How to Move on after breakup | Urdu Article on Love | Urdu Life 77


 زندگی چلتی رہتی ہے 

کسی بھی انسان کے چلے جانے سے یہ زندگی نہیں رکتی، کسی بھی انسان کے آپ کی زندگی سے چلے جانے سے آپ مر نہیں جاتے ، زندگی کسی کیلئے نہیں رکتی ،زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے 

ہم جتنا مرضی کہے لیں کہ ہم فلاں انسان کے بغیر نہیں رہے سکتے ، اگر وہ انسان ہماری زندگی سے چلا بھی جائے نہ تب ہم مر نہیں جاتے ، زندہ رہتے ہیں ، تب بھی ہمیں آکسیجن آتی ہیں ، تب بھی ہم پانی پیتے ہیں ، کیونکہ زندگی کا یہ ہی دستور ہے کوئی جائے گا ، تو کوئی دوسرا آپکی زندگی میں آئے گا 

اگر ایک انسان کے چلے جانے سے زندگی رک جاتی نہ تو آج دنیا ختم ہو جاتی 

اگر ایک انسان زندگی سے گیا ہے تو دوسرا اِس کی جگہ ضرور آئے گا 

اللّٰہ تعالیٰ کبھی بھی  در اُس وقت تک انسان کیلئے بند نہیں کرتا جب تک دوسرا در نہ اپنے بندے کیلئے کھول دے 

لائف میں ایک ایسا اسٹیج ہوتا ہے جہاں ہم بہت زیادہ  ایموشنل ہو جاتے ہیں ، اُس ہی اسٹیج پر ہم سے کافی ساری غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن وہ ایک ایسا اسٹیج ہوتا ہے ہماری زندگی کا جہان ہمیں لگتا ہے کہ بس اب یہ کبھی ختم نہیں ہوگا ، اور پوری زندگی اِسی طرح گزار جائے گی 

کوئی بھی انسان جب آپ کو چھوڑ کر جاتا ہے جس سے آپ ایموشنل اٹیچ ہوتے ہیں آپ کو لگتا ہے کہ اِس ایک انسان کے جانے سے آپ کی پوری دنیا ختم ہوگئی ، دنیا اتنی جلدی ختم نہیں ہوتی اور نہ آپ ختم ہوتے ہیں کسی کے بھی چلے جانے سے ، وہ لائف کا اسٹیج ہی ایسا ہوتا ہے جس میں ہم بہت زیادہ جذباتی ہوتے ہیں لیکن ایک بار وہ لائف کا اسٹیج گزار گیا تو آپ پہلے جیسے ہو جاتے ہیں ، ان سب کے بعد آپ حقیقت پسند ہو جاتے ہیں آپ کو سمجھ آ جاتی ہے زندگی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ صحیح اور کسی مقصد کیلئے ہو رہا ہے ، پھر آپ کو تکلیف ، تکلیف نہیں لگتی ، آپ اس تکلیف کے پیچھے چھپے سبق کو جلدی ہی حاصل کر لیتے ہیں ، جو جتنی جلدی آپ کو سبق مل جاتا ہے اتنی ہی جلدی تکلیف بھی دور ہو جاتی ہے 

جو لوگ بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں ان کی زندگی میں بہت پریشانیاں آتی ہیں کیونکہ وہ لوگ تکلیف کے پیچھے کا چھپا سبق نہیں سیکھا پاتے ہیں 


ماضی کبھی نہیں بھولتا 

ماضی کو بھولنا نہیں چاہیے کہی پڑھا تھا لیکن اگر آپ ماضی میں رہے تو اپنا حال اور مستقبل سب بھول جائے گے سب خراب ہو جائے گا

انسان کو اپنا ماضی ضرور بھولنا چاہیے بلکہ ایک ایسا وقت آتا ہے جب انسان خود اپنا ماضی بھول جاتا ہے 

جو انسان یہ سمجھتے ہیں کہ ماضی کبھی نہیں بھولتا تو وہ غلط سوچتے ہیں کیونکہ ماضی بھول جاتے ہے ، اور ماضی کو بھولنا بھی چاہیے یہ آپ کیلئے اچھا ہے 

خود کو دکھ درد دے کر آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوتا 

اپنے ماضی میں رہنے سے آپ کو دکھ درد کے علاؤہ اور کچھ نہیں ملتا اِس سے اچھا ہے آپ کی زندگی میں جو بھی ہو اُسے قبول کریں اور آگے بڑھیں 


زندگی میں سب کچھ اچھا ہی ہوتا ہے 

اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے ایک بچہ کو اگر ذرا سی چوٹ لگ جائے تو ایک ماں ساری رات نہیں سوتی ، اُس کو دیکھتی رہتی ہے کہ کہی میرے بچے کو درد تو نہیں ہو رہا تو کیسے ممکن ہے کہ ایک اللہ جو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے اُس کو اپنے بندے کی تکلیف کا اندازہ نہ ہو 

