Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 18 | Urdu Life 77

 ناول  تمہارا ملنا ایک خواب سا

قسط : 18 

Tumhara milna ek khuwab Sa | Urdu Novel | Episode 18 | Urdu Life 77


فہد صبح کالج آیا، تو کائنات عامر کے ساتھ کھڑی تھی !!

عامر کی نظر جیسے ہی فہد پر پڑی س نے کائنات کا ہاتھ زور سے پکڑ لیا !!! 

فہد وہاں سے جا رہا تھا کے عامر نے اس کو آواز دی !! فہد نے اس کی طرف دیکھا اور کہا : جی بولو کیا بات ہے ؟؟

عامر نے کہا : یار بڑی عجیب بات ہے کل تمہاری دوست کی منگنی تھی اور تم ہی نہیں آئے تھے ، کائنات کو کتنا بُرا لگا ہوگا ، کائنات صحیح کہے رہا ہوں نہ میں (عامر نے کائنات کی طرف دیکھ کر کہا ) کائنات خاموش رہی اس نے کوئی جواب نہیں دیا !!!

فہد نے کہا : مجھے کل کوئی ضروری کام تھا اس لئے نہیں آسکا !!! 

عامر نے کہا : چلو یار مبارکباد ہی دے دو ہمیں !!! 

فہد نے ان دونوں کو مبارکباد دی اور وہاں سے چلا گیا !!!

محبت سے دور رہنا اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا اپنی محبت کو کسی اور کے ساتھ دیکھنے میں مشکل ہوتا ہوتی ہے ، بلکہ مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام ہے  ، بندہ جیتے جیتے مر جاتا ہے !! 

فہد کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا تھا وہ کسی سے کچھ نہیں کہتا لیکن وہ دل ہی دل میں تڑپ رہا تھا !!!

 کائنات کی جب سے منگنی ہوئی تھی وہ تب سے خاموش رہنے لگی ،وہ چاہ کر بھی کسی سے کچھ نہیں کہے پا رہی تھی کیونکہ اس کو خود ہی نہیں سمجھ آ رہا تھا کہ اس کو پرابلم عامر سے منگنی کی تھی ، یا فہد کے روٹھ جانے کی !!! 

اس کو خود سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا چاہتی ہے ؟؟؟ 

ایک طرف عامر سے منگنی اور دوسری طرف فہد کی بے رخی ، اس کے لئے یہ سب بہت بڑا امتحان تھا !!!! 

فہد کالج سے باہر نکالا تو اس نے عامر کو ایک لڑکی کے ساتھ دیکھا (لڑکی کالج کی نہیں تھی ) 

کتنی بار بولا ہے ، کالج نہیں آیا کرو ، تمہیں سمجھ نہیں آتا کیا ؟؟ (عامر نے غصے سے گاڑی میں بیٹھی لڑکی کو کہا ) 

فہد کو اس کی آواز صاف سنائی دے رہی تھی اس نے سوچا کے عامر  کیوں اس لڑکی کو ڈنٹ رہا ہے ؟؟ 

یہ پتہ کرنے کیلئے وہ اس کے قریب گیا جہاں سے وہ لڑکی ، اور عامر اس کو صاف دیکھائی دے رہے تھے !!!

تم میرے میسیجز، کالز، کا رپلائی نہیں کروں گے تو مجھے یہاں ہی آنا پڑے گا نہ (گاڑی میں بیٹھی لڑکی نے عامر کا ہاتھ پکڑ کر کہا ) 

عامر نے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر کہا : میری جان میں تم سے ہی محبت کرتا ہوں ، بس تھوڑا مصروف تھا جس وجہ سے تمہارے میسجز کا رپلائی نہیں کر سکا !!! 

یہ منگنی میں نے صرف اپنے پاپا کے کہنے پر کی ہے ، تم پریشان نہ ہو میں سب ٹھیک کر دوں گا  (عامر نے اس لڑکی کو تسلی دیتے ہوئے کہا )

اب تم یہاں سے جاؤ اگر کسی نے تمہیں یہاں میرے ساتھ دیکھ لیا تو  پرابلم ہو جائے گی (عامر نے اس لڑکی سے مخاطب ہو کر کہا ) 

گاڑی وہاں سے چلی گی اور عامر واپس کالج کے اندر داخل ہو گیا !!! 

