Importance of Time in Urdu | How to manage Time in Urdu | Urdu Articles | Urdu life 77


 وقت 

گزارا ہوا وقت پھر کبھی نہیں آتا اور ایسا ہی ہے ہماری زندگی میں بچپن ایک بار ہی آتا ہے ہم پھر سے بچپن میں نہیں جا سکتے 

ٹھیک اِسی طرح آج کا دن کا جو دن ہے وہ پھر کبھی نہیں آئے گا وقت کی قدر کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر ہم وقت کی قدر نہیں کرتے ہیں تو وقت ہمیں کہی کا نہیں رہنے دیتا، وقت جیسا بھی ہو گزار ہی جاتا ہے چاہیے اچھا ہو ، یا پھر چاہیے بُرا 

انسان کو اپنے اچھے بُرے وقت میں سیکھتے رہنا چاہیئے ، اور جو سبق انسان کو وقت دیتا ہے ، اِس پر عمل کر کہ اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیئے 


وقت گزار ہی جاتا ہے 

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا کہ تم مجھے کوئی ایسا جملہ بتاؤں کہ اگر میں خوش ہوں تو اُس جملے کو یاد کر کہ دکھی ہو جاؤں ، اور اگر دکھی ہوں تو اُس جملے کو یاد کر کہ خوش ہو جاؤں 

وزیر نے جواب دیا کہ بادشاہ صاحب وہ جملہ یہ ہے "یہ وقت بھی گزار جائے گا " جب آپ خوش ہو گے تو اِس جملہ کو یاد کر کہ دکھی ہو جائے گے کہ یہ میری خوشی وقتی ہے ہمیشہ کیلئے نہیں ہے اور جب آپ دکھی ہوگے تو آپ یہ جملہ یاد کر کہ خوش ہو جائے گے کہ یہ دکھ کا وقت بھی گزار جائے گا 

ممکن ہے کہ ہر دکھ ، درد کے بعد آسانی ہو گی 

بادشاہ وزیر کا جواب سن کر بہت خوش ہوا 

وقت کوئی بھی ہو، چاہے خوشی کا ، چاہے دکھ درد تکلیف کا گزار ہی جاتا ہے  


وقت کے ساتھ انسان بدلتا ہے 

وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا  وقت بدلتا رہتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ انسان بھی بدلتا ہے اور یہ تبدیلی فطری ہے 

انسان کو وقت کے ساتھ ساتھ بدلنا چاہیے ورنہ انسان بہت پیچھے رہے جاتا ہے اور وقت آگے نکل جاتا ہے 

اُس وقت پھر انسان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے 

انسان میں تبدیلیاں دو طرح کی ہوتی ہیں 

ایک مثبت تبدیلی اور 

ایک نیگیٹیو تبدیلی

انسان کو چاہیے کہ وہ مثبت تبدیلی اپنائیں وقت کے ساتھ ساتھ خود کو 

Update

 ضرور کرے 

مثبت تبدیلی یہ ہے کہ آپ نے اپنے حالات سے جو بھی سیکھا ہے اس کو کبھی بھی نہ بھولیں اور اپنی آئندہ آنے والی زندگی میں اُس غلطی کو دوبارہ مت دہرائیں 


وقت کی قدر کریں 

اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سی نعمتیں دی ہیں  جس کی قدر کرنا ہم پر واجب ہے ان میں ایک نعمت (وقت) ہے 

ہم جتنی وقت کی قدر کریں گیں ، وقت بھی ہماری اتنی ہی قدر کرے گا

ایک منٹ میں آپکی زندگی نہیں بدل جاتی لیکن ایک منٹ میں لیا ہوا صحیح فیصلہ آپ کی زندگی ضرور بدل دیتا ہے 

جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے ، وقت ان کی قدر نہیں کرتا 

دیر نہیں لگاؤ یہ سوچنے میں کہ تم نے کیا کرنا ہے ورنہ وقت یہ طے کرے گا کہ تمہارا کیا کرنا ہے 

