friendship articles for students in Urdu | Urdu Speech on Friendship Day | Urdu life 77

 دوستی 

دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو انسان خود بناتا ہے باقی دنیا کے جتنے بھی رشتے ہیں وہ ہمیں پہلے سے ہی ملے ہوئے ہوتے ہیں 

جیسے والدین ، بھائی بہن ، پھوپھو ، خالہ ، اور باقی سارے رشتے لیکن دوستی ایک ایسا واحد رشتہ ہے جو انسان خود بناتا ہے

خود پسند کرتا ہے کہ اُس کو کیسے دوست چاہیے اور اُس کو کیسے لوگوں کی Company

 اچھی لگتی ہے 


دوست کون ہوتا ہے 

دوست بہت ہمدرد اور خوبصورت لوگ ہوتے ہیں 

دوستی ہماری سب سے ہوتی ہے لیکن دوسری کوئی کوئی ہی بنتا ہے 

دوست وہ ہے جب آپ اکیلے رو رہیں ہو تب وہ دوست آپ کے پاس آکر آپ کو کہے کہ پاگل میں ہوں نہ تیرے ساتھ کیوں رو رہے ہو ، جس کا کندھا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو ، اور آپ کیلئے ہو ، دوست تو وہ ہوتا ہے جو ہر مشکل ہر تکلیف میں آپ کے ساتھ ہو 

آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے 

دوست تو وہ ہوتا ہے جو دکھ، درد، تکلیف میں بھی آپ کو ہنسانے کا ہنر جانتا ہو ، جس کو آپ کی ساری کمزوریاں پتہ ہو لیکن کبھی ان کمزوریوں کا فائدہ نہ اٹھاتا ہو 

دوست تو وہ ہوتا ہے جب وہ آپ کے پاس ہو تو پھر آپ کو کسی اور کی ضرورت ہی نہ ہو آپ کو ایسا لگے سارہ دنیا کی خوشیاں آپ کے پاس ہیں 


دوستی کوں نبھاتا ہے 

دوست تو بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن دوسری کوئی ایک بھی نہیں نبھا پاتا 

کتنا اچھا رشتہ ہے دوستی کا ، لیکن بیج راستے میں کسی کو اکیلے چھوڑ کر چلے جانا اس رشتہ دوستی کی توہین ہیں 

دوست وہ ہو ہی نہیں سکتا جو اپنے دوست کو اکیلے چھوڑ کر خود انجوائے کرے ، دوستی نبھانا کسی کسی کے بس کی بات ہوتی ہے اور جس کے بس کی بات ہوتی ہے بس وہی کمال کرتے ہیں 

مشکلوں میں ساتھ چھوڑ دینا ، جانتے ، روتے ہوئے اکیلا چھوڑ دینا ، یہ دوستی ہے ہی نہیں 

دوستی تو وہ لوگ نبھاتے ہیں جو خود کی تکلیف کو پیچھے کر کہ اپنی دوست کی تکلیف کو تکلیف سمجھیں ، اُس کو سہارا دیں 

دوستی نبھانا آسان نہیں ہوتا اور نہ ہر کسی کے بس کی بات ہے

آپ کے دوستوں کا آپ کو پتہ ہی تب لگتا ہے جب آپ پر مشکل وقت آتا ہے ، جب آپ کو کسی اپنے کی بہت ضرورت ہوتی ہے ، کسی دوست کی ضرورت ہوتی ہے ، لیکن اتنے سارے دوست ہونے کے باوجود آپ کی تکلیف میں ، آپ کے رونے میں کوئی آپ کے ساتھ نہ ہو 


دوست خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے 

اچھے دوست اور سچے دوست خدا کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے 

آج کل یہ دنیا مطلبی لوگوں سے بھری پڑی ہے ، اور آج کل تو دوستیاں بھی مطلب سے ہی ہو رہی ہیں 

دوست ہی وہ ہوتا ہیں جب کے ساتھ ہم اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں 

بنا دوست کے زندگی بھی کوئی زندگی ہے 

دوستی ایک ایسا تعلق ہے جس میں بات نہ بھی ہو تو یہ یقین ضرور ہوتا ہے کہ کوئی ہے جو میرے ساتھ ہے ، میرا اپنا ہے 

دوست کے ساتھ ہر بُرے سے بُرا لمحہ بھی اچھا لگتا ہے 

سچا دوست مل جائے تو اِس کی قدر کریں ، اور خدا کا شکر ادا کریں کہ صحیح انسان آپ کی زندگی میں ہے 


مشکل وقت کا دوست 

جب آپ کی زندگی میں بہت ساری مشکلیں آئی ہو تو دوست کا اصل چہرہ تب ہی نظر آتا ہے تب ہی ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے جس سے دوستی کی تھی وہ تو دوست کہنے کے بھی قابل ہے یا نہیں 

تب ہی ہمیں اس بات کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ کون ہمارے ساتھ کتنا مخلص ہے 

