Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 9 | Urdu Life 77

 ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا

 قسط : 9 

Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 9 | Urdu Life 77

دادی کی باتوں نے کافی گہرا اثر چھوڑا کائنات پر!!!!

اب وہ ہر حال میں فہد سے مل کر  سب ٹھیک کرنا چاہتی تھی جو اس نے خراب کر دیا تھا۔۔۔۔

کائنات کے لئے خود کو بدلنا مشکل تھا لیکن وہ کوشش ضرور کر رہی تھی۔۔۔۔

کل تک جو کائنات ملازمہ اور باقی نوکروں کو ڈانٹتی تھی، ان کو ہمیشہ خود سے چھوٹا فیل کرواتی تھی۔۔۔

 آج وہی کائنات ان سب کے ساتھ گھل مل کر باتیں کرتی ، اور مل کر کھانا کھاتی!!!!

سب کائنات کا بدلہ ہوا روب دیکھ کر حیران تھے!!!!

لیکن کہتے ہیں نہ

 جب زندگی ہمیں کچھ سکھاتی ہے اس کے بعد  تبدیلی لازمی ہوتی ہے اور وہی تبدیلی کائنات کی زندگی میں بھی سب کو نظر آ رہی تھی !!!

فہد کے آنے سے اس کی پوری زندگی بدل گی !!!!

اس نے سب سے معافی مانگی تھی بس اب فہد رہتا تھا جسے اس نے معافی اب تک نہیں مانگی تھی!!!!

اللہ پاک جب بھی ہماری زندگی میں کسی انسان کو بھیجتا ہے تو اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے .....

کائنات کی زندگی میں فہد کے  آنے کی بھی کوئی نہ کوئی وجہ تھی !!

اور وہ وجہ کائنات کا بدلا ہوا رویہ تھا !!!!

ہر پل،اس کو فہد کی باتیں، اس کا چہرہ یاد آتا تھا ۔۔۔۔

اور وہ اس وقت خود کو بہت بے بس فیل کرتی تھی!!!!!

 چاہ کر بھی وہ فہد سے رابطہ نہیں کر پا رہی تھی !!!!

جب بھی اس کا نمبر ملاتی: بند ہی جاتا اور اس کی پریشانی میں اور اضافہ ہوتا ۔۔۔۔

اندھیری رات تھی ہر طرف گہرا کالا اندھیرا چھایا ہوا تھا !!!! 

کائنات سوئی ہوئی تھی کہ اچانک اس کی آنکھ کھل گئی 

اس نے وقت دیکھا تو 1:30 ہو رہا تھا اس نے سوچا اٹھی گی ہوں تو تہجد کی نماز پڑھ لوں۔۔۔۔

وہ اٹھی، وضو کیا، اور پھر اپنا سر سجدہ میں رکھ دیا!!!!

دعا مانگنے کیلئے ہاتھ اٹھانے کی لگی تھی کہ اس کی آنکھوں سے آنسو بے تحاشہ بہہ رہے تھے !!!!

کائنات نے ہاتھ دعا میں اٹھا کر کہا !! اللّٰہ تعالیٰ آپ نے مجھے دنیا کی ہر نعمت سے نوازا ہے، مجھے آپ سے کبھی کچھ مانگنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی !!!!!

مجھے لگتا تھا سب کچھ تو میرے پاس ہے میں آپ سے کیا مانگوں؟؟؟

لیکن میں غلط تھی !!!! آپ نے مجھے دنیا کی ہر نعمت تو عطا کی، لیکن مجھے اس کی قدر کرنے کی ہدایت نہیں دی۔ 

آپ نے مجھے میری من چاہی زندگی تو دی،لیکن یہ ہدایت نہیں دی کہ میں دوسرے لوگوں کو بھی ان کے حساب سے زندگی گزارنے دوں،ان کو اپنی جھوٹی انا کی خاطر دکھ نہ پہنچاؤ ۔۔۔

آپ نے دنیا کی ہر چیز سے مجھے نوازا ،لیکن مجھے یہ ہدایت نہیں دی کہ میں چیزوں سے بڑھ کر رشتوں کو اہمیت دوں!!!!!

آپ نے دنیا کی ہر خوشی دی مجھے!!!

لیکن مجھے یہ ہدایت نہیں دی کہ میں ان خوشیوں میں دوسروں کو بھی شامل کر سکوں۔۔۔۔

آپ نے مجھے سب کچھ عطا کیا، لیکن مجھے سجدہ کرنے، دعا مانگنے ، اور آپ کا شکر ادا کرنے کی ہدایت نہیں دی!!!!!

