Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 10 | Urdu Life 77

 ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا

قسط : 10 

Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 10 | Urdu Life 77



ہیلو !!!! مہوش کیسی ہو ؟؟؟

کائنات نے مہوش کو فون کرتے ہوئے کہا!!!!

شکر ہے تم نے بھی فون کیا ورنہ تمہیں فون کروں ، یا تو بند جاتا ہے یا پھر اٹھاتا ہی نہیں کوئی،

 مسئلہ کیا ہے؟؟؟؟

 (مہوش نے شکوہ کرتے ہوئے کہا)

یار بس ایسے ہی !!!! کچھ دنوں سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے (کائنات نے نے جواب دیا)

کائنات نے کہا!!!! یار ایک تم ہی ہو  جس سے میں اپنے دل کی باتیں بیان کر سکتی ہوں !!!!!

مہوش تمہیں پتا ہے مجھے کچھ بھی اچھا نہیں لگا رہا ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟؟؟

مجھے ایسے لگ رہا ہے ، فہد کے جانے کے بعد میری زندگی میں کوئی کمی ہوگی ہے جس کو صرف فہد ہی پورا کر سکتا ہے!!!!!

یار : میں اس سے معافی مانگنا چاہتی ہوں، میں نے اس کو بہت تکلیف دی !!!!جب تک وہ معاف نہیں کرے گا اس بے چین دل کو  سکون نہیں ملے گا__😑

مہوش نے پہلی بار کائنات کو کسی کے لیے اتنا تڑپتے دیکھا اور کہا : 

تو کنفرم ہے نہ یہ تیرا پچھتاوا ہی ہے جو بار بار تجھے فہد کی یاد دلا رہا ہے !!!!! 

(کائنات نے حیرانی سے پوچھا)

 ہاں : تو اور کیا ہوگا ؟؟؟؟

مہوش نے کہا :  مجھے تو کچھ اور ہی لگ رہا ہے ، تم آج سے پہلے تو اس طرح کبھی نہیں الجھی تھی !!!!

 کائنات نے کہا یار مجھے وہی تو سمجھ نہیں آ رہا میں کیا کر رہی ہوں اور کیا کروں ؟؟؟؟

مہوش نے کہا!!!! تُوں اس کے گھر چلی جا  اور معافی مانگ لے !!!!

کائنات کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی!!!!!

 مہوش نے اپنی  بات کو کنٹی نیو  کرتے ہوئے کہا : 

 او سوری !!!! میں بھی نہ پتہ نہیں  کیا کیا بولی جا رہی ہوں ؟؟؟

کائنات نے کہا!!!! نہیں : 

 تم صحیح کہہ رہی ہو میں اس کے گھر بھی تو جا سکتی ہوں نہ، یہ  آئیڈیا میرے دماغ میں پہلے کیوں نہیں آیا ؟؟؟

اف میں بھی نہ کتنی پاگل ہوں  تھینک یو سو مچ :  مہوش اتنا اچھا آئیڈیا دینے کے لیے!!!!!!

 کائنات کے چہرے پر ایک دم خوشی کی لہر دوڑ گئی☺️

مہوش نے حیرانی سے کہا !!!! 

تو پاگل ہوگئی ہے کیا؟؟؟؟

 تُو اس کے گھر کیسے جا سکتی ہے ؟؟؟؟

کائنات نے کہا :  کیوں نہیں جا سکتی میں اس کے گھر !!!!

مہوش نے کہا :  یار مطلب اس کا گھر پتا نہیں کیسا ہوگا؟؟؟

 اور پتہ نہیں کون سے چھوٹے سے علاقے میں ہوگا تُو وہاں کیسے جا سکتی ہے ؟؟؟

کائنات نے کہا!!!! 

 جہاں مرضی اس کا گھر ہو میں جاؤں گی اس کے گھر ،  اور مجھے اس کے گھر سے نہیں ، اس سے ملنا ہے !!!!

تو بالکل پاگل ہوگئی ہے!!!

 (مہوش نے  نے کہا)

(کائنات نے منہ بنا کے کہا)

 میں پاگل تو  اس کے بنا ہو جاؤ گی

مجھے سکون نہیں آئے گا جب تک میں اس سے معافی نہ مانگ لوں !!!

لیکن تجھے اس کے گھر کا بتائے گا کہ کون ؟؟؟؟

(مہوش نے سوال کیا)

کائنات نے کہا : 

 ہاں اب یہ پریشانی ہے کہ مجھے اس کے گھر کا پتا کون بتائے گا؟؟؟

اور میرے ساتھ کون چلے گا وہاں؟؟؟


 کائنات نے ایک دم سوچا : اور کہا 

 مہوش تم چلو گی میرے ساتھ!!!