فہد وہاں ہی پیچھے کھڑا تھا, اس کو حیرانی ضرور ہوئی لیکن اس کو یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کے یہ کون لڑکی تھی !! 

کائنات کو بتاؤں یا نہیں بتاؤں ؟؟

 اس کو کتنا بُرا لگے گا جب اس کو عامر کی سچائی پتہ چلے گی (فہد خود سے خود ہی الجھ رہا تھا ) 

آخر اس نے فیصلہ کر لیا کے وہ کائنات کو سب سچ سچ بتا دے گا !!! 

وہ بھی کالج کے اندر گیا ، کینٹین میں سب دوست بیٹھے تھے !! 

فہد نے کائنات سے مخاطب ہو کر کہا : کائنات مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے ؟؟ 

کائنات کے چہرے پر ایک دم خوشی کی لہر دوڑ گئی ، اس نے جلدی سے اپنی کرسی سے اٹھ کر اس کے پاس آئی ، اور کہا : ہاں بولو کیا بات ہے ؟؟؟ 

فہد نے کہا : مجھے پتہ ہے یہ سننے کے بعد آپ کو بہت تکلیف ہوگی لیکن یہ سچ آپ کے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے !!! 

کائنات نے کہا ؛ بولو تو کیا بات ہے ؟؟؟ 

فہد نے کہا : عامر کسی اور لڑکی سے محبت کرتا ہے اور میں نے ابھی اس کو کالج کے باہر کسی لڑکی سے بات کرتے ہوئے دیکھا ، جس کو اس عامر نے کہا کے اس نے آپ سے منگنی صرف اس کے پاپا کے کہنے پر کی ہے !!! 

یہ کیا بکواس ہے ؟؟ (عامر کرسی سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا ) 

مہوش نے بھی فہد کو مخاطب کر کے کہا : تم ہوش میں تو ہو نہ فہد !!! 

فہد نے کہا : جی ہاں میں ہوش میں ہی ہوں اور میں سچ بول رہا ہوں !!!

کائنات آپ میرا یقین کریں ، یہ لڑکا آپ کیلئے بلکل ٹھیک نہیں ہے !!! 

تو کیا تُو ٹھیک ہے اس کے لئے (عامر نے غصے میں لال ہو کر فہد کو کہا ) 

فہد نے کہا : میں جانتا ہوں تیری سچائی تو تم مجھ سے بات نا کرو تو بہتر ہے !!! 

عامر نے کائنات کو مخاطب کر کے کہا : کائنات میری جان ، میں صرف تم سے محبت کرتا ہوں ، میرا یقین کرو ، یہ لڑکا صرف مجھ پر الزام لگا رہا ہے تا کے تمہارے دل میں میرا لیے بدگمانی پیدا کر سکے !!! 

کائنات خاموش کھڑی سب سن رہی تھی اس نے کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا !!! 

مہوش نے کہا : فہد تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ عامر کسی اور لڑکی سے محبت کرتا ہے ؟؟؟ 

فہد نے کہا : میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن میری بات کا یقین کریں میں جھوٹ نہیں بول رہا ہوں !!! 

مہوش نے کہا : اگر ثبوت نہیں ہے تو ہم کیوں تم پر یقین کریں ، جاؤ جا کر ثبوت لے کر آؤ ، پھر بات کریں گے !!! 

مہوش ،  کائنات کا ہاتھ پکڑ کر اس کو کینٹین کے باہر لے کر گی !!! 

کائنات اور مہوش بیٹھی ہوئی تھی کے کائنات نے کہا : یار مہوش تجھے نہیں لگتا فہد سچ بول رہا ہوگا ؟؟ 

مہوش نے کہا : بلکل نہیں !!!

کائنات نے کہا : پھر مجھے کیوں لگ رہا ہے کے وہ سچ بول رہا تھا !!

مہوش نے حیرانی ظاہر کی : کائنات تُو پاگل ہوگی ہے کیا ، تُو عامر کی جگہ ، اس فہد پر یقین کر رہی ہے !!! 

کائنات نے کہا : یار مجھے نہیں پتہ ، عامر نے یہ کیا بھی ہوگا یا نہیں  لیکن مجھے فہد پر پورا یقین ہے کے وہ جھوٹ نہیں بولے گا ، میرے معاملے میں تو بلکل نہیں !!! 

مہوش خاموش ہوگی !!! 