اور میں جانتی ہوں کہ آپ نے ایسا کیوں نہیں کیا؟؟؟؟

کیونکہ ہدایت وہ واحد چیز ہے جو بندہ خدا سے ، جب تک خود نا مانگے تو خدا اس کو نہیں دیتا ہے!!!!!

باقی دنیا کی ہر چیز بن مانگے ہی خدا عطا کر دیتا ہے۔۔۔

لیکن ہدایت نہیں دیتا !!!! 

اور میں نے تو آپ سے کبھی ہدایت مانگی ہی نہیں !!!!

قدرت نے مجھے بہت اشارے دے کر سمجھایا کہ میں غلط کرتی ہوں لوگوں کے ساتھ، غلط راستے پر چل رہی ہوں ، لیکن میں اس قدر نا سمجھ پھر بھی نہ سمجھیں !!!!....

لیکن پھر بھی آپ مجھے سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ میری زندگی میں فہد کو بھیج دیا ،جس نے مجھے یہ احساس کروایا کہ میں کس قدر محروم ہوں ، اللّٰہ پاک چاہے دنیا کی ہر نعمت کیوں نہ دے دیں،لیکن کہی نہ کہی ہماری زندگی میں کمی رہ جاتی ہے !!!!

اور میری زندگی میں وہ کمی ہدایت تھی جس نے میں محروم تھی !!!

اس بات کا احساس مجھے فہد نے کروایا !!!!

آج میں آپ کے سامنے ہاتھ اٹھا کر اپنے لیے دعا مانگ رہی ہوں اللّٰہ تعالیٰ پیلز !!! مجھے  معاف کر دیں !!! پیلز _____

اس کی آنکھوں سے مسلسل آنسو بہہ رہے تھے اس کی آواز تک نہیں نکل رہی تھی اس قدر وہ اذیت میں تھی!!!!!!

صحیح کہتے ہیں لوگ جب دکھ، تکلیف، سر پر ہو نہ تب ہی اللّٰہ یاد آتا ہے ورنہ  خوشی میں لوگ اللّٰہ کو بھول جاتے ہیں !!!

اور میں بھی ان عارضی خوشیوں کے چکر میں آپ کو بھول گی 

اور آج جب مجھے کسی نے آسمان  سے زمیں پر پٹکا ہے تو مجھے لگ پتہ گیا ہے کہ دعا بھی کوئی چیز ہوتی ہے جس سے آپکی ہر پریشان اور تکلیف دور ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔💯

اللّٰہ پاک آپ تو اپنے بندوں سے بہت محبت کرتے ہیں نہ، پیلز مجھے معاف کر دیں !!!!

اماں کہتی ہے کہ گناہ پہاڑوں سے برابر ہی کیوں نہ ہو، ندامت کے ایک آنسو سے بخش دیا جاتا ہے بندہ!!!!

اللّٰہ پاک آپ میرے بھی گناہوں کو معاف کر دے اور مجھے بھی بخش دے !!!!

مجھے سیدھے راستہ پر چلنے کی توفیق عطا کر !!!!

میرے حق میں جو بہتر ہے وہ کر دے پیلز !!!!!! 

وہ خدا کے سامنے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ رہی تھی 

اس نے اپنے آنسو خود اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہوئے کہا!!!

اللّٰہ تعالیٰ میں بہت کوشش کر رہی ہوں اپنی زندگی کو صحیح کرنے کی آپ میری مدد فرمائے اور میری ہمت بنائے رکھیں !!!!

یہ میرے لئے بہت مشکل ہے لیکن اگر آپ میری مدد کریں گے تو میں ضرور اس زندگی کے امتحان میں پاس ہو جاؤ گی آپ میری مدد کریں گے نا!!!!!!!

اللّٰہ تعالیٰ پیلز فہد کو واپس لا دوں کہی سے میری زندگی میں !!!!

میں وعدہ کرتی ہوں میں اس سے معافی مانگ لوں گی اور کبھی اس کو کوئی دکھ، تکلیف نہیں دوں گی اور کبھی خود سے دور نہیں جانے دوں گی !!!!!!

پیلز اس کو واپس بھیج دو یا مجھے کوئی ایسا راستہ دیکھا دے جس سے میں اس کو ڈھونڈ لوں پتہ نہیں کہاں چلا گیا ہے؟؟؟؟

اللّٰہ پاک آپ سن رہے ہو نہ میری باتیں !!!!

کائنات سجدہ میں سر رکھ کر رو بھی رہی تھی ساتھ باتیں بھی کر رہی تھی خدا سے !!!!

اور وہ سجدے میں ہی سر رکھ کر سو گی 




صبح ہوئی تو اس کی ملازمہ کمرے میں داخل ہوئی کائنات بی بی جی ناشتے پر سب آپ کا انتظار کر رہے ہیں !!!!

