How to Concentrate On Studies | Urdu Article in Importance of Studies | Urdu Life 77


 پڑھائی کی اہمیت 

انسان پڑھائی کی اہمیت کو اگنور نہیں کر سکتا ، پڑھ لکھ کر ہی انسان ایک اچھے اور بڑے مقام تک پہنچ سکتا ہے 

پڑھائی کرنا ہمارے لئے بہت ضرورت ہے کیونکہ اِس معاشرے میں پڑھ لکھے انسان کی ہی عزت ہے 

پڑھ لکھ کر انسان اپنی ہر خواہشات ، اپنے ہر خواب کو اور اپنی ہر ضروریات کو پوری کر سکتا ہے 


پڑھائی میں دل نہیں لگتا 

ہم لوگ چاہیے جتنا مرضی پڑھائی کی اہمیت کو سمجھ لیں لیکن پھر بھی جب آپ کتاب کھولتے ہیں تو آپ کو نیند آنے شروع ہو جاتی ہے ، بھولی ہوئی باتیں یاد آ جاتی ہے

ایسا کیوں ہوتا ہے ؟؟

ہمارا پڑھائی میں دل اِس لئے نہیں لگتا کہ ہماری زندگی میں کوئی 

Goal 

نہیں ہے ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہم نے اپنی زندگی میں کہاں جانا ہے 

جب آپ کی زندگی کا کوئی گول بننا ہوا گا تب آپ کا پڑھائی میں دل لگے گا ، تب یہ روکاوٹیں آپ کو زیادہ پریشان نہیں کریں گی

آپ خود سے سوال کریں کہ آپ کیوں پڑھنا چاہتے ہیں ، تب آپ کے اندر کا ضمیر بلکہ خاموش ہوگا ، آپ کو کوئی جواب نہیں ملے گا  کیونکہ آپ نے اپنی زندگی کا مقصد ہی طے نہیں کیا ہوتا کہ آپ نے اپنی زندگی میں کدھر تک جانا ہے 


زندگی میں اپنا مقصد طے کریں 

اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنا مقصد بنائیں  

خود سے سوال کریں کہ آپ نے اپنے آپ کو کہاں دیکھنا چاہتے ہیں ، آپ کو کیا بننا ہے 

جب آپ کو یہ پتہ چل جائے گا تو آپکی زندگی کو ایک سمت مل جائے گی 

اپنی زندگی کو ایک مقصد دیں اور پھر اِس مقصد کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کریں 

جب آپ نے اپنا مقصد بنا لیا تو اب اِس کو پورا کرنے کیلئے منصوبہ (Plan) بنائیں ، میں نے کتنے وقت میں اور کیسے یہ مقصد حاصل کرنا ہے 

بنا منصوبہ کے خواب، خواب ہی رہتے ہیں 


پڑھنا ہے تو موبائل کو چھوڑو 

اگر آپ پڑھنا چاہتے ہیں ، کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے موبائل کو خود کو دور رکھنا ہوگا 

سارا دن موبائل ہاتھ میں پکڑ کر آپ نہیں پڑھ سکتے 

موبائل کو چھوڑو گے ، تب ہی کچھ کر پاؤ گے چوبیس گھنٹوں میں سے آپ اپنا زیادہ تر وقت اپنے موبائل کو ہی دیتے ہیں ، آپ کو اندازہ بھی نہیں کہ آپ اپنا کتنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں 

موبائل میں گیمز کھیل کر، دوستوں سے میسج پر بات کر کہ، اور بے بجا ویڈیوز دیکھ کر ، پھر بعد میں کہنا کہ بعد میں پڑھوں گا ابھی تو بہت وقت ہے 

اگر وقت کی پابندی نہیں کرو گے ہر کام اپنے وقت پر نہیں کرو گے تو وقت آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا 


کل پڑھوں گا 

خود کو اور اپنے گھر والوں کو تسلی دینے کیلئے آپ کے یہ الفاظ "کل پڑھوں گا" بہت اچھے ہیں لیکن یہ آپ کے الفاظ الفاظ ہی رہتے ہیں ، حقیقت نہیں بنتے 

کسی نے کیا خوب کہا ہے : "یہ جو کل کل کرتے ہیں ، ان کو کل کبھی آتا ہی نہیں"

جس نے سوچ لیا ہوتا ہے ، پکا ارادہ کر لیا ہوتا ہے ، وہ آج سے بلکہ ابھی سے شروع کر دیتا ہے ، کل کو انتظار نہیں کرتا 

کل کل وہی لوگ کرتے ہیں جن کو اپنی پڑھائی میں دلچسپی نہیں ہے ، جن کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہے 

چلو مان بھی لیا کہ آپ کا وہ کل بھی ا گیا ، جب وہ کل آئے گا تب بھی آپ کی وہی روٹین ہوگی ، پھر آپ خود کو اور اپنے گھر والوں جھوٹی تسلی اور دو گے کل پڑھوں گا ایسے کل کل کرتے وہ کل کبھی نہیں آتا 