ساری رات فہد کو نیند نہیں آئی کے وہ عامر کی سچائی کائنات کے سامنے کیسے لائے !!!

(اس نے اپنے دل میں عہد کر لیا تھا کے وہ عامر کی سچائی کائنات کے سامنے لا کر ہی رہے گا ، عامر کو کائنات کی زندگی برباد کرنے نہیں دے گا ) 

صبح وہ کالج گیا ، تو عامر اس کو سامنے کھڑا دیکھائی دیا !! 

لگتا ہے تم اپنی اوقات پھر سے بھول گئے ہو (عامر نے فہد سے آنکھیں ملا کر کہا ) 

فہد نے کہا : مجھے اپنی اوقات اچھے سے پتہ ہے ، اور یہ یاد رکھنا میں کائنات کی زندگی برباد کرنے نہیں دوں گا تمہیں !!! 

عامر نے ہنس کر کہا : تُو روکے کا مجھے ، جس پر کوئی یقین ہی نہیں کر رہا ہے !!!! ہاہاہاہاہاہا 

فہد خاموش رہا !! 

عامر نے کہا : تیرے لئے بہتر ہوگا کہ تُو اپنی زبان بند رکھ ، ورنہ مجھ سے بُرا اور کوئی نہیں ہوگا سمجھ گئے تم !!! 

(یہ کہہ کر عامر وہاں سے چلا گیا ) 

فہد کیلئے اور مشکل ہوگیا تھا عامر کی سچائی سب کے سامنے لانا ، لیکن اس نے ہار اب بھی نہیں مانی تھی !! 

فہد ہمیشہ کی طرح کالج کے پیچھے والے باغ میں بیٹھا تھا کے اس کی نظر عامر پر پڑی جو کونے میں چھپ کر کسی سے فون پر بات کر رہا تھا !!! 

وہ اس کے پیچھے والے درخت پر چھپ گیا ، جہاں سے اس کو عامر کی آواز صاف سنائی دے رہی تھی !!! 

یار انتظار کرو ، میں نے کہا ہے نہ میں سب ٹھیک کر دوں گا ، یہ منگنی صرف اور صرف پاپا کی وجہ سے کی ہے ، میری اپنی مرضی شامل نہیں ہے ، تم کیوں پریشان ہو رہی ہو ، میں تمہارے ساتھ ہوں ،  (عامر فون پر کسی کو تسلی دے رہا تھا ) 

فہد سمجھ گیا کے وہ اس لڑکی سے ہی بات کر رہا تھا جو کل اس سے ملنے کالج آئی تھی _!!!

عامر نے کہا : اچھا تم مجھے وہاں ملو ، جہاں ہمیشہ ملتی ہوں ، میں تمہیں سامنے بیٹھا کر سمجھتا ہوں (عامر نے یہ کہے کر فون رکھ دیا ) 

اور وہاں سے چلا گیا !!! 

فہد نے جب عامر کی یہ ساری باتیں سنی ، تو اس نے طے کر لیا تھا کے آج وہ عامر کی سچائی سب کے سامنے لا کر ہی رہے گا  !! 

اس نے سوچا کے وہ کالج کے بعد عامر کا پیچھا کرے گا لیکن اس کام کو کرنے کیلئے اس کو کسی کی ضرورت تھی ، اس نے سوچا کائنات کو بتا دے لیکن کائنات اس حالت میں نہیں کے یہ سب اس کو بتایا جائے !!! 

فہد کی نظر مہوش پر پڑی : فہد مہوش کے پاس گیا !! 

مہوش مجھے آپ سے بہت ضروری بات کرنی ہے !! (فہد نے مہوش کو مخاطب کر کے کہا ) 

مہوش نے کہا : بولو !!!

فہد نے مہوش کو وہ سب بولا ، جو وہ اپنے کانوں سے سن کر آیا تھا !!

مہوش نے کہا : تم کیوں پاگل بن رہے ہو اور ساتھ مجھے بنا رہے ہو ایسا کچھ نہیں ہے !! 

تمہاری صرف غلط فہمی ہے !!

فہد نے کہا : چلیں ٹھیک ہے مان لیتے ہیں میری غلط فہمی ہے ، کالج کے بعد وہ کسی سے ملنے کیلئے جا رہا ہے  آپ چلیں میرے ساتھ آج پھر دیکھ لیتے ہیں غلط فہمی کس کو ہے ؟؟ 

مہوش نے کہا : میں نہیں جاؤں گی 

فہد نے کہا : پیلز یہ کائنات کی زندگی کا سوال ہے !! 

