Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 16 | Urdu Life 77

 ناول تمہارا ملنا ایک خواب سا 

قسط : 16 

Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 16 | Urdu Life 77

گاڑی چلتے چلتے رک گی

کائنات نے فہد کے بازوں سے پکڑ سے اس کو آہستہ آہستہ گاڑی سے باہر نکالا !!!!

کائنات نے فہد کی آنکھوں سے پٹی کھولیں !!! 

فہد نے آہستہ آہستہ آنکھیں کھولیں تو سامنے منظر دیکھ کر وہ بلکل حیران رہے گیا اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی !!!! 

وہ اُس یتیم خانے میں کھڑا تھا جہاں وہ کائنات کو لیکر آیا تھا !!!!

سامنے سارے بچے ہاتھوں میں کارڈ اور پھول لیے کھڑے اس کا انتظار کر رہے تھے !!!

کائنات نے اس کو دیکھ کر کہا : کیسا لگا سرپرائز ؟؟؟؟

فہد ایک دم خاموش ہوگیا 

وہ ایک بار کائنات کو دیکھتا اور دوسری بار ان بچوں کو دیکھتا جو کائنات کو دیکھ کر بہت خوش تھے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بچے کائنات کو بہت پہلے سے جانتے ہو !!!!!

کائنات نے اس کی طرف دیکھ کر کہا : مجھے پتہ ہے تمہیں یہ سرپرائز بہت اچھا لگا ہوگا !!! 

تم نے پیپرز میں سب سے زیادہ مارکس لیا تھے تو میں نے سوچا کہ تمہیں ایک سرپرائز پارٹی دی جائے اور اس سے زیادہ اچھی جگہ اور کہاں ہوگی تمہیں پارٹی دینے کیلئے، تو اس لئے میں نے یہاں ان بچوں کے ساتھ مل کر تمہارے لئے سرپرائز پارٹی کا انتظام کیا !!!

چلو بچوں اپنے فہد بھائی کو اپنے خوبصورت سے کارڈ دو جو آپ سب نے مل کر بنائے ہیں (کائنات نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا ) 

سب بچے لائن میں کھڑے تھے 

ایک ایک کر کہ انہوں نے فہد کو کارڈ دیا اور ساتھ میں پھول بھی تھے 

آخری میں کائنات اس کے سامنے آکر کھڑی ہو گی اور اس سے کہا : یہ میری طرف سے پھول اور کارڈ !!!!

فہد ایک دم حیران ہو کر اس کو دیکھ رہا تھا 

پکڑو بھی !!! ( کائنات نے کہا ) 

فہد نے اس کے ہاتھ سے کارڈ اور پھول لیا !!!

چلو اب اندر چلتے ہیں (کائنات نے فہد کا ہاتھ پکڑ کر سارے بچوں کو کہا ) 

وہ سب اندر آئے جہاں چاروں طرف خوبصورت سی ڈیکوریشن ہوئی تھی !!! 

فہد دیکھو بچوں نے یہ ڈیکوریشن خود کی ہے صرف تمہارے لیے!!! 

(کائنات نے فہد کو مخاطب کر کے کہا )

اس نے میں ایک بچے نے کہا : فہد بھائی اگر کائنات آبی ہماری مدد نہیں کرتی تو ہم لوگ یہ سب نہیں کر سکتے تھے سب کائنات آبی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے !!! 

اچھا اب چلو سب کیک کاٹتے ہیں (کائنات نے خوشی بھرے لہجے میں کہا ) 

فہد نے کیک کاٹا اور کائنات کو کیک کھلایا !!!

کائنات نے تھوڑا سا کیک لے کر فہد کے چہرے پر لگایا ۔۔۔۔

جس پر سب بچوں قہقہے لگا کر ہنسنے، کائنات نے اپنا موبائل نکالا اور اس خوبصورت سے لمحہ کو اپنے موبائل میں قید کیا  _!!!

سب نے مل کر کیک کھایا اور خوب تصویریں لی !!!

