Why People Commit Suicide after failing in Love | Urdu Article on love Urdu Life77


 محبت میں جان دینا 

انسان جب کسی کے ساتھ ایموشنل اٹیچ ہوتا ہے تو وہ اُس کے بغیر نہیں رہے سکتا ایسا اُس کو لگتا ہے 

بنا محبوب کے اُس انسان کی زندگی کا کوئی مقصد ہی نہیں ، اُس کو زندگی کا ہر رنگ پھیکا لگتا ہے اور پھر وہ اپنی جان دینے کی کوشش کرتا ہے 

کیا واقعی محبت میں جان دینا ضروری ہے ؟؟

کیا محبت میں واقعی جان دینے والا وفادار ہوتا ہے ؟؟

کچھ نوجوان ایسے ہیں ان کو لگتا ہے محبت ہی سب کچھ ہے محبت کے بنا کچھ نہیں ہے اور جب ان کو اپنی محبت نہیں ملتی تو وہ اپنی جان دے دیتے ہیں خودکشی کر لیتے ہیں 

محبت تو جینا سیکھاتی ہے محبت جان لینا نہیں سیکھاتی 

جو لوگ بولتے ہیں نہ میں محبت میں جان بھی دے سکتا ہوں دراصل یہ غلط بولتے ہیں ، اگر جان لینا اتنا آسان ہوتا تو آج ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی بندہ خودکشی کر رہا ہوتا ، لیکن کچھ لوگ اتنے جنون والے ہیں کہ وہ ایسی حرکت کر لیتے ہیں 

محبت میں جان دینا کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے اپنی تکلیفیوں ، مشکلوں سے بچنے کا یہ حل نہیں ہے کہ آپ اپنی جان لے لیں بلکہ یہ تو بہت ہی گھٹیا حرکت ہے جو بیوقوف لوگ کرتے ہیں 


مرنا اتنا آسان نہیں 

لوگ بولتے ہیں کہ ہم مر جائے گے لیکن مرنا اتنا آسان نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا نہیں کیا کہ وہ کسی دوسرے انسان کیلئے اپنی جان دے 

اگر مرنا اتنا ہی آسان ہوتا تو ہر کوئی  انسان خود کی جان لے لیتا 

دکھ درد تکلیفیں ، کس کی زندگی میں نہیں آتی ؟؟

سب کی زندگی میں دکھ درد تکلیفیں اور مشکلیں آتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان اپنی جان ہی لے 


زندگی قیمتی تحفہ ہے 

اللہ تعالیٰ کی جہاں بےشمار نعمتیں ہیں وہی زندگی ان میں سے ایک ہے 

زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے 

آپ کو زندگی اللہ تعالیٰ نے دی ہے اور اِس زندگی کو واپس لینے کا حق بھی صرف اُسی کو ہے 

آپ کو زندگی کی قدر کرنی ہوگی 

اور اِس نعمت پر خدا کا شکر کرنا چاہیے 

زندگی خوشگوار تب ہی بنتی ہے جب آپ اس کو ہنسی خوشی گزاریں ، اور ہنسی خوشی آپ  زندگی تب ہی گزاریں گے جب آپ کو آپکی زندگی کا مقصد پتہ ہوگا 

آپ کو پتہ ہوگا کہ آپ نے کدھر جانا ہے آپ کی منزل کیا ہے ، جب آپ کا مقصد صاف ہوگا تو یہ چھوٹے موٹے دکھ ، درد تکلیفیں ، مشکلیں آپ کی زندگی کی رکاوٹ نہیں بننے گی 


خودکشی کے بارے میں سوچنا 

خودکشی ایک ایسا عمل ہے جو کہ انسان کو کہی کا نہیں چھوڑتا اس کی دنیا تو خراب ہوگی لیکن خودکشی کرنے کے بعد وہ اپنی آخرت بھی خراب کرے گا 

خودکشی کے بارے میں سوچنا ایک عام سی بات ہوگی آج کل کے زمانے میں، زیادہ تر یہ سوچ نوجوانوں میں پائی جاتی ہے ، اس کی بہت ساری وجوہات بھی ہے 

محبت میں بیوفائی، نوکری کا نہ ملنا ، گھر کے مسئلے و مسئلہ ، دوستوں کی بے رخیاں، اور بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے خودکشی کے بارے میں سوچنا ایک عام سی بات ہوگئی ہے 