مہوش نے کہا : اچھا ٹھیک ہے ، لیکن اگر یہ بات غلط ہوئی نہ تو پھر اچھا نہیں ہوگا !!

فہد نے کہا : اچھا ٹھیک ہے لیکن آپ یہ بات کائنات کو مت بتانا وہ خوامخواہ پریشان ہو جائے گی !!!!

مہوش نے کہا : ٹھیک ہے 

کالج کی چھٹی کے بعد عامر گاڑی لیکر نکلا !!!

مہوش اور فہد بھی اس کے پیچھے گئے !!

عامر نے اپنی گاڑی ایک ہوٹل کے پاس کھڑی کی اور گاڑی کے باہر نکالا اور فون پر کسی سے بات کرنے لگا !! 

مہوش اور فہد بھی گاڑی سے باہر نکلے اور پیچھے کھڑے ہوگئے !!

عامر کو وہاں پر کھڑے بہت دیر ہوگی تھی لیکن اب تک وہاں کوئی نہیں آیا تھا وہ بار بار اپنی گھڑی کو دیکھتا اور پھر ایک بار راستے کو دیکھتا ،جیسے وہ سچ میں کسی کے آنے کا انتظار کر رہا ہو !!!

مہوش نے فہد کو کہا : اتنی دیر ہوگی ہے ، ابھی تک تو کوئی نہیں آیا ، اگر کسی کو آنا ہوتا تو وہ آ جاتا نہ ، لیکن یہاں تو کوئی نہیں آیا ___مہوش نے یہ کہا ہی تھا کے سامنے سے آتی دیکھائی دی !!

فہد نے مہوش کو کہا : وہ دیکھو ، وہ گاڑی آرہی ہے !!!

گاڑی بلکل عامر کے پاس آکر کھڑی ہوگی !! 

عامر نے گاڑی کا دروازہ کھولا : گاڑی کے اندر سے ایک خوبصورت لڑکی باہر نکلی ، جس نے نیلی رنگ کی جینس اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی ، لبوں پر لال رنگ کی لبِ اسٹک لگائی ہوئی تھی ، بال چھوٹے چھوٹے کندھوں تک تھے ، جو کھلے ہی تھے ، آنکھوں کا رنگ گہرا کالا تھا ، وہ باہر نکلی ، اس نے اپنی آنکھوں سے Glasses اترا کر اپنے بالوں کے اوپر رکھے !!! 

عامر نے اس کو گلے لگایا ،اس کا ہاتھ پکڑ کر وہ ہوٹل کے اندر چلے گئے !!! 

مہوش حیرانی سے یہ سب دیکھ رہی تھی ، اس کو ایک دم جھٹکا لگا ، اس کو عامر پر بہت زیادہ غصہ آرہا تھا !!! 

فہد نے مہوش کو کہا : اب آپ کو میری بات پر یقین ہو گیا کے میں جھوٹ نہیں بول رہا تھا ، جتنا غصہ آپ کو آ رہا ہے ، اتنا مجھے بھی آرہا ہے !!! 

مجھے سمجھ نہیں آرہا آخر عامر نے کائنات سے منگنی کیوں کی ؟؟؟؟

مہوش نے کہا : چلو ہوٹل کے اندر جاتے ہیں ، دیکھتے ہیں اس عامر نے اور کون کون سے راز چھپا کر رکھے ہوئے ہیں , وہ دونوں ہوٹل کے اندر گئے !!!

سامنے عامر اور وہ لڑکی  کرسی پر بیٹھے تھے (ان کے پاس ہی سائیڈ والے ٹیبل پر وہ دونوں بیٹھ گئے ) 

جہاں سے عامر اور اس لڑکی کی آواز ان کو صاف سنائی دے رہی تھی !!! 