چلو اب فہد بھائی کو اپنا ڈانس دیکھاؤ جو تم لوگوں نے خاص ان کیلئے بنایا ہے  (کائنات نے بچوں کو کہا ) 

سب بچوں نے مل کر خوب ڈانس کیا پارٹی کو چار چاند لگا دئیے ان کے ڈانس نے !!!! 

کائنات اور فہد ان لوگوں کو دیکھ کر ہنس رہے تھے اور خوب مزے لے رہے تھے !!!!

ڈانس کرنے کے بعد سب کو کھانا دیا گیا !!!

سب نیچے بیٹھ کر کھانا کھانے لگے کائنات ان بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھانے لگی !!!! 

فہد دور کھڑکی کے پاس کھڑا اس کو دیکھ رہا تھا اور مسکرا رہا تھا !!!!

اس نے سامنے ٹیبل پر کائنات کا کارڈ دیکھا جو اس نے فہد کیلئے بنایا تھا !!!

فہد نے وہ اٹھایا !!! 

بہت خوبصورتی سے اور بہت محنت کے ساتھ بنا ہوا تھا اس پر چاروں طرف اس کی اور فہد کی چھوٹی چھوٹی تصویریں لگی ہوئی تھی، درمیان میں ایک بڑی تصویر فہد کی لگی تھی ، جس کے نیچے لکھا تھا !!! 

دنیا کا سب سے بیسٹ انسان فہد , 

شکریہ میری زندگی میں آنے کیلئے ، شکریہ میرا سب سے اچھا دوست بننے کیلئے ، شکریہ مجھے اتنا اچھا اور اتنا اسپیشل محسوس کروانے کیلئے , تم جب آس پاس ہوتے ہو مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے مجھے کسی چیز کا ڈر نہیں ہوتا !!!

وعدہ کرو کبھی مجھے چھوڑ کر نہیں جاؤں گے ہمیشہ ایسے ہی میرا خیال رکھو گے اور میرے سایہ کے طرح ساتھ رہوں گے !!!! 

کرو وعدہ مجھے سے (اس کو کائنات کی آواز آئی ) 

اس نے اوپر دیکھا تو سامنے کائنات کھڑی تھی !!! 

فہد اس کو دیکھ کر مسکرایا اور کہا : میں وعدہ کرتا ہوں جب تک آپ کو میری ضرورت ہے تب تک میں آپ کے ساتھ رہوں گا !!!

تمہاری ضرورت مجھے زندگی بھر رہے گی تو زندگی بھر میرے ساتھ رہے لو گے نہ ( کائنات نے فہد سے سوال کیا ) 

فہد نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اپنے ہاتھ کے اوپر رکھا اور کہا : جی ہے میں آپ کے ساتھ ہمیشہ رہوں گا !!!!

کائنات آبی یہاں آئیں !!!!

(کسی بچے نے کائنات کو بلایا) 

کائنات وہاں چلی گی !!! 

فہد مسکرا کر ایک نظر کارڈ کو دیکھتا اور دوسری نظر کائنات کو دیکھتا جو بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اور بہت خوش لگ رہی تھی ( ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ ان بچوں کو پہلے سے جانتی ہو ) 

وہاں ایک Care Taker فہد کا بہت اچھا دوست تھا !!! 

فہد نے اس سے پوچھا : تو اس نے بتایا دو مہنیوں سے،  ہر دوسرے دن یہ  لڑکی یہاں آتی ہے اور بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہے !!! 

بچوں کیلئے بہت سی چیزیں لے کر آتی ہے اور یتیم جانے کو پیسے بھی دے کر جاتی ہے !!! 

شاید کائنات نے جو غلطیاں اپنے ماضی میں کی وہ اب ان سب کا کفارہ ادا کرنا چاہتی تھی !!! 

دونوں کافی دیر وہاں رکے !!

اب وہ دونوں گاڑی میں آکر بیٹھ گئے !!!