کامیاب زندگی کا دارومدار وقت کی پابندی سے ہی ہے جو جتنا وقت کا پابند ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ کامیاب ہوگا 

جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں ان کی زندگی

 Manage

 ہوتی ہے ان کو پتہ ہوتا ہے کہ میں نے کونسے وقت میں کونسا کام کرنا ہے ، اور کیسے کرنا ہے 


وقت کی پابندی کیسے کریں؟؟

کامیاب زندگی کیلئے وقت کی پابندی بہت ضروری ہے آپ جب صبح اٹھیں تو آپ اپنے پورے دن کا

 Plan

 بنا لیں کہ میں نے کونسے وقت میں کیا کام کرنا ہے ، اس سے آپ اپنا کام وقت پر مکمل کر لیں گے اور آپ کو کوئی پریشانی بھی نہیں ہوگی 

اگر آپ کو صبح کے وقت میں کام کرنے میں مزہ آتا ہے تو آپ صبح کے وقت پر کام کریں ، اگر آپ کو شام کو کام کرنا آسان لگتا ہے تو آپ شام کو کام کریں ، اور اگر آپ کو سکون بھری رات میں کام کرنا اچھا لگتا ہے کہ سب سو جائے پھر میں کام کروں تو آپ تب کام کریں ، لیکن آپ نے اپنی توانائی اپنے کام کیلئے بچا کر رکھنی ہے اور وقت پر اُس کو صحیح جگہ استعمال کرنا ہے 


وقت کو ضائع نہ کریں 

اکثر نوجوان اپنا وقت سوشل میڈیا پر ، طرح طرح کی ویڈیوز دیکھ کر ، اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے میں ضائع کرتے ہیں 

وقت کو ضائع کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد نہیں ہوتا ان کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کدھر جانا ہے 

ہر روز وقت کو ضائع کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی ترکیب سوچتے رہتے ہیں وقت کو ضائع نہ کریں 

وقت بہت قیمتی ہے اس کو صحیح سے استمال کریں 

اگر آپ اپنی پورے دن کی روٹین دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے کہ 24 گھنٹوں میں سے 20 گھنٹے تو آپ  ضائع کرتے ہیں 

جو وقت کو ضائع کرتا ہے وقت اس کو پھر ضائع کر دیتا ہے 

جو لوگ اپنا وقت ضائع کرتے ہیں ان کی زندگی بے ترتیب ہوتی ہے ان کو چھوٹی سی بھی تکلیف بھی پریشان کر دیتی ہے 


وقت کو ضائع ہونے سے کیسے بچایا جائے ؟؟

وقت کو ضائع کرنے سے ہم ایسے بچا سکتے ہیں کہ آپ ایک کاپی پین لیں اور لکھیں کہ آپ کیسے اور کتنا وقت اپنا ضائع کرتے ہیں 

جب آپ لکھ لیں گے ، تب آپ یہ لکھیں کہ آپ اُس وقت میں ایسا کیا کر سکتے ہیں جس سے وہ وقت آپ کا مفید ثابت ہو 

آپ اُس وقت میں اچھی کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں ، آپ اپنی زندگی کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں  وہ سوچ سکتے ہیں 

اور خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں 

اس طرح آپ کا وقت ضائع نہیں ہوگا اور آپ کو ایک پوزیٹو توانائی ملے گی 

وقت کو اگر آپ ضائع ہونے سے بچانا چاہتے ہیں  تو آپ پر لازم ہے کہ اپنی زندگی کا کوئی مقصد بنا لیں جب آپ کی زندگی کا کوئی مقصد ہوگا تب آپ کوئی بھی کام اُس مقصد کو پورا کرنے کیلئے ہی کریں گے ، وقت کی قدر کریں ، ہر کام اپنے وقت پر کریں

Post a Comment

Previous Post Next Post