یار نور تم کیوں غصہ کر رہی ہو ، میں نے تمہیں کتنی دفعہ بتایا ہے کہ میں نے صرف کائنات سے منگنی کی ہے شادی تھوڑی کی ہے ،جو تم اتنا غصہ میں لال پیلی ہو رہی ہو (عامر نے نور کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا ) 

تمہارا کیا بھروسہ ، شادی بھی کرلیتے (نور نے اپنا ہاتھ چھڑواتے ہوئے کہا ) نور ، میری جان تمہیں پتہ ہے میری پہلی ، اور آخری محبت تم ہو ، میں تم سے بچپن سے محبت کرتا ہوں (نور اور عامر دونوں آپس میں کزنز تھے ، لیکن فیملی کی کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ ان دونوں کے رشتے کیلئے نہیں مان رہے تھے ، انہوں نے پھر چھپ کر نکاح کر لیا ، ان کے نکاح کا ان کے کسی بھی فیملی میبرز کو پتہ نہیں تھا )  

نور نے غصے سے کہا : تو تم نے پورے کالج کے سامنے اس کو پرپوز کیوں کیا تھا؟؟؟ 

عامر نے کہا : یار پاپا کے بہت اچھے دوست ہیں کائنات کے پاپا ، تو انہوں نے مجھے بولا تھا تمہیں کسی بھی حال میں کائنات کو راضی کرنا پڑے گا اس رشتے کیلئے ، کیونکہ اگر پاپا سیدھے ہی کائنات کے پاپا سے اس کے رشتے کی بات کرتے تو کائنات نے منع کر دینا تھا ، اور کائنات کے پاپا اس کی مرضی کے بغیر کبھی یہ شادی نہیں ہونے دیتے ، اس لئے پاپا نے مجھے کہا کے تم اس کو پورے کالج کے سامنے پرپوز کروں گے !!! 

نور نے کہا : لیکن چاچو یہ سب کیوں کر رہے ہیں ؟؟؟ 

عامر نے کہا : کائنات کے پاپا DC ہیں ، ان کے ساتھ رشتے داری بن جائے گی تو ان کے بزنس دل دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا (ایسا منانا ہے پاپا کا ) اس لئے مجھے یہ سب کرنا پڑا !!! 

نور نے کہا : میں کچھ نہیں جانتی ، بس تم سب کو بتا دو کے ہم دونوں کا نکاح ہوگیا ہے ، ورنہ اچھا نہیں ہوگا !!!

عامر نے کہا : میری جان میں تمہارے علاوہ اور کسی کا نہیں ہو سکتا ، میرے دل میں صرف تم اور تم ہی ہو ، جہاں تک رہی اس کائنات سے منگنی کی بات تو وہ صرف میری مجبوری تھی ، میں پاپا سے بات کروں گا تم بے فکر رہو !!! 

فہد اور مہوش نے ان کی ساری باتیں سن لی تھی ، فہد کے ساتھ ساتھ مہوش کو بھی بہت غصہ آرہا تھا ،(اگر ان کو سچائی کا پتہ نہیں چلتا تو کائنات ایک ایسے انسان کے ساتھ پھنس جاتی جو اس کو کبھی محبت کرتا ہی نہیں تھا !!! 

بہت بڑا دھوکا عامر کائنات کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی دے رہا تھا !!!

مہوش نے فہد کو کہا : یہ سب اب ہم کائنات کو کیسے بتائیں گے ؟؟ 

وہ میری بات پر یقین نہیں کرے گی ، چلو مان لیا وہ یقین کر بھی لے تو کائنات کے پاپا کبھی یقین نہیں کرے گے ،آخر ان کے بیسٹ فرینڈ ہے (انکل کو کیا پتہ کے ان کے بیسٹ فرینڈ نے ان کو کتنا پڑا دھوکا دیا ہے ) نہ صرف کائنات کے یقین کے ساتھ کھیلا گیا ہے بلکہ انکل کے یقین کے ساتھ بھی کھیلا گیا ہے !!!!

فہد نے کہا : آپ فکر نہ کریں میں نے عامر اور اس لڑکی کی ساری باتیں اس موبائل میں ریکارڈ کر لی ہیں ، میں کل ہی کائنات کو عامر کی ساری سچائی بتا دوں گا !!! 

مہوش نے کہا : سوری فہد کل میں نے تمہاری بات پر یقین نہیں کیا ، اور اس جھوٹے انسان کا ساتھ دیا !!!! 

فہد نے کہا : کوئی بات نہیں ، میرے لئے اہم یہ سب نہیں ہے کے کس کی کون سی بات مجھے بُری لگی ، میرے لئے اہم بس کائنات کی زندگی ہے اور اس کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہوں !!!!