فہد نے کائنات سے مخاطب ہو کر کہا : آپ کتنی اچھی ہیں ؟؟؟

کائنات نے کہا : اچھی تو میں ہوں اس میں کوئی شک ___!!!!!

فہد نے کہا : آپ نے یہ سب میرے لئے کیا ؟؟؟ 

کائنات نے اپنا ہاتھ زور سے سر پر مارا اور کہا : تمہیں یہاں اپنے علاؤہ کوئی اور نظر آرہا ہے ، عجیب سوال کرتے ہو تم بھی پاگل کہی کے !!!!

فہد نے مسکرا کر کہا : مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے ، آج تک مجھے اتنا اچھا اور اتنا بڑا سرپرائز  کسی نے نہیں دیا !!!! 

آج آپ نے مجھے بہت سے سرپرائز دیے ہیں ، میں کافی حیران ہوں 

آپ جس طرح بچوں کے ساتھ کھل مل کر انجوائے کر رہی تھی ایسا لگ ہی نہیں رہا تھا یہ وہی کائنات ہے جو پہلے تھی !! 

کائنات نے کہا : سب تمہاری وجہ سے اگر تم میری زندگی میں نہیں آتے تو مجھے کبھی پتہ نہیں چلتا کہ میں دل سے بھی خوش ہو سکتی ہوں،  تم نے مجھے دل سے مسکرانا سیکھایا ہے !!! 

فہد نے کہا : Thank You So Much  مجھے اتنا اچھا سرپرائز دینے کیلئے ،  میں آج کا دن اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا !!!!! 

____________________________


کائنات گھر پہنچا ساری رات اس کو نیند نہیں آئی !!! 

مسلسل وہ کائنات کو سوچ رہا تھا آج اس کو بچوں کے ساتھ خوش دیکھ کر ، کائنات کیلئے فہد کی محبت اور گہری ہوگی !!!! 

کائنات سے محبت تو اس کو تب ہی ہوگی تھی جب اس کی کالج میں پہلی بار لڑائی ہوئی تھی !!! 

لیکن اس نے کبھی اپنی محبت ظاہر نہیں ہونے دی کائنات کو کیونکہ اس کو اپنی اوقات اچھے سے پتہ تھی 

کائنات چاہے بدل گی ہو امیر ، غریب اس کی زندگی میں معنیٰ نہیں رکھتا ہو  !!! 

لیکن معاشرے میں یہ فرق واضح عیان تھا !!! 

کائنات محلوں میں پلنے والی شہزادی ، فہد ایک عام سا لڑکا !!!

وہ خود کو کائنات کے قابل نہیں سمجھتا تھا اس لئے اس نے کبھی اپنی محبت کا اقرار کائنات کے سامنے نہیں کیا !!! 

لیکن وہ جب بھی کائنات کے ساتھ ہوتا اس کو الگ ہی خوشی ملتی !!!! 

دوسری طرف کائنات فہد کے جذباتوں سے انجان ، اس کو تو پتہ ہی نہیں تھا کہ کوئی ہے اس دنیا میں جو اس کو سب سے زیادہ محبت کرتا ہے !!!!

_____________________________


کالج میں ایک لڑکا ( عامر ) کائنات کو بہت پسند کرتا تھا !!!

کائنات اور عامر کی بہت اچھی دوست تھی !!!

عامر اب اس دوستی کو محبت میں بدلنا چاہتا تھا !!!

عامر نے جب کائنات اور فہد کی دوستی گہری ہوتی دیکھی تو اس کے دل میں کائنات کو کھونے کا ڈر بھڑ گیا !!!

عامر فہد کے پاس گیا !!!

فہد باغ میں کھڑا ہمیشہ کی طرح کائنات کے آنے کا انتظار کر رہا تھا !!!!

عامر نے اس کے گربیان سے پکڑتے ہوئے بولا : اوقات بھول گئے ہو کیا اپنی ؟؟؟

فہد نے اس کا ہاتھ اپنے گربیان سے ہٹاتے ہوئے کہا : کیا ہوگیا بھائی ؟؟؟ 

عامر نے کہا : کائنات سے دور رہو وہ صرف میری ہے ، صرف میری ، سمجھ گئے تم !!! 