کائنات نے کہا تم جاؤ!!!! 

میں آتی ہوں!!!!!

 کائنات نیچے گئی تو دادی اماں اور عبداللہ صاحب اس کا ناشتے کی میز پر بیٹھے انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔۔

 کافی دنوں بعد کائنات نیچے سب کے ساتھ مل کر کھانا کھا رہی تھی۔۔۔


جب سب نے ناشتہ کر لیا !!!

کائنات اپنے کمرے میں جانے کے لیے جا رہی تھی کہ : 

( عبداللہ صاحب نے اس کو پیچھے سے آواز دی)

  کائنات بیٹا!!!!

(جی پاپا) اس نے پیچھے مڑ کر 

کہا :

جہاں عبداللہ صاحب اور اماں صوفے پر بیٹھے تھے 

یہاں آؤ میرے پاس آ کر بیٹھو!!! (عبداللہ نے کہا)

وہ آئی اور ان کے ساتھ صوفے پر بیٹھ گئی!!!!

(عبد اللہ صاحب نے بڑے پیار والے انداز میں کہا )

کائنات آج میں تمہارے لیے ایک سرپرائز لے کر آیا ہوں ذرا اپنی آنکھیں بند کرو اور ہاتھ آگے کرو۔۔۔۔


 کائنات نے آنکھیں بند کی اور  ہاتھ آگے بڑھایا__

 کائنات کے پاپا نے اس کے ہاتھ میں کچھ رکھا!!!

جب کائنات نے اپنی آنکھیں کھولیں تو اس کے ہاتھ میں ٹکٹ تھی_

(کائنات نے حیرانی سے کہا)

 پاپا یہ کیا ہے ؟؟؟؟

عبد اللہ صاحب نے کہا تم  سوئزر لینڈ جانا چاہتی تھی نا پچھلے سال تو میں نے تمہیں منع کر دیا

 تو میں نے سوچا اس سال ہم سب چھٹیاں وہیں گزار آئے تو میں نے تمہاری اماں کی اور اور اپنی فلائٹ کی ٹکٹ بک کروا لی ہے__

اور مجھے پتا ہے تمہیں یہ سرپرائز بہت اچھا لگا ہوگا۔۔۔۔

کائنات نے وہ ٹکٹ واپس میز پر رکھتے ہوئے کہا!!!!

 پاپا مجھے کہیں نہیں جانا ہے !!!

عبداللہ صاحب حیرانی سے!!!

 کیوں بیٹا !!!!

تمہیں تو  سوئزر لینڈ جانا بہت پسند ہے___

 کائنات نے کہا!!! پاپا میرا دل نہیں ہے جانے کا__

(دادی نے کائنات کی طرف دیکھ کے کہا ) 

 دل نہیں ہے تو بن جائے گا چلتے ہیں نہ بہت مزا آئے گا

 میں بھی گھر میں بیٹھ بیٹھ کر بہت بور ہو گئی ہوں!!!

 تھوڑا باہر چلتے ہیں گھومنے،تو تم بھی فریش محسوس کرو گی!!!!

(عبد اللہ صاحب نے کہا )

بیٹا اماں بالکل صحیح کہہ رہی ہیں چلتے ہیں گھوم پھر کر آتے ہیں ۔۔۔

پھر پتہ نہیں کب موقع ملے جانے کا تمہارے بھی کالج کھل جائیں گے 

اور میرا بھی آفیس کا کام زیادہ ہو جائے گا !!!! 

کائنات نے کہا میں نہیں جاؤں گی اگر آپ لوگوں کا دل ہے تو آپ لوگ چلے جائیں یہ کہہ کر وہ اٹھ کر چلی گئی!!!!!

 (عبد اللہ صاحب نے اپنی امی سے مخاطب ہو کر کہا )

اماں کیا ہوا اس کو !!!!

دادی اماں نے کہا : کچھ نہیں ہوا بس تھوڑی پریشان ہے ،

 اپنے امتحانات کو لے کر چھٹیوں کے بعد اس کے  امتحان ہے نہ  اس لئے بول رہی ہے کہ نہیں چلتے ہیں!!!!

(عبداللہ نے کہا)

 ٹھیک ہے پھر میں ٹکٹ کینسل کروا دیتا ہوں۔۔۔۔

کائنات کو سمجھ نہیں آ رہا تھا اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟؟؟؟

فہد کے بعد اس کا کسی بھی چیز میں دل نہیں لگ رہا تھا!!!

یہ اس کا پچھتاوا تھا یا کچھ اور وہ الجھتی ہی جا رہی تھی۔۔۔۔۔


جاری ہے_____

Post a Comment

Previous Post Next Post