مہوش اس کو حیرانی سے دیکھ رہی تھی !!! 

عامر اور نور دونوں ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد نکل گئے !!

مہوش اور فہد بھی اپنے اپنے گھر چلے گئے !!!

صبح مہوش اور فہد نے مل کر کائنات کو سب بتایا , کائنات ایک دم حیران ہوگئی کے کیا ہو رہا ہے ؟؟ 

فہد نے کائنات کو مخاطب کر کے کہا : کائنات سوری ، میں نے آپ کو غلط سمجھا اور میں پاگل اس عامر کی باتوں میں آگیا تھا پیلز مجھے معاف کر دے ،میں نے آپ کو اگنور کیا !! 

کائنات نے غصے سے اس کو دیکھا اور کہا : واہ تم تو بڑے ہی کچے نکلے کان کے یار ،مطلب کیا ہماری دوستی اتنی کمزور ہے کے جو کوئی بھی تمہیں میرے بارے میں کچھ بھی بتائے گا ، تم اس پر یقین کر لوں گے ، تمہیں پتہ ہے میری حالت کتنی خراب ہورہی تھی یہ سوچ سوچ کر کے پتہ نہیں ، میں نے ایسا کیا کر دیا جو تم مجھے اس قدر اگنور کر رہے ہو ، میں نے تم سے بات ہی نہیں کرنی !!

(کائنات یہ کہے کر جانے لگی تو فہد نے اس کا ہاتھ پیچھے سے پکڑا ، کائنات کی دل کی دھڑکنیں تیز تیز چلنے لگی ، آج پہلی بار کسی کے چُھونے پر اس کو ایسا محسوس ہو رہا تھا !!! 

میرا ہاتھ چھوڑو (کائنات نے غصے سے کہا ) 

فہد نے کہا : چھوڑ دیا تو آپ بہت ناراض ہو جائے گی ، میں جانتا ہوں اور میں آپ کی ناراضگی برداشت نہیں کر سکتا !! 

کائنات نے اپنے ہنسی دبانے کی کوشش کی ، لیکن وہ ناکام ہو گی 

وہ مڑی اور فہد کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی ، تم پھر ایسے کام کرتے کیوں ہو جس سے میں ناراض ہو جاؤں ؟؟ 

(کائنات نے فہد سے سوال کیا ) 

فہد نے کائنات کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑتے ہوئے کہا : آئندہ ایسا نہیں ہوگا ، میں ایسی کوئی بھی حرکت نہیں کروں گا جس سے آپ ناراض ہو !!!!

اتنے میں عامر وہاں آگیا اس کو بہت غصہ آیا (کائنات اور فہد کو ایک ساتھ دیکھ کر ) وہ فہد کے پاس آیا اور اس کو کہا : تم اپنی اوقات بھول گئے ہوں کیا ، لگتا ہے تمہیں اپنی اوقات یاد کروانی پڑے گی (عامر نے فہد کو تھپڑ مارنے کیلئے ہاتھ بڑھایا تو کائنات نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا ) 

اس کو کیا اوقات یاد دلا رہے ہو ، لگتا ہے تم اپنی اوقات بھول گئے ہو (کائنات نے اس کا ہاتھ نیچے کرتے ہوئے کہا ) عامر نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا : تمہیں کیا ہوگیا ہے  کائنات تم اس ڈرائیور ___

(کائنات نے زور سے تھپڑ عامر کے منہ پر ماری )

خبردار : وہ تم نے فہد کو ایک لفظ بھی اور کہا تو مجھے سے بُرا اور کوئی نہیں ہوگا 

عامر نے کہا : یار کائنات وہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے اور تم اس کی سائیڈ لے رہی ہو !!!

کائنات نے کہا : جھوٹ نہیں ہے ، سب سچ ہے (کائنات نے وہ ساری باتیں عامر کو بتائی جو کل ہوٹل پر اس نے نور سے کی تھی ) 

اور اگر تمہیں اب بھی یقین نہیں آرہا ہو تو یہ ریکارڈنگ ،اور تصویریں دیکھ لو (کائنات نے عامر کو موبائل دیتے ہوئے کہا ) عامر ایک دم خاموش ہوگیا تھا !!

