How to think Positive Article | Urdu Motivational Article | Urdu life 77


 مثبت سوچ   

 سوچ دو طرح کی ہوتی ہے ایک پوزیٹو اور دوسری نیگیٹیو سوچ 

مثبت سوچ ہمارے لئے اور ہمارے آس پاس کے لوگوں کیلئے بہت ضروری ہے مثبت سوچ یہ ہے کہ زندگی میں چاہیے جتنی مرضی تکلیفیں ، مشکلیں آ جائے لیکن آپ کو یہ پتہ ہو کہ یہ سب تکلیفیں ، مشکلیں وقتی ہیں اور یہ میری اصلاح کرنے کیلئے ہی آئی ہیں 

نیگیٹیو لوگوں کی سوچ جو سوچ ہوتی ہے وہ دیمک کی طرح ہوتی ہے ان کو سوچ خود کو اندر ہی اندر سے کھا جاتی ہے

نیگیٹیو لوگ نہ صرف خود کیلئے بلکہ اِس معاشرے کیلئے بھی خطرناک ہوتے ہیں 

ان کے پاس کسی بھی مسئلہ کا حل ہونے کے باوجود بھی ان کو کسی نہ کسی بات پر مسئلہ ہوتا ہے ، وہ پرابلمز پر زیادہ فوکس دیتے ہیں نہ کے پرابلم کے حل پر ،ان کی عادت ہوتی ہے وہ ہر اچھی چیز کو بھی برا ہی کہتے ہیں 


پوزیٹو کیسے سوچیں ؟؟

پوزیٹو سوچنا کوئی مشکل کام نہیں ہے لیکن پوزیٹو سوچنے کیلئے آپ کو ایک مضبوط مائنڈ سیٹ کی ضرورت ہوتی ہے 

اگر ایک دفعہ ہم نے ارادہ کر لیا ہے ، ہم نے پوزیٹو ہی سوچنا ہے تو وہ بات ہمارے مائنڈ تک پہنچ جاتی ہے اور پھر ہمارا مائنڈ کام کرنے شروع ہو جاتا ہے ، پھر آپ کا مائنڈ آپ کو بار بار ریمائنڈ  کرواتا ہے کہ آپ نے یہ کام کرنا ہے 

تو سب سے پہلے ارادہ کیجیے کہ میں نے پوزیٹو ہی سوچنا ہے اُس کیلئے اپنے مائنڈ کو پہلے سے تیار اور مضبوط رکھے

پوزیٹو سوچ نہ صرف خود کیلئے بلکہ اِس معاشرے کیلئے صحیح ثابت ہوتی ہے ، لوگ جتنی مرضی آپ پر تنقید کریں ، آپ ان سب کا سامنا ایک پوزیٹو سوچ کے ساتھ کریں گے تو آپ کی مشکلیں آسان ہونا شروع ہو جائے گی 

پوزیٹو سوچنا بہت آسان ہے بس آپ نے یہ پکا ارادہ کرنا ہے کہ میں نے ہر حال میں اور ہر کسی کے بارے میں پوزیٹو ہی سوچنا ہے ، اِس سے آپ کو بہت فائدے ہوگے اور آپ سکون کی زندگی گزاریں گے 


نیگیٹیو خیالات کیوں آتے ہیں ؟؟

ہم میں سے کافی سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو نیگیٹیو نہیں سوچنا چاہتے ہیں لیکن ان کے ذہن میں پھر بھی نیگیٹیو خیال آتے ہیں

یہ کس لیئے ہوتا ہے ؟؟

یہ اِس لئے ہوتا ہے کہ ان کی زندگی میں کچھ نہ گوار حالات ان کو ایسا سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ یہ پوری دنیا غلط ہے ، بیوفا ہے

جو انسان نیگیٹو سوچتا ہے اُس کو سب سے بڑا خطرہ خود سے ہے ، وہ جانے انجانے میں خود کو ہی نقصان پہنچتا ہے 

جب انسان کی زندگی میں مشکلیں، تکلیفیں، دکھ درد آتے ہیں لوگوں کی حقیقتیں ان کے سامنے آتی ہیں ، کچھ لوگ یہ سب دیکھ کر نیگیٹیو ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگ یہ سب دیکھ کر ایک مثبت زندگی گزارنے کیلئے آگے ہیں ، یہ سب ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم خود کیا کرنا چاہتے ہیں 


پوزیٹو رہنا کیوں ضروری ہے ؟؟

پوزیٹو رہنا بہت زیادہ ضروری ہے یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ پوزیٹو سوچ سے آپ کو پوزیٹو توانائی ملتی ہے جب آپ ہر کسی کے بارے میں پوزیٹو سوچیں گے تو آپ کیلئے اِس دنیا میں رہنا آسان ہو جائے گا ، آپ کو مزہ آنے لگے گا 

آپ کا اپنا دن، اپنا کام، گھر والے اور باقی ساری دنیا کے لوگ اچھے لگنے لگے گیں 

لیکن اگر اِس کے برعکس اگر آپ نیگیٹیو سوچتے ہیں تو صحیح چیز بھی آپ کو غلط لگے گی ، آپ کو لگے گا اس دنیا میں جو ہو رہا ہے سب کچھ غلط ہی ہو رہا ہے آپ کو نہ صرف دنیا والوں سے بلکہ خود سے بھی نفرت ہونے لگی گی 

پوزیٹو رہنے سے آپ کو دلی سکون ملتا ہے جب آپ نیگیٹیو حالات میں بھی پوزیٹو سوچتے ہیں تو آپ جیت جاتے ہیں 