فہد نے کہا : وہ صرف میری دوست ہے !!!!

عامر نے غصے میں کہا :  دوست مائی فٹ 

تمہاری اداؤں سے تو نہیں لگتا کہ وہ صرف تمہاری دوست ہے !!! 

تم نے اپنی حیثیت ، اور اس کی حیثیت دیکھی ہے 

اپنی حیثیت کے لوگوں سے دوستیاں کرو سمجھ گئے نہ تم !!!

اور تمہیں کیا لگتا ہے ؟؟؟

کائنات تمہیں اپنا دوست سمجھتی ہے ؟؟؟

(عامر نے طنزیہ لہجے میں کہا ) 

وہ صرف تم سے ہمدردی کرتی ہے ، صرف ہمدردی اور کچھ نہیں !!!!

اس نے ہنس کر دو دن تم سے بات کیا کر لی اور تم اس کو اپنا دوست سمجھ بیٹھے واہ فہد واہ

 تم نے اس کے دوست کبھی دیکھے ہیں اس کے دوست بھی اس کی طرح رئیس اور خاندانی لوگ ہیں 

وہ تم جیسے سے دوستی رکھ کر اپنا اسٹیٹس خراب کیوں کرے گی ؟؟؟

میں تمہیں آخری بار بول رہا ہوں کائنات سے جتنا دور رہوں گے اتنا تمہارے لئے اچھا ہوگا ورنہ مجھ سے بُرا کوئی نہیں !!!! 

(عامر نے فہد کو غصے سے دیکھ کر کہا ) وہ اس کے دل میں کائنات کیلئے نفرت ہی ڈالنے آیا تھا 

(عامر فہد کے دل میں شک ڈالنے میں کامیاب ہوگیا )

فہد بھی خاموش کھڑا اس کی باتوں کو سن رہا تھا !!!

عامر کالج کے پہلے دن سے ہی کائنات کو پسند کرتا تھا لیکن کبھی بول نہیں پایا لیکن اب اس نے طے کر لیا تھا کہ وہ ایک، دو دن میں ہی کائنات سے اپنے دل کی بات کہے دے گا عامر ایک ضدی لڑکا تھا وہ کائنات کو پانے کیلئے کچھ بھی کر سکتا تھا اس کی شروعات اس نے فہد سے کی ، فہد کے دل میں اس نے کائنات کیلئے الٹی سیدھی باتیں ڈال دی جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوگیا تھا ___!!!!!!

عامر وہاں سے جا چکا تھا 

فہد وہاں اکیلا کھڑا ہو کر عامر کی باتوں کو سوچ رہا تھا کہ وہاں کائنات آئی !!! 

فہد نے کائنات کو دیکھ کر کہا : آپ یہاں سے چلی جائے!!!

کائنات نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھ کر کہا : کیوں جاؤں میں یہاں سے ؟؟؟؟

فہد اس کی کسی بھی بات کا جواب دیے بغیر وہاں سے چلا گیا !!!! 

عامر کی باتوں نے فہد کے دل میں گہرا اثر چھوڑ دیا تھا !!!

اس لیے وہ کائنات سے دور رہنے لگا کائنات کو یہ بات پریشان کر رہی تھی کہ فہد ایسا کیوں کر رہا ہے!!! 

کائنات اگر فہد سے بات کرنے کی کوشش کرتی بھی تو فہد اس کو اگنور کر دیتا !!!

فہد کو عامر کی باتوں نے اندر ہی اندر سے توڑ دیا تھا 

 وہ کسی سے اپنی فیلینگز شیئر  بھی نہیں کر سکتا تھا اور نہ ہی اس تڑپ کو (جو کہ کائنات کیلئے اس کے دل میں تھی ) کم کر سکتا تھا !!!!