 مہوش نے کہا !!!!

میں ؟؟؟

 کائنات نے کہا : ہاں یار  پلیز چلتے ہیں نہ ساتھ،  تیرے علاؤہ میں کسی اور کے ساتھ جا بھی نہیں سکتی !!!


 (مہوش نے کہا)  اچھا ٹھیک ہے لیکن اس کا گھر کہاں ہے یہ ہمیں کیسے پتہ چلے گا؟؟؟

کائنات نے کہا : وہ میں پتہ کروا لوں گی کہ اس کا گھر کہاں ہے !!!

 جیسے ہی مجھے اس کے گھر کا پتہ چلتا ہے میں تجھے میسج کر دوں گی!!!!

اور کل تیار رہنا میں آؤں گی لینے تجھے،  تیرے گھر !!!!

(مہوش نے کہا)

 چل ٹھیک ہے !!!!


کائنات نے فون بند کیا اور سوچنے لگی، کہ کیسے اس کے گھر کا پتا کرواؤں !!!!؟؟؟؟

پاپا کو بولا تو سوال جواب بہت پوچھیں گے کہ کیوں، اور کیا کام ہے اس سے ؟؟؟؟

 اور میں نے کوئی بہانہ بنا بھی دیا تو وہ مجھے کبھی اس کے گھر جانے نہیں دیں گے مجھے ہی خود کچھ کرنا ہوگا!!!!


کیا کروں وہ سوچنے میں گم ہوگئی !!!!

 اتنے میں اس کی ملازمہ نے اس سے کمرے میں داخل ہونے کی اجازت مانگی!!!!!

 کائنات نے کہا : ہاں آ جاؤ

 (بی بی جی ) یہ دودھ پی لیں ملازمہ نے دودھ کا گلاس ٹیبل پر رکھتے ہوئے کہا !!!!! 

 کائنات نے کہا :  ہاں یہاں رکھو !!! کائنات کے دماغ میں ایک دم بتی چلی کہ کیا پتہ ملازمہ کو پتہ ہو کہ فہد کا گھر کہاں ہے؟؟؟

کائنات نے جلدی سے اس کو پیچھے سے آواز دی!!!!!!

ملازمہ نے پیچھے مڑ کر  کہا : 

( جی بی بی جی ) !!!!

کائنات نے کہا !!!!

تمہیں پتہ ہے کہ فہد کہاں رہتا ہے؟؟؟؟

ملازمہ ایک منٹ سوچنے کے بعد بولی : فہد وہ جو آپ کا پہلا ڈرائیور تھا !!!!

کائنات نے کہا : ہاں وہی !!!!

(ملازمہ نے کہا )  نہیں بی بی جی !!!

مجھے نہیں پتا لیکن ہاں ____

کائنات نے جلدی سے بولا : 

 لیکن کیا جلدی بولو ؟؟؟؟؟؟

ملازمہ نے کہا کہ  : بلال کو پتا ہوگا کے وہ کہاں رہتا ہوگا ؟؟؟؟

 کائنات نے ایک دم اپنے سر پہ ہاتھ سے مارا اور کہا !!!!

میں بلال کو کیسے بھول سکتی ہوں اس کو پتہ نہیں، اس کو ضرور پتا ہوگا !!!!

اس کے پاس تو ہر ملازمین کا نام، نمبر، اور پتہ ہوتا ہے اس کا بھی ضرور ہوگا۔۔۔۔۔


کائنات  ملازمہ سے مخاطب ہو کر بولی !!!!

چلو!!!! میرے ساتھ سرونٹ کوارٹر ، بلال سے پوچھنے چلتے ہیں!!!!

ملازمہ نے کہا :  (بی بی جی)

 آپ حکم دیں تو میں یہاں بلال کو بلا لیتی ہوں ،  آپ کو وہاں جانے کی کیا ضرورت ہے؟؟؟

کائنات نے کہا !!!!

 نہیں،، یہاں آیا تو پاپا اور اماں  پوچھیں گے ؟؟؟؟

 کیوں آیا ہے ؟؟؟

اور تم بھی اس بات کا خیال رکھنا کہ یہ بات تمہارے علاوہ اور کسی کو پتہ نہیں چلنی چاہیے ___

ملازمہ نے کہا  : (بی بی جی)

 آپ بے فکر رہیں کسی کو پتا نہیں چلے گا !!!!!

کائنات نے کہا  : اچھا اب جاؤ اور دیکھو !!!!  

اماں اور پاپا اپنے کمرے میں چلے گئے ہیں،  اگر چلے گئے ہیں تو پھر آ جانا پھر چلیں گے !!!!! 