وہ آپ کے دکھ، درد میں آپ کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑتا 

اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمارے لئے بہتر سے بہترین کرتا ہے ، جو ہماری زندگی میں ہو رہا ہے وہ اچھا ہی ہے 

جب آپ کو اِس بات پر یقین ہو جائے گے کہ میری زندگی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے لئے اچھا ہے تو پھر آپ کو اتنی تکلیف نہیں ہوگی ، صبر کرنا آپ کیلئے آسان ہو جائے گا  

کچھ تکلیفیں انسان کی زندگی میں اس لئے آتی ہیں تا کہ اُس کے آگے کی زندگی آسان ہو جائے 


تکلیف آزمائش ہے 

جب بھی انسان تکلیف میں ہوتا ہے تو وہ اس کیلئے آزمائش ہوتی ہے 

دکھ درد اور تکلیفیں تو انسان کو خدا سے اور قریب لاتی ہے 

یہ آزمائش ہی تو ہے آپ کے سامنے خدا انسانوں کے اصل چہرے دیکھتا ہے اور کہتا ہے بتا انسان کون ہے تیرا میرے سوا 

ہم انسانوں کو بہت ضروری سمجھتے ہیں 

ہمیں لگتا ہے کہ جو کچھ بھی ہے وہی ہیں لیکن یہ سب رشتے ، یہ سب انسان وقتی ہوتے ہیں 

ہر وہ تکلیف جو آپ کو اپنے رب کے قریب کرتی ہے وہ آپ کی آزمائش ہے 

اور ہر وہ تکلیف جو آپ کو خدا سے دور کرتی ہے وہ آپ کی سزا ہے 


تکلیف سبق دیتی ہے 

انسان کی زندگی میں جب بھی کوئی تکلیف آتی ہے تو اِس تکلیف کے پیچھے ایک سبق چھپا ہوتا ہے 

ہر کوئی آپ کی زندگی میں آپ کو ایک سبق دے کر جاتا ہے اور جتنی جلدی ہم اُس تکلیف کے پیچھے کا سبق سیکھ جائے اتنی ہی جلدی ہم اِس تکلیف کو سے نکل جاتے ہیں 

جو لوگ اس تکلیف کے پیچھے کا سبق نہیں سیکھا پاتے پھر ان کو پوری زندگی وہی تکلیف ہوتی رہتی ہے 

انسان کو اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہونا چاہیے ہر انسان کی آپ کی زندگی میں آنا کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے ، اور اُس انسان کے جانے کی بھی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے لیکن یہ آپ کو رب پتہ چلے گا جب آپ صبر کریں گے 

جب آپ اپنی تکلیفیوں اور مشکلوں کا ڈٹ کر سامنا کریں گے 

جب آپ کو کوئی بھی تکلیف ہو تو رب کے سامنے دعا کریں اُس کو اپنی مشکلات بتائیں ، اُس سے صبر مانگیں وہ ضرور دے گا 


                      Move On 

کرنا آسان ہے 

جب کوئی انسان ہمیں چھوڑ کر جاتا ہے تو ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ انسان ہمارے لئے کتنا غلط ہے ، ہمیں بس اُس کے جانے کا دکھ ہوتا ہے لیکن یاد رکھیں جو انسان آپ کو تکلیف دے رہا ہے وہ آپ خود ہیں 

آپ جتنا ماضی میں رہیے گے اتنی ہی تکلیف آپ کو ہوگی 

سب کچھ بھولنا آسان نہیں ہوتا لیکن سب کچھ بھولنا مشکل بھی نہیں ہوتا 

ایک دفعہ آپ کوشش کر کہ تو دیکھیں سب پہلے جیسے ہو جائے گا 

بس کوشش کریں کہ وہ غلطی پھر کبھی نہ ہو 

آپ کو کچھ وقت لگے گا آپ پھر سے نارمل ہو جائے گے 

وقت کے پاس ہر زخم کا مرہم ہے صحیح کہتے ہیں وقت بڑے سے بڑا زخم بھی بھر دیتا ہے 

اپنے ماضی کو یاد کر کہ خود کو اور تکلیف دینے کے بجائے اُس کو قبول کریں اور آگے بڑھیں 

زندگی بہت بڑی ہے اور ہمیں کو گزارنا ہے چاہے وہ ہنسی خوشی ہو یا رو کر 

رونے سے اچھا ہے آپ اپنی زندگی کو ہنسی خوشی گزاریں اور اپنے ماضی کو ماضی رہنے دیں حال بنانے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کا مستقبل خراب ہو جائے گا

Post a Comment

Previous Post Next Post