What is the differences between Girl and Daughter in Urdu | Love Article for girls | Urdu life 77


لڑکیاں بہت نازک ہوتی ہیں چاہیے لڑکی شہر کی ہو ، گاؤں کی ہو، کسی امیر باپ کی بیٹی ہو، یا پھر کسی مزدور کی بیٹی ہو سب لڑکیوں کی خواہشات ایک جیسی ہوتی ہیں

محبت کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں 

لڑکیوں کو اپنی ضد منوا کر اچھا لگتا ہے، وہ چاہتی ہے کہ کوئی ایسا ہو جو ان کو دنیا کی ہر خوشی دے ، اُن کو اسپشل فیل کرواے ، ان کی پر ایک خواہش کو پورا کرے ، ان کی ہر بات مانے، اور ان کو بلکہ شہزادی کی طرح رکھے 


ایک لڑکی کی محبت 

ایک لڑکی جب کسی سے محبت کرتی ہے ، تو وہ اُس انسان پر اپنا سب کچھ وار دیتی ہے پھر کوئی اور لڑکا اُس کو حاصل نہیں کر سکتا ، لڑکیاں محبت کے معاملے میں بہت حساس اور مضبوط ہوتی ہیں 

ایک لڑکی اپنی محبت کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے اُس کو کسی بھی بات سے ڈر نہیں لگتا ، نہ وہ کسی سے ڈرتی ہے ، اگر اُس کو ڈر لگتا ہے تو صرف ایک چیز سے کے کہیں وہ انسان (جس سے وہ محبت کرتی ہے ) وہ نہ اُس کو چھوڑ کر چلا جائے 


ایک بیٹی کی محبت 

لڑکیاں تو سب ہوتی ہیں لیکن بیٹی ہونے کا فرض کوئی کوئی نبھا پاتی ہے

محبت ایک بیٹی کو بھی ہوتی ہے ، ایک بیٹی بھی ٹوٹ کر اور بے پناہ محبت کرتی ہے لیکن وہ اپنی محبت کا اظہار اِس ظالم سماج کے سامنے نہیں کرتی ، لیکن اگر وہ کر بھی دے محبت کا اظہار تو اُس کے پیرؤں میں زنجیریں باندھ دی جاتی ہیں عزت کے نام پہ، اور تب وہ ایک بیٹی ہونے کا فرض نبھاتی ہے 

اکثر لڑکیاں بیٹی ہونے کے قرض کو نبھاتے نبھاتے اپنی محبت کے ساتھ بیوفائی کر دیتی ہے

ایک بیٹی کیلئے محبت کرنا آسان نہیں ہوتا، اُس کے ساتھ اُس کے والد ، بھائی کی عزت جوڑی ہوتی ہے اور ان سب سے زیادہ ان کا اعتبار جڑا ہوا ہوتا ہے 

ایک اچھی بیٹی کو محبت کرنے کی اجازت نہیں ہوتی 


ایک لڑکی اور بیٹی کی محبت میں فرق 

ایک لڑکی اور بیٹی میں سب سے بڑا یہ فرق ہوتا ہے ایک لڑکی اپنی محبت کیلئے کچھ بھی، اور کسی بھی حد کو پار کر سکتی ہے 

ایک بیٹی جب محبت کرتی ہے ، وہ خاموش ہوتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ وہ اکیلی نہیں ہے اُس کے ساتھ کہیں لوگوں کی عزت جڑی ہوتی ہے       

لڑکیاں اپنے والد سے محبت کرتی ہے، لیکن بیٹیاں اپنے والد کیلئے اُس انسان کے ساتھ بھی رہے لیتی ہے جو اُس کو پسند تک نہیں ہوتا 

اکثر لڑکیاں بیوفا بھی اِس وجہ سے ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کو ایک بیٹی ہونے کا فرض نبھانا ہوتا ہے 

کچھ لڑکیوں کو غلط راستے پر جانے سے روک لیا جاتا ہے ، لیکن اکثر لڑکیاں غلط راستے پر چل پڑتی ہیں ، ان کو لگتا ہے کے سب انسان ایک جیسے ہوتے ہیں ان سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ غلط ہوتی ہیں 


گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی 

اُس لڑکی کی کیا عزت ہوگی جو اپنے والدین کی عزت کو اپنے پیروں کے نیچے روند کر چلی گئی ہو

گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی کبھی خوش نہیں رہتی، اُس کو نہ دنیا والے جینے دیتے ہیں ، اور نہ وہ جس کے سہارے اُس نے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہوتا ہے 

زندگی کا ایک ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جب اُس کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے 

چاہے وہ انسان کتنا ہی مخلص کیوں نہ ہو لیکن آپ کبھی بھی خوش نہیں رہے پاؤ گی 

جس باپ نے تمہیں اتنا پیار دیا ، تم پر اعتبار کر کے اتنا پڑھایا لکھایا ، تمہیں اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک بھیج دیا ، بنا دنیا والوں کی بات سننے ، دنیا والوں کی باتوں کو اگنور کر کہ اُس نے تم پر اعتبار کیا ، اُس نے تمہارے لئے ہر راستہ آسان کیا اور تم اُسی باپ کو دھوکا دینے جارہی ہو ۔

کس کے لئے ؟؟؟

ایک چند سالوں کے ریلیشن شپ کیلئے ، جس کو تم صحیح سے جانتی تک نہیں اُس کیلئے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر چلی جاؤ گی ، ان کی عزت کے جنازہ نکال کر ، ان کے اعتبار ، ان کے مان غرور کو مٹی میں ملا کے ، اُس انسان کیلئے جس کا تمہیں یہ بھی نہیں پتہ کے وہ پوری زندگی تمہارا ساتھ دے گا بھی یا نہیں 

ایک لڑکی ایسی حرکت کر سکتی ہے وہ گھر سے بھاگ سکتی ہے ، لیکن ایک بیٹی یہ حرکت کبھی سوچ بھی نہیں سکتی 

بس یہ ہی فرق ہوتا ہے ایک لڑکی اور ایک بیٹی کی محبت میں 

ریلیشن شپ رکھنا بُری بات نہیں ہے لیکن اِس ریلیشن شپ کیلئے اپنے والدین کی عزت کا جنازہ نکالنا یہ سراسر غلط ہے ، اور والدین کو بھی چاہیے کہ شادی سے پہلے اپنی بیٹی کی رضامندی ضرور جان لے 


محبت کی شادی 

اسلام میں ایک لڑکی کو پوری پوری اجازت ہے کہ وہ اپنی پسند اپنے والدین کو بتا کر ، اُس انسان کے ساتھ شادی کر سکتی ہے 

لیکن اگر وہ نہ بھی مانیں تو والدین ہمیشہ اپنے بچوں کیلئے صحیح ہی فیصلا کرتے ہیں 

والدین کی مرضی سے ہوئی شادی ہی بہترین ثابت ہوتی ہے 

اکثر لڑکے لڑکیوں کو اپنی باتوں میں الجھا لیتے ہیں اور جب شادی کرنے کی باری آتی ہے تو طرح طرح کی مجبوریاں سامنے آجاتی ہیں 

اکثر لوگ بولتے ہیں کہ لڑکیوں کو بہت زیادہ مجبوریاں ہوتی ہیں ، لڑکیاں اپنے والدین کے سامنے بات نہیں کر پاتی ، لیکن ایک لڑکی میں اتنی طاقت ہے کہ وہ اپنی محبت کا اظہار سب کے سامنے کرے لیکن بعد میں یہ ہی لوگ ہوتے ہیں جو اِس لڑکی کو بے حیا، بدچلن، بے شرم جیسے ناموں سے پکارتے ہیں 

محبت کی شادی کرنا کوئی گناہ نہیں ہے لیکن اپنی محبت کیلئے غلط راستے پر چلنا یہ گناہ ہے 

کچھ بھی کرنے سے پہلے اپنے والدین کا ضرور سوچ لیں 

لڑکا کچھ بھی کر سکتا ہے کیونکہ وہ لڑکا ہے لیکن ایک لڑکی کو بہت سوچ سمجھ کر قدم رکھنا ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک لڑکی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بیٹی بھی ہوتی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post