جب آپ کی زندگی میں مشکل وقت آتا ہے تب آپ کے اپنے دوست آپ سے منہ موڑ لیتے ہیں آپ اکیلے رہے جاتے ہیں 

تب آپکی زندگی میں ایسا شخص آتا ہے جو آپ کی زندگی میں پہلے سے موجود تھا لیکن آپ اُس پر اتنا دھیان نہیں دیتے 

تب وہ مشکل وقت میں آپ کا سب سے بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیتا ہے اور پھر جو انسان ہماری مشکل میں ہماری مدد کرتا ہے ، ہمیں  اپنائیت کا احساس کرواتا ہے ، وہ ہمارے دل کے بہت قریب ہو جاتا ہے 

جب کسی کی بہت ضرورت ہو تب تب جو انسان آپ کے پاس نہ ہو ، آپ کے مشکل وقت میں آپ کو ساتھ نہ دے ، وہ ہمارا دوست ہی کیوں نہ ہو دل سے اتر جاتا ہے 


صحبت اثر رکھتی ہے 

کہا جاتا ہے جب کسی سے ریلیشن شپ یا دوستی رکھو 

تو اس میں دو آپشنز ہوتے ہیں 

یا تو اُس انسان کے ہو جاؤ 

یا پھر اُس انسان کو اپنے رنگ میں رنگ دو مطلب اُس کو اپنا بنا لو 

انسان بھی ویسا ہی ہوتا ہے جیسی اس کی صحبت ہوتی ہے 

کسی نے کیا خوب کہا ہے : اگر کسی کے بارے میں جاننے ہے کہ وہ کیسا ہے تو یہ دیکھو کہ اُس کے دوست کیسے ہیں 

صحبت اچھی ہو تو زندگی بن جاتی ہے لیکن اگر صحبت بُری ہو تو زندگی برباد ہو جاتی ہے 

بہت کچھ انسان اپنے دوستوں سے ہی سیکھتا ہے ، دوست تو اِس حد تک ضروری ہوتے ہیں کہ ان کے بنا دن نہیں گزارتا 

جہاں اچھی صحبت انسان کو صحیح راہ تک لے جاتی ہے وہی بُری صحبت بھی انسان کو برباد ہی نہیں بلکہ کہی کا نہیں چھوڑتی 

انسان کو چاہیے کہ دوست اُس کو بنائیں جو آپ کو صحیح اور اچھی چیزیں بتائے 

آپ کو بتائے کہ آپ کو اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہیئے اور اس کیلئے کیا ضروری ہے 

آپ کو اپنے خواب تک پہنچنے میں آپ کو ہمیشہ 

Motivate 

کریں 


دوست بچھڑ جاتے ہیں 

دوستی جتنی مرضی گہری ہو، جتنی مرضی پرانی ہو ، ٹوٹ جاتی ہے ، بکھر جاتی ہے 

کبھی انا کی وجہ سے ، تو کبھی بے رخی کی وجہ سے 

دوستی وہی زندہ رہتی ہے جس میں انا نہ ہو ، جس میں بے رخی نہ ہو ، جس میں دونوں طرف سے دوستی نبھانے کی کوشش کی جائے 

دوستوں کی بہت لمبی فہرست جس کی ہوتی ہے ایک ایک کر کہ سب چھوڑ جاتے ہیں باقی رہے جاتے ہیں تو چند ایسے دوست جو ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو ، آپ کے پاس ہوتے ہیں ، ان میں سے بھی کسی ایک کے ساتھ آپ کا تعلق گہرا ہوتا ہے 

زندگی کا ایک ایسا لمحہ آتا ہے جہاں دوست ہی سب کچھ ہوتے ہیں 

زندگی کا پھر ایک ایسا لمحہ آتا ہے جہاں دوستوں سے ملنے کیلئے بھی وقت نہیں ہوتا عجیب بات ہے لیکن یہ ہی حقیقت ہے 

مغرور اور انا جس انسان میں ا جائے پھر وہ کوئی بھی رشتہ نہیں نبھا پاتا اور دوستی تو آنا ، بے رخی ، مغروری سے پاک ہوتی ہے 

کم ظرف لوگ دوستی میں بیوفائی کرتے ہیں ، دوستوں کو استعمال کرتے ہیں ، مطلب کے دوست بہت ملے لیکن خواہش اب بھی باقی ہے کہ کوئی ایسا دوست ملے جو واقعی دوست بننے کے قابل ہو 

مطلب کے دوست مطلبی ہی ہوتے ہیں ، جہاں ان کا مطلب ختم ، وہاں دوستی ختم 

ہماری وفا، ہماری محبت ، ان مطلبی دوستوں کیلئے کچھ بھی اہمیت نہیں رکھتی ان کو محبت ہے تو بس اپنے مطلب سے اور کسی سے نہیں مطلب ختم تو دوستی ختم


Post a Comment

Previous Post Next Post