ملازمہ نے کہا : ٹھیک ہے

 ( بی بی جی)  یہ کہہ کر وہ چلی گئی!!!!

کائنات کمرے میں یہاں سے وہاں ٹہل رہی تھی !!!

بیس منٹ ہوگئے کہ ملازمہ ابھی تک نہیں آئی!!!!

 وہ کافی پریشان تھی اور خوش بھی تھی کہ فائنلی اس کی منزل اس سے بس تھوڑی دور تھی !!!!


کل فہد میری آنکھوں کے سامنے ہوگا اور وہ یہ سوچ سوچ کر خوش ہو رہی تھی___!!!!!!!

اللہ پاک تھینک یو سو مچ  آپ نے مجھے راستہ دیکھا دیا !!!!

بس اب اس کے گھر کا پتہ چل جائے اور اس سے ملاقات ہو جائے تو میں سب ٹھیک کر دوں گی !!!!

لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ دروازے کو بار بار دیکھ رہی تھی کہ اچانک سے اس کو ملازمہ آتی دکھائی دی ، وہ جلدی سے اس کے پاس گی !!!!

اتنی دیر کہاں رہ گئی تم ؟؟؟؟

(کائنات نے جلدی سے پوچھا کہا)

سوری!!!! (بی بی جی )

 وہ بڑے صاحب اور صاحبہ اٹھنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے !!!

وہ نیچے لاونج میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے تھے اور ساتھ میں باتیں کر رہے تھے !!!!

(ملازمہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا)

اچھا ٹھیک ہے اب وہ اپنے کمرے میں چلے گئے نا ؟؟؟؟

کائنات نے جلدی سے پوچھا !!!!

ہاں جی ( بی بی جی ) وہ چلے گئے (ملازمہ نے کہا)

کائنات نے کہا !!!!

 چلو پھر ہمیں بھی  جانے میں دیر نہیں کرنی چاہیے !!!! 

یہ کہہ کر وہ دونوں کمرے سے نکل آئیں !!!!!


گھر کے دروازے پر پہنچی ہی تھی کہ پیچھے سے (کائنات کے پاپا)

 نے اس کو آواز لگائی (کائنات بیٹا) 


وہ چونک گئی کہ اب کیا بولے گی وہ پیچھے مڑی اور کہا جی پاپا!!!!


 بیٹا اس وقت ملازمہ کے ساتھ تم کہاں جا رہی ہو ؟؟؟؟

(کائنات کے پاپا نے اس سے سوال کیا)

کائنات نے جلدی سے ان کو کہا : پاپا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی ، تو میں نے سوچا باہر باغ  میں ٹہل ہی آتی ہوں__!!!!!

 اماں کے کمرے میں گئی تھی لیکن وہ سوچ چکی تھی پھر میں نے ملازمہ کو کہا کہ چلو میرے ساتھ!!!!!

کائنات کے پاپا نے اس کے سر پہ ہاتھ رکھ کر کہا !!!!!

اور کوئی پریشانی والی بات تو نہیں ہے نا ؟؟؟؟

نہیں پاپا کوئی بات نہیں ہے!!!!! ( کائنات نے فوراً جواب دیا ) 

ٹھیک ہے تم جاؤ !!!! میں بھی جاتا ہوں صبح آفس بھی جانا ہے ۔۔۔۔

یہ کہ عبد اللہ صاحب اپنے کمرے کی طرف چلے گئے !!!!

چلو جلدی چلو !!!!!

 اب اس سے پہلے اماں آ جائیں ۔۔۔

(کائنات ملازمہ کو کہا) 


وہ دونوں سرونٹ کوارٹر پہنچی!!!!

سب ملازمین کائنات کو اس وقت یہاں دیکھ کر پریشان ہو گئے۔۔۔۔۔

انہوں جلدی سے کھڑے ہوکر کائنات کو سلام کیا!!!!!


ملازمہ نے کہا  : بلال کہاں ہے؟؟؟

ان میں سے ایک نے جواب دیا : اندر ہے۔۔۔۔۔

(ملازمہ نے  کہا )

 جاؤ اس کو بلا کر لاؤ اور بولو

( بی بی جی)  تم سے ملنے آئی ہیں ۔۔۔۔

بلال اندر سے دوڑتا ہوا باہر آیا!!!!

کائنات درخت کے نیچے کھڑی اس کا انتظار کر رہی تھی!!!!!

بلال آیا اور اس نے سلام کیا جی ( بی بی جی ) آپ یہاں ؟؟؟؟

آپ حکم کرتی تو میں وہاں آ جاتا آپ نے اس وقت یہاں آنے کی تکلیف کیوں کی ؟؟؟ 

(بلال نے کہا ) 

کائنات نے کہا : کوئی بات نہیں !!!!!  مجھے بہت ضروری کام تھا تم سے ،  ابھی اور اسی وقت ، اس لئے آنا پڑا !!!!!