کائنات اکیلے بیٹھی (فہد کے بارے میں سوچ رہی تھی ) 

عامر اس کے پاس آیا، عامر نے اس سے مخاطب ہو کر کہا : کائنات چلو !!!! تمہارے لئے ایک سرپرائز ہے ۔۔۔۔

کائنات نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا : سرپرائز ،اور میرے لئے !!! 

عامر نے کہا : ہاں چلو میرے ساتھ ، لیکن اپنی آنکھیں بند کرو !!!

کائنات نے اپنی آنکھیں بند کی اور کینٹین میں عامر اس کو اپنے ساتھ لے کر گیا !!! 

کائنات نے اپنی آنکھیں کھولیں تو وہاں سب جگہ اندھیرا ہی اندھیرا تھا !!! 

عامر کہاں ہو ؟؟ اور یہ کیا ہے ؟؟

(کائنات نے کہا ) 

لیکن وہاں ہر طرف خاموشی ہی خاموشی تھی !!! 

اچانک ایک طرف سے روشنی آئی کائنات نے وہاں دیکھا جہاں سے روشنی آرہی تھی وہاں اس کی تصویر لگی ہوئی تھی !!! 

پھر دوسری طرف سے روشنی آئی کائنات نے اس طرف دیکھا تو وہاں بھی اس کی تصویر لگی ہوئی تھی !!! 

ایسے ہی جہاں جہاں سے روشنی آتی وہ وہاں دیکھتی تو اس کی تصویریں لگی ہوئی تھی !!!

چاروں طرف اس کی تصویریں تھی !!!!

وہ یہ سب دیکھ کر حیران تھی کہ یہاں ہو کیا رہا ہے اچانک اب کی بار روشنی سامنے سے آئی جہاں عامر کھڑا تھا وہ اس کے پاس آیا اور گھنٹوں کے بل بیٹھ گیا 

جیب سے ایک ڈائمنڈ کی Ring نکال کر اس نے کائنات کو پرپوز کیا !!!

عامر نے اس کی طرف دیکھ کر کہا : کائنات میں تمہیں اپنے دل کی بات بہت پہلے ہی بتانے والا تھا لیکن ہمت ہی نہیں ہوئی لیکن آج میں تمہیں اپنے دل کی بات بتا کر ہی رہوں گا !!! 

میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں اور اپنی پوری زندگی تمہارے ساتھ جینا چاہتا ہوں!!! 

کیا تم مجھ سے شادی کروں گی ؟؟؟

کائنات تو ایک دم چونک گی کہ یہ کیا ہو رہا ہے !!!!

(عامر کائنات کے اسٹیٹس کا تھا وہ ملتان کے سب سے بڑے بزنس مین کا بیٹا تھا ) 

کائنات کو اس وقت سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ عامر کی اس بات کا کیا جواب دے اس نے عامر کا پروپوزل قبول کر لیا !!!

جب کائنات نے اپنے ہاتھ عامر کے ہاتھ میں دیا تو وہاں پورے کمرے میں روشنی آ گی !!! 

وہاں ایک دم زور ہوگیا ، کائنات اور عامر کے سارے دوست وہاں موجود تھے !!!

جب عامر نے کائنات کو انگھوٹی پہنائی سب نے تالیاں بجائیں !!! 

سب نے مل کر ان کو مبارکباد دی !!

کائنات اور عامر دونوں بہت خوش تھے !!!! 

فہد کو جب ان دونوں کی بات کا پتہ چلا ، اس کا شک یقین میں بدل گیا تھا کہ کائنات کو سچ میں اس سے صرف ہمدردی ہی تھی اور وہ کچھ اور ہی امیدیں لگا رہا تھا !!!!

اب وہ عامر کی باتوں کا مکمل یقین کر چکا تھا !!!

وہ اس دن بہت رویا !!! اس کو پہلی بار لگا کے جیسے وہ کائنات کو کھو چکا ہے ، کائنات اس سے دور جا رہی ہے اور وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا !!! 