پڑھنے کا دل ہو ، پکا ارادہ ہو تو آج ہی سے پڑھائی شروع ہو جاتی ہے ورنہ کل کل ہی کرتے رہے جاؤں گے 

وقت رہتے سمجھ جاؤں ورنہ بعد میں بہت پچھتاوا ہوگا 


زندگی میں خواب دیکھو 

چھوٹے چھوٹے قدم ہی منزل کو لے جاتے ہیں 

آپ نے وہ چھوٹا قدم خواب دیکھنے سے شروع کرنا ہے ، جب آپ کی زندگی کا کوئی خواب ہوگا تب ہی آپ اِس کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے 

کچھ لوگ سوتے ہوئے خواب دیکھتے ہیں ، کچھ لوگوں کے خواب ان کو سونے نہیں دیتے 

پہلے آپ نے زندگی میں وہ خواب دیکھنا ہے کہاں تک آپ جانا جاتے ہیں

پھر اِس خواب کو حقیقت بننے کے سفر پر نکل پڑیں 

جو خواب آپ نے دیکھا ہے اُس کو یاد کرنا ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں خود کو کہاں دیکھنا چاہتے ہیں پھر وہ خواب ہی آپ کو 

Motivate

 کریں گا ، ہمت دے گا ، کہ آپ نے یہ کام ہر حال میں کرنا ہے 


بڑا سوچو، بڑا کرو 

جب آپ کچھ بڑا کرنے کا سوچ لیتے ہیں ، کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں تو مشکلیں آپ کی زندگی میں آئے گی ، لیکن جب آپ کا حوصلہ بلند ہوگا ، آپ کا خواب بڑا ہوگا تو یہ سب مشکلیں بھی آپ کو اپنے سامنے چھوٹی لگے گی 

جہاں لوگوں کی سوچ ختم ہوتی ہے وہاں سے آپ کی سوچ شروع ہونی چاہیے

جتنا بڑا سوچوں گے اتنا بڑا کر پاؤ گے بس ہمت نہ ہارو اور خواب دیکھتے رہو 


انسان زندگی میں کیوں پڑھتا ہے ؟؟

آپ خود سے سوال کریں کہ آپ کیوں پڑھ رہے ہیں ، کس کیلئے پڑھ رہے ہیں 

انسان بہت سی وجوہات کیلئے پڑھتا ہے جس میں سب سے اول تو اپنے اچھے مستقبل کیلئے پڑھتا ہے 

اپنے خوابوں کو تکمیل تک لے جانے کیلئے آپ پڑھتے ہیں 

پڑھ لکھ کر انسان اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی بدل سکتا ہے 

اپنے بڑے خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے آپ کو محنت کرنا ہوگی 

جو لوگ آپ کو باتیں سناتے ہیں، طعنے مارتے ہیں کہ آپ کچھ نہیں کر سکتے ان کو کر کر کے دیکھ دیں ، ان کو پڑھ کر دیکھ دیں 

ان سب لوگوں کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے آپ کو پڑھنا ہوگا 

آپ یہ کر سکتے ہیں بس اپنے خوابوں کو سوچیں اور ان کو پورا ہونے کا یقین ہو 

ہر روز اپنے

 Goal 

کو یاد کریں کوئی ایک وجہ ڈھونڈیں پڑھنے کی جو آپ کو پڑھنے پر مجبور کرتی ہے 

اپنے والدین کیلئے پڑھ لیں، ان کی امید ہے آپ سے ہے ، کیا یہ وجہ بھی آپ کو جوش نہیں دلاتی ، کیا آپ کو دل نہیں کرتا کہ آپ اپنے والدین کا نام روشن کریں ، آپ کے والدین کو آپ پر فخر ہو 

یقیناً کرتا ہوگا آپ کا دل ، ایسا ہو بھی سکتا ہے ، بس آپ پڑھنے کی کوئی ایک وجہ ڈھونڈ لیں اور اُس وجہ کو پکڑ کر اپنے خوابوں کی اڑان بھریں 


پڑھائی میں ہونے والی 

Distractions 

اگر ہم پڑھنے بیٹھ ہی گئے ہیں تو طرح طرح کی 

Distractions

 ہماری پڑھائی میں روکاوٹ بنتی ہیں  اور پھر دھیان پڑھائی میں نہ ہونے کے برابر ہو جاتا ہے 

 Distractions

 اسی انسان کو ہوتی ہیں جہنوں نے اپنی زندگی کا کوئی مقصد طے نہیں کیا ہوتا 

پڑھائی میں 

Distractions 

 سے بچنے کا ایک حل یہ ہی ہے کہ اپنے خواب کو سوچیں ، اور بار بار سوچیں 

اپنے خواب کو آپ کا خواب 

آپکو 

Motivate

 کرے گا کہ آپ نے یہ کام کرنا ہے جب آپ کو یہ پتہ ہوگا کہ آپ نے یہ کام کسی بھی حال میں کرنا ہے تو کوئی بھی چھوٹی چھوٹی 

Distractions

!!!!! آپ کی پڑھائی میں روکاوٹ نہیں بنتی

Post a Comment

Previous Post Next Post