What is Love | Payar Kya hai in Urdu | Love Definition in Urdu | Urdu life 77







محبت لفظ جتنا پیارا ہے اُس سے زیادہ اِس کا احساس خوبصورت ہے، محبت دو دلوں کو ہی نہیں، بلکہ دو روحوں کو جوڑ دیتی ہے 

محبت کا جذبہ سب سے الگ ہوتا ہے جس سے محبت ہوتی ہے نہ اُس کی بُری بات بھی اچھی لگتی ہے 

 محبت کی ہر ادا میری نرالی ہے 

تب ہی تو محبت میری مثالی ہے


اللّٰہ سے محبت 

 اللّٰہ تعالیٰ سے محبت انسان کو مضبوط بناتی ہے کیونکہ اِس میں نہ بیوفائی کا ڈر ہوتا ہے، اور نہ ہی بچھڑ جانے کا ، اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے تو پھر کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنے بندے کو تکلیف میں اکیلا چھوڑ دے وہ تو ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے بس ہم ہی اُس کے گناہگار بندے ہے جو اُس کو بھول جاتے ہیں 

اللّٰہ پاک ہماری زندگی میں ہمیں تکلیف بھی صرف اِس لئے دیتا ہے کہ ہماری اصلاح ہو سکے، ہمیں صحیح اور غلط پتہ چل سکے، ہمیں یہ بتا سکے کے کون ہمارے ساتھ کتنا مخلص ہے

ہمیں خدا سے دعا مانگنی چاہیے کے اللہ پاک ہمارے دل میں اپنے لئے محبت ڈال دے 

جو رب کی محبت پا لیتا ہے ، اُس کو پھر کسی اور محبت ، یا سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی 

رب کی محبت ہمیں اِس قدر مضبوط بناتی ہے کے چاہے پھر ہمارے سامنے کتنی ہی مشکلیں ہی کیوں نہ آ جائے لیکن ہمیں اُس پاک ذات پر یقین ہو کے وہ جو کرتا ہے ہماری بہتری کیلئے کرت ہے ، یہ مشکلیں وقتی ہے 


انسان سے محبت 

کسی کو پسند کرنا عام سی بات ہے لیکن کسی کو محبت کرنا بہت خاص ہے ، محبت ہر کسی سے نہیں ہوتی ، انسان کی محبت ہمیں دن بہ دن کمزور بناتی ہے 

ہمیں ہر وقت ڈر رہتا ہے کہی وہ انسان ہم سے بچھڑ نہ جائے جس سے ہم محبت کرتے ہیں ، ہماری زندگی میں کئی ساری تکلیفیں آتی ہیں جس پر ہم دکھی ہو کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن اگر ہم ایک بار یہ سمجھ جائیں کہ وہ تکلیفیں ، آزمائشیں ہماری بہتری کیلئے آتی ہے تو شاید پھر ہم اُس آزمائش کو خوشی خوشی قبول کر لیں 


خود سے محبت 

انسان کو سب سے پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے کیونکہ جو چیز آپ کے پاس ہے ہی نہیں تو پھر کیسے ممکن ہے کہ آپ کسی اور کو دیں 

انسان کے اوپر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ انسان کا خود کا حق ہوتا ہے 

انسان کو چاہیئے کے وہ پہلے خود سے محبت کرے ، خود کو سمجھیں، خود کی خود عزت کرے ۔

انسان دوسروں کی محبت میں خود سے محبت کرنا بھول جاتا ہے 

خود سے محبت کرنا خود غرضی نہیں بلکہ اِس بات کی علامت ہے کہ آپ محبت دینا جانتے ہیں، آپ کو پتہ ہے کہ محبت ہوتی کیا ہے، دوسروں کے دکھ، درد سمجھنا جانتے ہیں کیسے ممکن ہے کے جو بندہ اپنا دکھ درد نہیں سمجھتا وہ دوسرے کے دکھ درد سمجھیں ، ایک بات یاد رکھیں ، انسان جب تک اپنی تکلیف کو تکلیف سمجھیں گا ، تب ہی اُس کو دنیا کی تکلیف تکلیف لگے گی 


محبت اندر کا معاملہ ہے 

محبت روحانیت کا سب سے خوبصورت جذبہ ہے ، محبت دل کا معاملہ ہے ، بنا محبت کے انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا، اگر انسان کو کامیاب ہونا ہے تو محبت لازمی ہے ، اِس کیلئے اپنے کام سے محبت ، خود سے محبت, اپنے آس پاس رہنے والوں سے محبت کرنا ضروری ہے 

محبت کے بنا کوئی بھی رشتہ ادھورا ہے، محبت ہی وہ کڑی ہے جو ایک انسان کو دوسرے انسان سے جوڑتی ہے 

چار دن کی زندگی ہے انسان کو ہنسی ، خوشی گزار دینی چاہیئے ، ہر کسی کے ساتھ محبت سے پیش آنا چاہیئے ، نفرتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا 