لیکن جب بھی آپ کو خودکشی کرنے کا خیال آئے تو آپ یہ سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی زندگی ختم کرنے کا کوئی حق نہیں دیا ہے 

آپ کو زندگی ملی ہے آپ کو اِس کو گزارنا ہے 

زندگی میں یہ جو بھی مشکلات آتی ہیں یہ اتنی بڑی نہیں ہوتی 

ہمارا 

reaction

 ان مشکلوں کو بڑا اور مشکل بناتا ہے 

دنیا میں کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہے جس کی زندگی میں دکھ، درد ، تکلیف نہ ہو ، لیکن ہیرو وہی ہے جو ان مشکلات کا سامنا کریں اور پھر زندگی گزاریں 

جب بھی آپ کو لگے کہ آپ کی زندگی سب سے مشکل ہے ، آپکو زندگی میں بہت ساری تکلیفیں ہیں ، اور آپ کو اپنی زندگی ہی ختم کر دینی چاہیے تو کبھی آپ دوسروں کے غم سننے کی کوشش کیا کریں 

دوسروں کے دکھ، درد اور تکلیفیں جاننے گے تو آپ کو لگے گا کہ آپ کا دکھ، درد ، اور تکلیفیں ، ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے 


خودکشی حرام ہے 

انسان کی زندگی میں چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آ جائیں ، لیکن خودکشی کرنا حرام ہے 

اِس کو چاہیے کہ ان مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کرے 

اللہ نے ہمیں زندگی دی ہے 

کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ اللہ نے ہمیں کیوں زندگی دی ہے 

اللہ نے ہمیں یہ زندگی کسی خاص مقصد کیلئے دی ہے جس میں سے اول تو اللہ کی عبادت کرنا ہے اور دوسرا اپنی زندگی کا اصل مقصد ڈھونڈنا ہے جہاں تک آپ جانا چاہتے ہیں اپنی زندگی کا مقصد آپ نے طے کرنا ہے 

دکھ، درد تکلیفیں ، اور مشکلیں آپ کی زندگی میں آئیں گی لیکن جب آپ کو یہ یقین ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ مشکلات میری زندگی میں آگے کی زندگی کو آسان کرنے کیلئے دی ہے تو آپ کو صبر آ جائے گا 

خود کی غلط سوچ کو اپنے اوپر حاوی نہیں کرنا چاہیے ورنہ وہ ہمیں ختم کر دیتی ہے ایسے میں ہم نہ زندہ میں شمار ہوتے ہیں اور نہ مردہ میں ، خودکشی کے بارے میں سوچنا بھی حرام ہے 

خودکشی کے بارے میں سوچنے سے آپ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں 


زندگی کو آسان بنائیں 

اللہ تعالیٰ نے آپ کو زندگی دی ہے اس کو آسان بنانا آپ کا کام ہے ، اور زندگی کو آسان بنانا بہت ہی زیادہ آسان کام ہے اپنی زندگی کا مقصد طے کریں ، اپنے اہداف ہے کریں ، اپنے آپ کو اور اپنی زندگی کو ایک مقصد دیں اور اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کریں جب آپ کی زندگی میں کوئی مقصد ہوتا ہے تب آپ کو تکلیفیں، پریشانیاں، مشکلیں، آپ کی زندگی میں آپ کو بوجھ نہیں لگتی کیونکہ آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ جب تک مشکلیں نہیں آئے گی تب تک آپ بہتر سے بہترین نہیں بن سکتے 

جب آپ کو جنون ہوگا اپنے مقصد کو پورے کرنے کا کوئی بھی چیز آپکی زندگی میں روکاوٹ نہیں بنا سکتی آپ ہر چیز کو پار کر کہ اپنی منزل کو پہنچ جاتے ہیں

زندگی کو بہتر سے بہترین بنانے کا طریقہ یہ ہی ہے کہ آپ اپنی زندگی کا مقصد طے کریں اور اِس کو پورا کرنے کی کوشش میں لگ جائیں 

اپنی تکلیفیوں سے سیکھیں کیونکہ تکلیفیں ہمیں بہت کچھ سیکھاتی ہیں اور یہ یاد رکھیں کر مشکل کے بعد آسانی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post