فہد نے کہا جی میڈم 

 پاپا کو اس بارے میں کچھ بھی پتا نہیں چلنا چاہیے وہ خوامخواہ پریشان ہوجائیں گے کائنات نے اس کو کہا 

 فہد نے کائنات کو کہا  کہ  آپ فکر نہ کریں آپ جیسا چاہتی ہیں ویسا ہی ہوگا 

 کسی کو کچھ بھی پتہ نہیں چلے گا کائنات کے ہاتھ پر نشان بن گئے تھے ان لوگوں نے اس قدر زور سے پکڑا ہوا تھا جو کہ بہت درد کر رہا تھا 

فہد نے کہا میڈم  سامنے میڈیکل اسٹور ہے میں دوائی لے کر آتا ہوں 

آپ کے ہاتھ پر لگانے کے لئے اس سے آپ کے ہاتھ کا درد کم ہو جائے گا 

 جلدی آنا کائنات نے فہد کو جاتے ہوئے  دیکھ کر کہا

 وہ دوائی لے کر آیا اور کائنات کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑ کے اس نے دوائی لگائی 


اور گھر پہنچ گئے دونوں 

 پہلی بار فہد کو اتنا غصہ آیا تھا شاید وہ کائنات کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا ہے تب ہی تو  رو  وہ رہی  تھی اور تکلیف فہد کو  ہو رہی تھی 

اگر وہ لڑکے بھاگتے نہیں نہ تو فہد ان کو زندہ وہی زمین میں دفنا دیتا 

جن لوگوں نے کائنات کو اس قدر تکلیف پہنچائی ۔۔۔۔۔


جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post