فہد سے یہ بات برداشت نہیں ہو پارہی تھی لیکن فہد کیا کرتا وہ چاہا کر بھی کائنات کو اپنے دل کی فیلینگز نہیں بتا سکتا تھا !!!!!

وہ اپنے درد اور اپنی محبت دونوں کو اپنے دل میں ہی رکھنا چاہتا تھا !!!

صبح فہد کالج آیا ، سامنے عامر اور کائنات دونوں کھڑے باتیں کر رہے تھے !!!

عامر نے فہد کو بلایا : فہد ان کے پاس گیا !!

عامر نے کہا : دیکھو میں نے کائنات کو پروپوز کر دیا ہے اور اس نے میرا پرپوزل قبول بھی کر لیا ہے ، اور اب ہم تھوڑے دنوں میں منگنی کر لے گے !!! تمہیں ہماری منگنی ہر ضرور آنا ہے !!!

فہد نے کہا : میں کوشش کروں گا یہ کہہ کر وہ وہاں سے چلا گیا !!! 

وہ عامر اور کائنات کو قریب دیکھ نہیں سکتا تھا !!! 

محبت میں ہر چیز برداشت ہو سکتی ہے لیکن اپنی محبت کو کسی اور کا ہوتا دیکھنا برداشت نہیں ہوتا !!!! 

فہد کیلئے یہ سب بہت مشکل ہو گیا تھا وہ اکیلے باغ میں بیٹھا تھا کائنات اس کے پاس آئی !!! 

کائنات کو دیکھ کر فہد وہاں سے جانے لگا !!!

کائنات نے فہد کا ہاتھ زور سے پکڑا اور اس کو خود کے بہت قریب کر لیا (اتنا قریب کہ فہد کے دل کی دھڑکنیں اس کو صاف سنائی دے رہی تھی ) 

کائنات نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا : مسئلہ کیا ہے تمہارا ؟؟؟ تم کیوں مجھے اگنور کر رہے ہو؟؟؟ کیوں اجنبی لوگوں والا behave کر رہے ہو ؟؟؟ آخری میں نے غلطی کیا کی ہے جو تم مجھے اس کی اتنی بڑی سزا دے رہے ہو ؟؟؟ 

کل میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا ، تمہیں میرے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن تم نہیں تھے ؟؟ 

کل عامر نے مجھے سب کے سامنے پرپوز کیا تھا !!

(کائنات نے ایک ساتھ ہی سارے سوال فہد سے پوچھ لیے )

فہد نے کائنات کو خود سے دور کرتے ہوئے کہا : غلطی تو میں نے کی ہے اپنی اوقات بھول کر ، آپ کو میری کیا ضرورت تھی جب کل سب آپ کے ساتھ تھے !!! 

میں آپ کے ساتھ ہوں یا نہ ہوں آپ کو کیا فرق پڑتا ہے ؟؟؟ 

اور فرق پڑنے بھی نہیں چاہئے میں آپ کا کیا لگتا ہوں جو آپ کو میری کمی محسوس ہو ؟؟ 

آپ نے جتنی ہمدردی کرنی تھی کر لی شکریہ آپ کا !!! 

خوش رہیں اپنی زندگی میں آپ یہ کہہ کر وہ جانے لگا !!

کائنات اس کے سامنے پھر سے آکر کھڑی ہو گی !!

تم یہ سب کیا بول رہے ہو ہمدردی ، اور میں !! تم غلط سمجھ رہے ہو میں تمہیں اپنا دوست سمجھتی ہوں جیسے سب کو سمجھتی ہوں !!! 

تم کیوں غلط سوچ رہے ہو میرے بارے میں ، مجھے تمہارے ہونے اور نہ ہونے سے بہت فرق پڑتا ہے تم کیوں نہیں سمجھ رہے ہو ؟؟؟ 

فہد بنا کچھ بولے وہاں سے چلا گیا


جاری ہے _____

Post a Comment

Previous Post Next Post