انسان کو ہر چھوٹی چھوٹی چیزوں  میں پوزیٹو بات ڈھونڈنی چاہیے 

پوزیٹو سوچنے کو اپنی عادت بنا لیجیے 

پھر ایک دن یہ آپ کی زندگی بدل دے گی 

انسان کی سوچ اُس بیج کی مانند ہوتی ہے جس کو زمین میں بویا جاتا ہے پھر اس کو پانی دے کر ایک بڑا پودا بنایا جاتا ہے ٹھیک اُسی طرح انسان کی سوچ ہوتی ہے

 انسان جو سوچ (پوزیٹو یا نیگیٹیو ) کا بیج بوتا ہے اس کو نتیجے بھی اُسی کے مطابق ملتے ہیں ، اگر انسان پوزیٹو سوچ کا بیج لگائے گا تو اُس کو نیتجے یقیناً اچھے ہی ملے گے لیکن اگر انسان نیگیٹو سوچ کا بیج لگائے گا تو اُس کیلئے خطرناک ہے 


نیگیٹو سوچ کیسے ختم کریں ؟؟؟

اس دنیا میں کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے لیکن اگر انسان اِس کو مشکل بنانا چاہے تو وہ کام مشکل بن جاتا ہے 

نیگیٹو سوچ ختم کرنا بہت آسان ہے لیکن اس سے پہلے آپ خود کے دل سے پوچھ لے کے کیا آپ واقعی نیگیٹو سوچ کو ختم کرنا چاہتے ہیں 

انسان کا پکا ارادہ اُسے زمین سے پکڑ کر آسمان تک پہنچاتا ہے 

ارادہ پکا ہونا چاہیے ، کہ چاہیے کچھ بھی ہو میں نے نیگیٹو سوچ کو اپنے اندر سے ختم کرنا ہے تو آپ کیلئے یہ کام آسان ہو جائے گا 

سب سے پہلے آپ نے خود کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ دنیا میرے ساتھ ہے، سب مجھ سے پیار کرتے ہیں، سب میرے اپنے ہیں ، کیونکہ جب بھی ہم نیگیٹیو سوچتے ہیں تو سب سے پہلے یہ ہی سوچتے ہیں کہ ہمارا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے ہم اس دنیا میں اکیلے ہیں ، آپ کو خود کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں ، آپ اکیلے نہیں ہوتے دراصل آپ خود کو خود اکیلا کرتے ہیں اپنی نیگیٹیو سوچ کی وجہ سے ، سب آپ  کے اپنے ہیں 

جب بھی آپ کسی کے بارے میں نیگیٹو سوچنے لگے تو اُسے ایک کاپی پر لکھ لیں اس سے یہ ہوگا کہ آپ تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد واپس جب آپ اس کاغذ کو دیکھیں گے تو آپ کو فیل ہوگا کے آپ کتنا بُرا سوچتے ہیں ، آپ کو ایک عجیب سی feeling

 محسوس ہوگی کے میں کتنا غلط سوچتا ہوں کسی بھی انسان کے بارے میں، یاد رکھیں انسان جیسا خود کو ہوتا ہے ، اُس کو پوری دنیا بھی ویسی ہی لگتی ہے

اگر انسان پوزیٹو ہے تو اُس کو پوری دنیا پوزیٹو نظر آئے گی ، لیکن اگر انسان خود ہی نیگیٹو ہے تو اِس کو پوری دنیا نیگیٹو ہی نظر آئے گی 


 (Vibes)نیگیٹیو اور پوزیٹو 

انسان جو کچھ بھی اپنے دل میں سوچتا ہے وہ اس کے چہرے سے صاف نظر آتا ہے ، انسان لاکھ ہزار دفعہ بھی کوشش کر لے اپنی دل کی بات چھپانے کی لیکن وہ اس کے کسی نہ کسی انداز سے پتہ چل ہی جاتا ہے 

جب آپ کسی کیلئے نیگیٹیو سوچتے ہیں تو اگلے بندے کو آپ سے

 (Negative Vibes) 

آنا شروع ہو جائے گی ، اُس کو پتہ چل جائے گا کے آپ اُس کو لیکر کچھ غلط سوچ رہے ہیں پھر ایسے وہ انساں آپ سے دور رہنے لگتا ہے ، پھر سب آپ سے دور بھاگے گے ، آہستہ آہستہ سب کا آپ پر سے اعتبار اٹھ جائے گا ، لیکن اگر دیکھا جائے تو جب کسی انسان کے اندر سے پوزیٹو 

Vibes 

آتی ہیں تو اِس سے بہت سے لوگ پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ کسی کے بھی بارے میں غلط نہیں سوچتا ، اس کو پتہ ہوتا ہے کہ ہر بندہ اپنی اپنی جگہ پر صحیح ہے 

وہ مثبت سوچتا ہے ، لوگ اس سے محبت کرتے ہیں ، ان کی عزت کرتے ہیں 

نیگیٹیو سوچ میں سوائے تکلیف کے اور کچھ نہیں ہے ، اگر آپ کی زندگی میں ایسے حالات ہوئے ہیں جن کی وجہ سے آپ کی سوچ نیگیٹیو میں تبدیل ہو گئی ہے تو اِس کو نیگیٹیو سے پوزیٹو میں جتنا جلدی ہو سکے تبدیل کریں 

مشکلات سب کی زندگی میں آتی ہیں 

دکھ ، درد دھوکا سب کو ملتا ہے لیکن یہ سب ہماری زندگی میں اس لئے ہوتا ہے تا کے ہمیں آگے مشکلوں سے لڑانے کی ہمت ا جائے ، ہمیں بتایا جا سکے کہ زندگی ہر دن ایک جیسی نہیں ہوتی ، وقت بدلتا رہتا ہے اگر آپ کا اس دنیا میں کوئی اپنا نہیں ہے تو آپ خود کے خود اپنے بن جائیں 

Post a Comment

Previous Post Next Post