بلال نے کہا  : جی حکم کریں!!!!

 ( بی بی جی )  

کائنات نے جلدی سے کہا  : تمہارے پاس سب ملازمین اور ڈرائیور کے نمبر، اور پتے موجود ہیں نا !!!!!

بلال نے کہا  : جی ہاں موجود ہیں ۔۔۔۔

کائنات سن کر بہت خوش ہوئی !!!!

بہت اچھا!!! اب تم جاؤ اور  دیکھ کر مجھے اس میں سے فہد  کا پتا بتاؤ کہ وہ کہاں رہتا ہے ؟؟؟؟

بلال نے معذرت کے ساتھ کہا !!!

 (بی بی جی) وہ تو نکل گیا ہے ؟؟

کائنات نے کہا  : ہاں  نکل گیا ہے تو  کیا ہوا؟؟؟ 

 تمہارے پاس پتا تو ہوگا نہ !!!!

بلال نے کہا :( بی بی جی ) دیکھنا پڑے گا کیوں کہ جو نئے لوگ آتے ہیں پھر ان کا ایک نیا رجسٹر بنتا ہے  تو پرانے لوگوں کا نام نمبر پتا سب کاٹ دیتے ہیں __!!!!


کائنات بلال کی یہ بات سن کر بہت پریشان ہوئی !!!! 

کیونکہ یہی اب اس کی آخری امید تھی فہد سے ملنے کی !!!!

اب وہ سوچ رہی تھی کہ وہ کہاں ڈھونڈے گی فہد کو وہ کیسے پتہ کروائے اس کے گھر کا ؟؟؟؟ 

کائنات نے بلال کو کہا  : ایک دفعہ دیکھ لو کیا پتا کہیں کسی پرانے رجسٹر میں اس کے گھر کا پتہ نکل ہی  آئے .........

بلال نے کہا :  ٹھیک ہے (بی بی جی)  میں دیکھ کر آتا ہوں !!!!


کائنات یہاں وہاں پریشانی کے عالم میں ٹہل رہی تھی !!!!!

بلال کو جاتے ہوئے کافی وقت گزر چکا تھا وہ اب تک نہیں آیا تھا ؟؟؟

ملازمہ نے کہا  :  کہ (بی بی جی)  آپ کا حکم ہو تو میں دیکھ کر آو کہاں رہ گیا بلال ؟؟؟؟

کائنات نے کہا : نہیں تھوڑی دیر اور انتظار کرتے ہیں اگر نہیں آیا تو پھر تم چلی جانا !!!!!!

تھوڑی دیر بعد بلال آیا!!!!

کائنات نے جلدی سے پوچھا : کہ ملا پتا ؟؟؟؟؟؟

بلال نے کہا : ہاں جی (بی بی جی) مل گیا بڑی مشکلوں سے ملا ہے __!!!

کائنات نے خوشی سے کہا : چلو شکر ہے کہ  مل گیا !!!!!



کائنات نے بلال سے مخاطب ہو کر کہا  : اب تم کل مجھے لے کر چلو گے اس پتے پر اور  تمہارے علاوہ اس بات کا پتہ کسی اور کو نہیں ہونا چاہیے کہ میں کہاں جا رہی ہوں!!!!!


 بلال نے کہا ٹھیک ہے (بی بی جی) جیسا آپ کا حکم !!!!!


کائنات اپنے کمرے میں آئی اور بہت خوش لگ رہی تھی  فائنلی اس کو فہد کے گھر کا پتا چل گیا تھا  !!!!


آج وہ پہلی بار دل سے مسکرائی !!!! 

اور دل ہی دل میں سوچ رہی تھی : 

 کہ کل سب ٹھیک ہو جائے گا میں فہد کو منا لوں گی سب کچھ پہلے جیسا ہو جائے گا !!!!!



آج تو مجھے نیند ہی نہیں آئے گی خوشی کے مارے!!!!!

 اللہ تعالی ویسے میں بھی عجیب ہو نہ خوشی ہو تب بھی نیند نہیں آتی  اور غم ہو تب بھی نیند نہیں آتی!!!!



 راتوں کی نیند خوشی اور غم دونوں اڑا دیتے ہیں  

اللہ پاک تھینک یو سو مچ آپ نے میری مشکل آسان کردی !!!!

اب میں کل فہد سے ملنے اس کے گھر جاؤں گی وہ کتنا خوش ہوگا مجھے دیکھ کر!!!!!

 ( وہ خود ہی خود میں باتیں کر رہی تھی)


جاری ہے _____

Post a Comment

Previous Post Next Post