کائنات نے اپنے ہاتھ سے اس کی انگھوٹی نکال کر اس کے منہ پر ماری , یہ لو اپنی جھوٹی انگھوٹی ، آج سے تمہارا میرا رشتا ختم !!!

سمجھ گئے تم (کائنات یہ کہہ کر ، فہد کے ساتھ وہاں سے چلی گی ) 

گھر آکر کائنات نے ساری بات عبداللہ صاحب اور دادی اماں کو بتائی !!!

عبداللہ صاحب بھی گہرے صدمے میں تھا , اماں مجھے یقین نہیں آرہا کے میرے دوست نے اپنے بزنس کیلئے میری بیٹی کے جذبات کے ساتھ کھیلا  , میں نہیں چھوڑوں گا اب اس کو !!! (عبداللہ صاحب نے غصے سے کہا ) 

عبداللہ صاحب نے (عامر کے ابو کو فون ملایا ) اور اس کو بہت سنائی 

باتوں باتوں میں عبداللہ صاحب نے عامر کے نکاح کے بارے میں بھی عامر کے ابو کو بتا دیا ، یہ سن کر ان کا بھی بلڈ پریشر High ہو گیا 

عبداللہ نے یہ کہے کر فون رکھ دیا کے آج سے تیری میری دوستی ختم !!!!!

عامر کمرے میں بیٹھا تھا اس کے ابو آئے ، دو تین تھپڑ اس کے ابو نے اس کی گال پر رسید کیے !!! 

عامر کو پتہ چلا گیا تھا کے ابو کو اس کے اور نور کے نکاح کے بارے میں پتہ لگ گیا ہے !!!

عامر نے خود سے کہا : یہ سب فہد کی وجہ سے ہوا ہے ، میں نہیں چھوڑوں گا اس کو ، دیکھ اب بیٹا فہد ، میں تیرے ساتھ کیا کرتا ہوں !!!!

کائنات اپنے کمرے میں بیٹھی فہد کے بارے میں سوچ رہی تھی اور مسکرا رہی تھی کے اس کی دادی اماں اس کے کمرے میں داخل ہوئی : اماں نے کائنات کو دیکھ کر حیرانی ظاہر کی :  کائنات اچانک اپنے خیالوں کی دنیا سے نکلی تو سامنے اماں کو دیکھا !!!

اماں آپ آئیں ، ادھر بیٹھیں !!

اماں نے کائنات کو دیکھ کر کہا : کائنات مجھے بہت حیرانی ہو رہی ہے اتنا تو تم اپنی منگنی پر نہیں مسکرائی ہو جتنا آج منگنی کے ٹوٹ جانے پر مسکرا رہی ہو !!

کائنات نے چونک کر کہا : نہیں اماں ایسی تو بات نہیں ہے !!

دادی اماں نے کہا : پھر کیا بات ہے بتاؤ ذرا ؟؟

کائنات نے کہا : اماں منگنی والے دن سے لیکر آج تک ، مجھ پر عامر اور یہ منگنی بوجھ بوجھ تھے ، مجھے سکون نہیں ملتا تھا ، میں بے چین رہتی تھی اور جب یہ منگنی  ٹوٹ گی ہے تو مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرے سر سے کسی نے بہت بڑا بوجھ ہلکا کر دیا ہے !!! 

دادی اماں نے کہا : بیٹا منگنی تو تمہاری مرضی سے ہوئی تھی !!

کائنات نے کہا : اماں وہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ، کبھی کبھی ہم انسان جلد باری میں اپنے لئے ہی غلط فیصلے کر لیتے ہیں ، میرا دماغ پاگل ہوگیا تھا جو میں نے عامر کا پروپوزل قبول کر لیا،  لیکن دیکھیں نہ اب سب ٹھیک ہو گیا ہے !!!

میرے بے چین دل کو سکون مل گیا ہے اور میں دل سے مسکرا سکتی ہوں !!!

دادی اماں نے کہا : بڑی ہی کوئی عجیب لڑکی ہو !!! چلو اب آجاؤ کھانے کھانے کیلئے !!! 

کائنات کو بلکل بھی دکھ نہیں تھا عامر سے اس کی منگنی ٹوٹ جانے پر ، بلکہ اس کو تو خوشی تھی اس بات کی ،کے فہد نے پھر سے اس سے پہلے جیسے بات کرنے شروع کر دی ہے !!! 



جاری ہے _______

Post a Comment

Previous Post Next Post