محبت وہ واحد جذبہ ہے جس میں انسان اندھا ہو جاتا ہے ، اُس کو محبت میں ملا ہوا دکھ بھی دکھ نہیں لگتا ،اُس کو ہر چیز اچھی ، اور خوبصورت لگتی ہے 


محبت انسان کو بدل دیتی ہے 

محبت ایک ایسا ایموشن ہے جو انسان کو بدل کر رکھ دیتا ہے ، محبت میں بہت طاقت ہوتی ہے ، محبوب کا اقرار اور انکار عاشق کی زندگی بدل دیتا ہے 

محبت میں انسان اتنا طاقتور ہوتا کہ اُس کو لگتا ہے دنیا کی ہر چیز اُس کے اختیار میں ہے ، جہاں محبت انسان کو طاقتور بناتی ہے وہی محبت انسان کو اِس قدر کمزور بنا دیتی ہے کے ہر وقت اُس کے دل میں ڈر ہوتا ہے کہ کہیں اُس کا محبوب اُس کو چھوڑ  نہ جائے 

محبت کو انسان چاہ کر بھی نہیں چھپا سکتا ، کیونکہ محبت اُس کی آنکھوں سے صاف نظر آتی ہے 


محبت میں بیوفائی 

جہاں محبت اپنے ساتھ بے پناہ پیار لے کر آتی ہے وہیں محبت اپنے ساتھ دکھ، درد ، بے رخی ، بیوفائی سب لے کر آتی ہے لیکن ہمیں اُن سب کو خود پر حاوی نہیں کرنا چاہیئے 

ہم لوگ اِن سب جذبوں کو خود پر اس قدر حاوی کر لیتے ہیں کہ ہمیں دنیا سے چڑ سی ہو جاتی ہے 

جس محبت میں انسان کو دنیا خوبصورت لگتی ہے ، اُس ہی محبت میں انسان کو دنیا اور دنیا والوں سے نفرت ہونے لگتی ہے 

جب انسان کو دھوکا ملتا ہے ، تب انسان اندر سے ٹوٹ جاتا ہے ، ایسے میں اُس کو چاہیئے کہ وہ خدا پر کامل یقین رکھ کر صبر کرے , صبر کا پھل بہت میٹھا ہوتا ہے ۔

آپ کی زندگی سے کوئی انسان تب تک نہیں جاتا جب تک کوئی بہترین آپ کی زندگی میں نہ آ جائے  

اگر اللّٰہ تعالیٰ ایک چیز لیتا ہے تو دوسری اور ہزاروں سے نوازتا ہے وہ رب بہت کریم ہے ، کرم کرنے والا ہے ، بس ہمیں اُس پر یقین ہونا چاہیے 


یک طرفہ محبت 

یک طرفہ محبت سب سے تکلیف دینے والا عمل ہے جس میں آپ کو پتہ ہو کہ آپ کا محبوب آپ کو پسند تک نہیں کرتا لیکن پھر بھی آپ اُس سے محبت کرنا نہیں چھوڑ پاتے ، اُس سے دور نہیں ہو پاتے، تو میری ایک بات یاد رکھیں 

محبت کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ہے ، لیکن اُس محبت سے دور جانا ہمارے اختیار میں ہوتا ہے 

وہ محبت کس کام کی جس میں آپ کی عزتِ نفس بار بار مجروح ہو رہی ہے، وہ محبت کس کام کی جس میں آپ کو بار بار درد محسوس ہو رہا ہو ، جس میں آپ بار بار رو رہے ہو ۔

آپ اس دنیا میں اس لیے نہیں آئے کے آپ کسی کی محبت میں روتے رہیں، آپ کی زندگی کا اپنا ایک مقصد ہے ، وہ مقصد طے کریں، اور اُس کو سوچتے ہوئے کوئی بھی کام کریں ۔

میں جانتی ہوں محبت کو چھوڑ دینا آسان نہیں ، لیکن اتنا بھی مشکل نہیں ہے بس ارادا پکا ہونا چاہیے ، جب آپ نے سچے دل سے کسی سے دور جانے کا ارادہ کیا وہاں آپ کیلئے آسانیاں پیدا ہونے لگ جائے گی ، لیکن جب آپ خود ہی کسی کی محبت سے نکلنا نہیں چاہتے تو کوئی دوسرا آپ کو نہیں نکال سکتا 

محبت میں بیوفائی کے بعد آپ کے پاس دو آپشنز ہوتے ہیں 

1

 ایک آپ اپنے ماضی میں جو ہوا ، اُس کو لے کر بیٹھے روتے رہیں 

2

 دوسرا آپ کے ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اُس سے کچھ سیکھ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھ جائیں 

یہ آپ پہ ہے کہ آپ کونسے والے آپشن کو چوز کرتے ہیں 

یک طرفہ محبت انسان کو ختم کر دیتی ہے ، اِس سے پہلے آپ ختم ہو جائے سوچیں ذرا کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اِس دنیا میں اس لیے بھیجا تھا ، اگر آپ کو خدا نے زندگی دی ہے تو مقصد بھی ضرور دیا ہوگا اُس مقصد کو ڈھونڈیں


محبت کرنا آسان نہیں بس اتنا سمجھ لیجیے اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post